☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(في الزوج والأخ أيهما أحق بالصلاة)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← (في الزوج والأخ أيهما أحق بالصلاة)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 12081 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : " الرَّجُلُ أَحَقُّ بِغُسْلِ امْرَأَتِهِ , وَالصَّلَاةِ عَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ شوہر عورت کو غسل دینے اور اس کی نماز جنازہ پڑھانے کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12323، ترقيم محمد عوامة 12081)
حديث رقم: 12082 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " الْأَبُ أَحَقُّ بِالصَّلَاةِ عَلَى الْمَرْأَةِ، ثُمَّ الزَّوْجُ، ثُمَّ الْأَخُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورت کی نماز جنازہ پڑھانے کا سب سے زیادہ حق دار اس کا والد ہے، پھر اس کا شوہر پھر اس کا بھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12324، ترقيم محمد عوامة 12082)
حديث رقم: 12083 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " الرَّجُلُ أَحَقُّ بِامْرَأَتِهِ حَتَّى يُوَارِيَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ شوہر عورت کی نماز جنازہ کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12325، ترقيم محمد عوامة 12083)
حديث رقم: 12084 مصنف ابن أبي شيبة
لِعُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: مَاتَتِ امْرَأَةٌ لِعُمَرَ ، فَقَالَ:" أَنَا كُنْتُ أَوْلَى بِهَا إذْ كَانَتْ حَيَّةً، فَأَمَّا الْآنَ فَأَنْتُمْ أَوْلَى بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو آپ نے فرمایا: جب یہ زندہ تھی تو میں اس کا زیادہ حق دار تھا، اور اب (مرنے کے بعد) تم اس کے زیادہ حق دار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12326، ترقيم محمد عوامة 12084)
حديث رقم: 12085 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا: " أَيُّهُمَا أَحَقُّ بِالصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ؟ فَقَالَ الْحَكَمُ: الْأَخُ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا عورت کی نماز جنازہ کا زیادہ حق دار کون ہے؟ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ امام زیادہ حق دار ہے، اگر امام اور بھائی جمع ہوجائیں تو ولی زیادہ حق دار ہے پھر خاوند کا زیادہ حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12327، ترقيم محمد عوامة 12085)
حديث رقم: 12086 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا مَاتَتِ الْمَرْأَةُ , انْقَطَعَتْ عِصْمَةُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ زَوْجِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب عورت کا انتقال ہوجائے تو اس کے اور اس کے شوہر کا ازدواجی رشتہ ختم ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12329، ترقيم محمد عوامة 12086)
حديث رقم: 12087 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " الْأَبُ وَالِابْنُ وَالْأَخُ أَحَقُّ بِالصَّلَاةِ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنَ الزَّوْجِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ عورت کے اولیاء شوہر سے زیادہ نماز جنازہ کے حق دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12330، ترقيم محمد عوامة 12087)
حديث رقم: 12088 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " الْأَوْلِيَاءُ أَحَقُّ بِالصَّلَاةِ عَلَيْهَا مِنَ الزَّوْجِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں عورت کے اولیاء شوہر سے زیادہ نماز جنازہ کے حق دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12331، ترقيم محمد عوامة 12088)
حديث رقم: 12089 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إذَا مَاتَتِ الْمَرْأَةُ فَقَدِ انْقَطَعَ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ زَوْجِهَا , وَأَوْلِيَاؤُهَا أَحَقُّ بِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب عورت کا انتقال ہوجائے تو اس کے اور اس کے شوہر کے درمیان جو رشتہ ازدواج ہے وہ ختم ہوجاتا ہے، اس عورت کے اولیاء اس کی نماز جنازہ کے زیادہ حق دار ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12332، ترقيم محمد عوامة 12089)
حديث رقم: 12090 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: الزَّوْجُ أَحَقُّ مِنَ الأَخِ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ شوہر بھائی سے زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12333، ترقيم محمد عوامة 12090)
حديث رقم: 12091 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو بَكْرَةَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ أَبِي كَعْبٍ , عَنْ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ أَبِي كَعْبٍ , عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: كَانَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ لِأَبِي بَكْرَةَ فَمَاتَتْ، فَتَنَازَعُوا فِي الصَّلَاةِ عَلَيْهَا، فَصَلَّى عَلَيْهَا أَبُو بَكْرَةَ , وَقَالَ: " لَوْلَا أَنِّي أَحَقُّكُمْ بِالصَّلَاةِ عَلَيْهَا مَا صَلَّيْتُ عَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ بنی تمیم کی ایک خاتون حضرت ابو بکرہ کے عقد نکاح میں تھی، جب اس کا انتقال ہوا تو اس کی نماز جنازہ کے بارے میں جھگڑا ہوا، اس کی نماز جنازہ حضرت ابو بکرہ نے پڑھائی اور فرمایا اگر میں تم سے زیادہ حق دار نہ ہوتا تو اس کی نماز جنازہ نہ پڑھاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12334، ترقيم محمد عوامة 12091)