☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب كان رسول الله ﷺ (لا يبكي)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← باب كان رسول الله ﷺ (لا يبكي)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 12256 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي ، عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: حَضَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، يَعني سَعْدَ بْنِ مُعَاذٍ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إنِّي لَأَعْرِفُ بُكَاءَ عُمَرَ مِنْ بُكَاءِ أَبِي بَكْرٍ وَإِنِّي لَفِي حُجْرَتِي قَالَتْ: وَكَانُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ: رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ سورة الفتح آية 29 قَالَ عَلْقَمَةُ: أَيْ أُمَّاهُ، كَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ:" كَانَتْ عَيْنُهُ لَا تَدْمَعُ عَلَى أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُ كَانَ إذَا وَجَدَ فَإِنَّمَا هُوَ آخِذٌ بِلِحْيَتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ بن وقاص سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر حضرت سعد بن معاذ کے پاس حاضر تھے، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے میں پہچان رہی تھی کہ یہ ابوبکر کے رونے کی آواز ہے یہ حضرت عمر کی ہے اور میں اپنے حجرے میں تھی، فرماتی ہیں کہ وہ تو ایسے تھے جیسے اللہ نے فرمایا ہے { رُحَمَائُ بَیْنَہُمْ } آپس میں رحم دل، حضرت علقمہ نے فرمایا: امی جان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (غم میں) کیا کرتے تھے؟ امی عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی پر (آواز نکال کر نوحہ کے انداز میں) نہں ب روتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی غم پاتے تو اپنی داڑھی مبارک پکڑ لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12504، ترقيم محمد عوامة 12256)
Hadith No.: 12257 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: " أَتَيْتُ عُمَرَ بِنَعْيِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ وَجَعَلَ يَبْكِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس حضرت نعمان بن مقرن کی وفات کی خبر لایا تو آپ نے اپنا ہاتھ سر پر رکھ کر رونا شروع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12505، ترقيم محمد عوامة 12257)
Hadith No.: 12258 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ أَبِي أَوْفَى
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْهَجَرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: " إنْ بَكَتْ بَاكِيَةٌ أَوْ دَمَعَتْ عَيْنٌ فَلَا بَأْسَ وَلَكِنْ قَدْ نُهِينَا عَنِ التَّرَثِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ کوئی روئے یا اس کے آنسو نکل آئیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن واویلا مچانے اور نوحہ کے انداز میں رونے سے منع کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12506، ترقيم محمد عوامة 12258)
Hadith No.: 12259 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ فِي السُّوقِ فَنُعِيَ إلَيْهِ حُجْرٌ , فَأَطْلَقَ حَبْوَتَهُ , وَقَامَ , وَعَلَيْهِ النَّحِيبُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بازار میں تھے آپ کو حجر کی وفات کی اطلاع دی گئی تو آپ نے اپنی چادر پکڑی اور کھڑے ہوگئے اور آپ پر رونے کا غلبہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12507، ترقيم محمد عوامة 12259)
Hadith No.: 12260 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، إسْرَائِيلُ ، إِسْحَاقَ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ ، أَبِي مَسْعُودٍ ، وَثَابِتِ بْنِ زَيْدٍ ، وَقُرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إسْرَائِيلُ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، وَثَابِتِ بْنِ زَيْدٍ ، وَقُرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ ، قَالُوا: " رُخِّصَ لَنَا فِي الْبُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ فِي غَيْرِ نَوْحٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد البجلی سے مروی ہے کہ حضرت ابی مسعود، حضرت ثابت بن زید اور حضرت قرظہ بن کعب فرماتے ہیں کہ میت پر نوحہ کے بغیر رونے کی اجازت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12508، ترقيم محمد عوامة 12260)
Hadith No.: 12261 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي مَسْعُودٍ ، وَقُرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ
ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي مَسْعُودٍ ، وَقُرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ ، فَقَالَا:" إنَّهُ رُخِّصَ لَنَا فِي الْبُكَاءِ عندَ الْمُصِيبَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابی مسعود اور حضرت قرظہ بن کعب کے پاس آیا تو آپ دونوں حضرات نے فرمایا: بیشک ہمیں مصیبت میں رونے کی اجازت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12509، ترقيم محمد عوامة 12261)
Hadith No.: 12262 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي مَسْعُودٍ ، وَثَابِتِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، وَثَابِتِ بْنِ زَيْدٍ : نَحْوَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12510، ترقيم محمد عوامة 12262)
Hadith No.: 12263 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، سَلَمَةَ بْنِ الْأَزْرَقِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَزْرَقِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ يُبْكَى عَلَيْهَا وَأَنَا مَعَهُ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَانْتَهَرَ عُمَرُ اللَّاتِي يَبْكِينَ مَعَ الْجِنَازَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْهُنَّ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ , فَإِنَّ النَّفْسَ مُصَابَةٌ , وَالْعَيْنَ دَامِعَةٌ , وَالْعَهْدَ قَرِيبٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا جس کے ساتھ رونے والی عورتیں بھی تھیں میں اور حضرت عمر بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، حضرت عمر نے جنازے کے ساتھ رونے والیوں کو ڈانٹا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے خطاب کے بیٹے! ان کو چھوڑ دو، بیشک نفس مصیبت زدہ ہے، اور آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں اور وعدہ (مقرر وقت) قریب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12511، ترقيم محمد عوامة 12263)
Hadith No.: 12264 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِنَحْوِهِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12512، ترقيم محمد عوامة 12264)