☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 12142
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 12142
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟" قَالُوا: لَا، قَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ، عَلَيْهِ دِينَارَانِ. قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ" قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کریں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کچھ چھوڑا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا اس کے ذمہ کسی کا قرض ہے؟ صحابہ نے عرض کیا جی ہاں۔ اس کے ذمہ دو دینار قرض ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنے ساتھی کا جنازہ خود ہی ادا کرو، حضرت ابو قتادہ نے عرض کیا: وہ میرے ذمہ ہیں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز جنازہ ادا فرمائی، راوی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ایاس نے بتلایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جب حضرت ابو قتادہ سے ملاقات ہوئی تو دریافت فرمایا: ان دو دیناروں کا کیا بنا؟ یہاں تک کہ انہوں نے وہ دینار ادا کردیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12386، ترقيم محمد عوامة 12142)
← Previous Hadith (12141) Back to Bab Next Hadith → (12143)