☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يموت وعليه الدين (من) قال: لا (يصلى) عليه حتى (يضمن) دينه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← في الرجل يموت وعليه الدين (من) قال: لا (يصلى) عليه حتى (يضمن) دينه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 12141 مصنف ابن أبي شيبة
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: " عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ، دِينَارَانِ، قَالَ:" تَرَكَ لَهُمَا وَفَاءً؟" قَالُوا: لَا، قَالَ:" فَصَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ" قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ" فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک جنازہ لایا گیا، کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا اس کے ذمہ کسی کا قرض ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کیا جی ہاں دو دینار ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے اتنا مال چھوڑا ہے جس سے ادائیگی ہو سکے؟ عرض کیا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کرو، حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! وہ میرے ذمہ ہیں پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12385، ترقيم محمد عوامة 12141)
حديث رقم: 12142 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟" قَالُوا: لَا، قَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ، عَلَيْهِ دِينَارَانِ. قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ" قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کریں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کچھ چھوڑا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا اس کے ذمہ کسی کا قرض ہے؟ صحابہ نے عرض کیا جی ہاں۔ اس کے ذمہ دو دینار قرض ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنے ساتھی کا جنازہ خود ہی ادا کرو، حضرت ابو قتادہ نے عرض کیا: وہ میرے ذمہ ہیں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز جنازہ ادا فرمائی، راوی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ایاس نے بتلایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جب حضرت ابو قتادہ سے ملاقات ہوئی تو دریافت فرمایا: ان دو دیناروں کا کیا بنا؟ یہاں تک کہ انہوں نے وہ دینار ادا کردیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12386، ترقيم محمد عوامة 12142)
حديث رقم: 12143 مصنف ابن أبي شيبة
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ , فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَخَطَا خُطًى , قَالَ: " عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قُلْنَا: نَعَمْ، عَلَيْهِ دِينَارَانِ , قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کا انتقال ہوا تو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا فرمائیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا اس کے ذمہ قرض ہے؟ ہم نے عرض کیا جی ہاں اس کے ذمہ دو دینار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ خود ہی ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12388، ترقيم محمد عوامة 12143)
حديث رقم: 12144 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبُو كَثِيرٍ مَوْلَى اللَّيْثِيِّينَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ مَوْلَى اللَّيْثِيِّينَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ : أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي إنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ" فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" إلَّا الدَّيْنَ سَارَّنِي بِهِ جِبْرِيلُ آنِفًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد اللہ بن جحش سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اگر میں اللہ کے راستہ میں اپنی جان قربان کر دوں۔ (تو کیا بدلہ ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنت، پھر جب وہ پلٹا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سوائے قرض کے جو حضرت جبرئیل نے مجھے ابھی بتلایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12389، ترقيم محمد عوامة 12144)
حديث رقم: 12145 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوٍ مِنْهُ إلَّا أَنَّهُ قَالَ:" قَالَ لِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن قتادہ اپنے والد سے اسی طرح روایت کرتے ہیں مگر اس کے آخر میں ہے کہ مجھے حضرت جبرئیل نے بتلایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12390، ترقيم محمد عوامة 12145)