☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 11998
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 11998
شَرِيكٌ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْفَهَانِيِّ ، صَالِحٌ ، أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْفَهَانِيِّ ، قَالَ: أَتَانِي صَالِحٌ يُعَزِّينِي عَنِ ابْنٍ لِي، فَأَخَذَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، أن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَ لَهُ النِّسَاءُ: اجْعَلْ لَنَا يَوْمًا كَمَا جَعَلْتُهُ لِلرِّجَالِ قَالَ: فَجَاءَ إلَى النِّسَاءِ فَوَعَظَهُنَّ , وَعَلَّمَهُنَّ , وَأَمَرَهُنَّ , وَقَالَ لَهُنَّ: " مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَدْفِنُ ثَلَاثَةَ فَرَطٍ إلَّا كَانُوا لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ" قَالَ: فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ؟ قَالَ: ثَلَاثَةً , ثم قَالَ:" وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ" قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: مَنْ لَمْ يَبْلُغِ الْحِنْثَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن الاصبھانی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح میرے پاس میرے بیٹے کی تعزیت کے لئے تشریف لائے اور انہوں نے حضرت ابو سعید اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث بیان فرمائی کہ ایک مرتبہ عورتوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا آپ ھمارے لیے بھی ایک دن خاص فرما دیں جس طرح آپ نے مردوں کے لئے کر رکھا ہے، چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں کے پاس تشریف لائے ان کو وعظ فرمایا، تعلیم دی اور ان کو (مختلف) حکم دیئے، اور ان سے فرمایا: نہیں ہے کوئی عورت جس کے تین نومولود بچے دفن کردیئے گئے ہوں مگر وہ اس کے لئے جہنم کی آگ سے حجاب بنیں گے۔ ایک خاتون نے عرض کیا یارسول اللہ! میرے تو دو بچے فوت ہوئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (ہاں) دو، دو (بھی) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ بچے مراد ہیں جو ابھی نابالغ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12238، ترقيم محمد عوامة 11998)
← Previous Hadith (11997) Back to Bab Next Hadith → (11999)