☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(في) ثواب الولد يقدمه (الرجل)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← (في) ثواب الولد يقدمه (الرجل)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 11998 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْفَهَانِيِّ ، صَالِحٌ ، أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْفَهَانِيِّ ، قَالَ: أَتَانِي صَالِحٌ يُعَزِّينِي عَنِ ابْنٍ لِي، فَأَخَذَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، أن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَ لَهُ النِّسَاءُ: اجْعَلْ لَنَا يَوْمًا كَمَا جَعَلْتُهُ لِلرِّجَالِ قَالَ: فَجَاءَ إلَى النِّسَاءِ فَوَعَظَهُنَّ , وَعَلَّمَهُنَّ , وَأَمَرَهُنَّ , وَقَالَ لَهُنَّ: " مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَدْفِنُ ثَلَاثَةَ فَرَطٍ إلَّا كَانُوا لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ" قَالَ: فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ؟ قَالَ: ثَلَاثَةً , ثم قَالَ:" وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ" قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: مَنْ لَمْ يَبْلُغِ الْحِنْثَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن الاصبھانی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح میرے پاس میرے بیٹے کی تعزیت کے لئے تشریف لائے اور انہوں نے حضرت ابو سعید اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث بیان فرمائی کہ ایک مرتبہ عورتوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا آپ ھمارے لیے بھی ایک دن خاص فرما دیں جس طرح آپ نے مردوں کے لئے کر رکھا ہے، چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں کے پاس تشریف لائے ان کو وعظ فرمایا، تعلیم دی اور ان کو (مختلف) حکم دیئے، اور ان سے فرمایا: نہیں ہے کوئی عورت جس کے تین نومولود بچے دفن کردیئے گئے ہوں مگر وہ اس کے لئے جہنم کی آگ سے حجاب بنیں گے۔ ایک خاتون نے عرض کیا یارسول اللہ! میرے تو دو بچے فوت ہوئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (ہاں) دو، دو (بھی) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ بچے مراد ہیں جو ابھی نابالغ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12238، ترقيم محمد عوامة 11998)
Hadith No.: 11999 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَرْفَعُهُ قَالَ: " مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنْ وَلَدِهِ لَنْ يَلِجَ النَّارَ إلَّا تَحِلَّةَ الْقَسَمِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12239، ترقيم محمد عوامة 11999)
Hadith No.: 12000 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، طَلْقِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ بِصَبِيٍّ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لَهُ فَلَقَدْ دَفَنْتُ ثَلَاثَةً قَالَ: " دَفَنْتِ ثَلَاثَةً؟" قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ:" لَقَدِ احْتَظَرْتَ بِحِظَارٍ شَدِيدٍ مِنَ النَّارِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک عورت اپنا بچہ لے کر خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ! اس بچے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں (اللہ اس کی عمر دراز کرے) تحقیق میں تین بچے دفنا چکی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین بچے دفنا چکی ہو؟ اس نے عرض کیا: ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک وہ تیرے لیے آگ کی شدت سے رکاوٹ ہیں (قیامت کے دن)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12240، ترقيم محمد عوامة 12000)
Hadith No.: 12001 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ ، الْحَارِثُ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ ، قَالَ: كُنْتُ عندَ أَبِي بُرْدَةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَدَخَلَ عَلَيْنَا الْحَارِثُ بْنُ أُنَيْسٍ، فَحَدَّثَنَا الْحَارِثُ لَيْلَةً، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا أَرْبَعَةُ أَفْرَاطٍ إلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَثَلَاثَةٌ؟ قَالَ:" وَثَلَاثَةٌ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو بردہ کے پاس ایک رات بیٹھا ہوا تھا، حضرت حارث بن اقیش ہمارے پاس تشریف لائے اور اس رات ہمیں حدیث بیان فرمائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس مسلمان شوہر و بیوی کے چار چھوٹے بچے انتقال کر جائیں اللہ پاک ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائیں گے، صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ! تین بچے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین، صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ! دو بچے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور دو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12241، ترقيم محمد عوامة 12001)
Hadith No.: 12002 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، قَيْسٍ ، أَبِي رَمْلَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي رَمْلَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " أَوْجَبَ ذُو الثَّلَاثَةِ" قَالُوا: وَذُو الِاثْنَيْنِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَذُو الِاثْنَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین چھوٹے بچے فوت ہوجانے والوں پر جنت واجب ہے، صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! دو بچے والوں پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو بچوں والوں بھی جنت واجب ہوچکی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12242، ترقيم محمد عوامة 12002)
Hadith No.: 12003 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، الْقَاسِمُ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مُؤْمِنَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنْ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إيَّاهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن مسلمان والدین کے تین چھوٹے نابالغ بچے فوت ہوچکے ہوں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل سے ان کو (والدین کو) جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12243، ترقيم محمد عوامة 12003)
Hadith No.: 12004 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ ، أُمِّ سُلَيْمٍ ابْنَةِ مِلْحَانَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ابْنَةِ مِلْحَانَ وَهِيَ أُمُّ أَنَسٍ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنْ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلیم فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ: جن مسلمان والدین کے تین چھوٹے نابالغ بچے فوت ہوچکے ہوں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل سے ان کو (والدین کو) جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12244، ترقيم محمد عوامة 12004)
Hadith No.: 12005 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنْ وَلَدِهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا حَجَبُوهُ بِإِذْنِ اللَّهِ مِنَ النَّارِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جس کے تین چھوٹے بچے اس حالت میں انتقال کر گئے کہ وہ صابر ہے اور ثواب کا امید وار ہے تو وہ اس کے لئے اللہ کے حکم سے آگ سے حجاب ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12245، ترقيم محمد عوامة 12005)
Hadith No.: 12006 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، الْحَسَنِ ، صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ ، فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنْ أَوْلَادِهِمَا لَمْ يَبْلُغُوا حِنْثًا إلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جن مسلمان والدین کے تین چھوٹے نابالغ بچے فوت ہوچکے ہوں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل سے ان کو (والدین کو) جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12246، ترقيم محمد عوامة 12006)
Hadith No.: 12007 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، أَبُو مُحَمَّدٍ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ مَوْلَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا مُسْلِمَيْنِ مَضَى لَهُمَا مِنْ أَوْلَادِهِمَا ثَلَاثَةٌ لَمْ يَبْلُغُوا حِنْثًا إلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ"، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: مَضَى لِي اثْنَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوِ اثْنَانِ"، فَقَالَ أَبُو الْمُنْذِرِ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ: مَضَى لِي وَاحِدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَوَاحِدٌ وَذَلِكَ فِي الصَّدْمَةِ الْأُولَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن مسلمان والدین کے تین نابالغ بچے وفات پاجائیں اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائیں گے، حضرت ابو ذر نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرے دو بچے فوت ہوچکے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور دو میں بھی (جنت واجب ہے) حضرت ابو المنذر نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرا ایک بچہ فوت ہوچکا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرماتا ایک میں بھی اور (یہ تب ہے جب) مصیبت کے آغاز پر ہی صبر کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12247، ترقيم محمد عوامة 12007)
Hadith No.: 12008 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَبَابَةُ ، شُعْبَةَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ابْنٌ لَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتُحِبُّهُ" قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ:" أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا تُحِبُّهُ" قَالَ: فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا فَعَلَ ابْنُكَ؟" فَقَالَ: أَشَعُرْتَ أَنَّهُ تُوُفِّيَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا يَسُرُّكَ أَنَّهُ لَا تَأْتِي بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ تَسْتَفْتِحُهُ إلَّا جَاءَ يَسْعَى حَتَّى يَفْتَحَهُ لَكَ" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَهُ خَاصَّةً أَمْ لِلنَّاسِ عَامَّةً؟ قَالَ:" لَكُمْ عَامَّةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص حضور اقدس کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بیٹا بھی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کیا تو اس سے محبت کرتا ہے؟ فرمایا اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرے جس طرح تو اس سے محبت کرتا ہے، پھر (کچھ عرصہ بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچے کو گم پایا تو فرمایا: تیرے بیٹے کو کیا ہوا؟ پھر فرمایا: کیا تو نے اس کی وفات کا اعلان کروایا تھا؟ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تو اس بات سے راضی نہیں ہے کہ تو جنت کے دروازوں میں سے کسی دروازے پر آئے اس کو کھلوانے کیلئے، مگر تیرا بیٹا دوڑتا ہوا آئے اور تیرے لیے جنت کا دروازہ کھلوا دے؟ اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ صرف میرے لیے خاص ہے یا لوگوں کیلئے عام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم سب کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12248، ترقيم محمد عوامة 12008)
Hadith No.: 12009 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، مِنْدَلٌ ، الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ ، أَسْمَاءَ بِنْتِ عَابِسٍ ، أَبِيهَا ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا مِنْدَلٌ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عَابِسٍ ، عَنْ أَبِيهَا ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّ السِّقْطَ لَيُرَاغِمُ رَبَّهُ إذَا دَخَلَ أَبَوَاهُ النَّارَ حَتَّى يُقَالَ لَهُ: أَيُّهَا السِّقْطُ الْمُرَاغِمُ رَبَّهُ: ارْتَعْ , فَإِنِّي أَدْخَلْتُ أَبَوَيْكَ الْجَنَّةَ، قَالَ: فَيَجُرُّهُمَا بِسُرُرِهِ حَتَّى يُدْخِلَهُمَا الْجَنَّةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک جنین اپنے رب سے پناہ مانگے گا کہ اس کے والدین کو آگ میں داخل کیا جائے، یہاں تک کہ اس کو کہا جائے گا، اے اپنے رب سے پناہ مانگنے والے بچے ٹھہر جا: بیشک میں نے تیرے والدین کو جنت میں داخل کردیا ہے، اور فرمایا: وہ بچہ ان دونوں کو (والدین کو) ناف کاٹنے کی جگہ سے کھینچ کر جنت میں داخل کروا دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12249، ترقيم محمد عوامة 12009)
Hadith No.: 12010 Musannaf Ibn Abi Shaibah
خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ، يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " السِّقْطُ أُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَيَّ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ فَارِسٍ أُخَلِّفُهُ خَلْفِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھوٹا بچہ مقدم کیا جائے میرے آگے یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ وہ شہسوار بن کر (میدان جہاد) میں میرے پیچھے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12250، ترقيم محمد عوامة 12010)
Hadith No.: 12011 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، مَاوِيَّةُ ، أَصْحَابِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي امْرَأَةٌ كَانَتْ تَأْتِينَا يُقَالُ لَهَا مَاوِيَّةُ ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ , وَعندَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَدَّثَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْمَرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْهُ بِصَبِيٍّ لَهَا فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُبْقِيَهُ , فَقَدْ مَضَى لِي ثَلَاثَةٌ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمُنْذُ أَسْلَمْتِ" قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَ:" جُنَّةٌ حَصِينَةٌ مِنَ النَّارِ" إلَّا أَنَّهُ قَالَ لَهَا: أَمُنْذُ أَسْلَمْتِ ثَلَاثًا؟ جُنَّةٌ حَصِينَةٌ مِنَ النَّارِ. قَالَتْ: فَقَالَ لِي عُبَيْدُ اللَّهِ: يَا مَاوِيَّةُ تَعَالَيْ فَاسْمَعِي هَذَا الْحَدِيثَ. قَالَ: فَسَمِعَتْهُ ثُمَّ خَرَجَتْ مِنْ عندِ عُبَيْدِ اللَّهِ , فَأَتَتْنَا , وَحَدَّثَتْنَا بِهِ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک عورت نے بیان کیا جو ہمارے پاس آئی تھی جس کا نام ماویہ تھا، وہ کہتی ہے کہ میں حضرت عبید اللہ بن معمر کی خدمت میں حاضر ہوئی ان کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صحابی موجود تھے، اس صحابی نے بیان کا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک خاتون اپنا بچہ لے کر حاضر ہوئی اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! اس کے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو باقی رکھیں بیشک میرے تین بچے فوت ہوچکے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا جب سے تو مسلمان ہوئی ہے تب سے؟ اس نے کہا جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تیرے لیے آگ سے محفوظ ڈھال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12251، ترقيم محمد عوامة 12011)