☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی شخص کا قریبی رشتہ دار مشرک مر جائے تو کیا وہ اس کے جنازے میں شریک ہو گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← کسی شخص کا قریبی رشتہ دار مشرک مر جائے تو کیا وہ اس کے جنازے میں شریک ہو گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 11962 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: لَمَّا مَاتَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: إنَّ عَمَّكَ الضَّالَّ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ لِي:" اذْهَبْ , فَوَارِهِ , وَلَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي." قَالَ: فَانْطَلَقْتُ , فَوَارَيْتُهُ، ثُمَّ رَجَعْتُ إلَيْهِ , وَعَلَيَّ أَثَرُ التُّرَابِ وَالْغُبَارِ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي بِهَا مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ابو طالب کا انتقال ہوا تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کا گمراہ چچا مرگیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جاؤ اور ان کو ڈھانپ دو اور جب تک میرے پاس نہ آجانا کچھ نہ کرنا میں گیا اور ان کو ڈھانپ دیا پھر میں واپس آیا تو میرے اوپر مٹی اور گرد و غبار کے آثار تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کچھ دعائیں دیں جو میرے لیے دنیا کی چیزوں کے مل جانے سے زیادہ قابل مسرت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12201، ترقيم محمد عوامة 11962)
حدیث نمبر: 11963 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، نَاجِيَةَ ، عَلِيٍّ
. حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ نَاجِيَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" فَأَمَرَنِي بِالْغُسْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ سے اسی طرح منقول ہے اور فرماتے ہیں کہ مجھے غسل کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12202، ترقيم محمد عوامة 11963)
حدیث نمبر: 11964 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " مَاتَتْ أُمُّ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ وَهِيَ نَصْرَانِيَّةٌ، فَشَهِدَهَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ام الحارث بن ابی ربیعہ جو نصرانیہ تھی اس کا انتقال ہوگیا تو اس کے جنازے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ شریک ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12203، ترقيم محمد عوامة 11964)
حدیث نمبر: 11965 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " مَاتَتْ أُمُّ الْحَارِثِ , كَانَتْ نَصْرَانِيَّةً، فَشَهِدَهَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12204، ترقيم محمد عوامة 11965)
حدیث نمبر: 11966 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: " مَاتَتْ أُمِّي وَهِيَ نَصْرَانِيَّةٌ، فَأَتَيْتُ عُمَرَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: ارْكَبْ دَابَّةً وَسِرْ أَمَامَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں میری والدہ کا انتقال ہوگیا جو کہ نصرانیہ تھی، میں حضرت عمر کے پاس آیا اور ان کو بتلایا، آپ نے فرمایا: سواری پر سوار ہو جاؤ اور اس کے آگے خاموشی سے چلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12205، ترقيم محمد عوامة 11966)
حدیث نمبر: 11967 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: مَاتَتْ أُمُّ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ وَهِيَ نَصْرَانِيَّةٌ، فَسأَلَ ابْنَ مُغَفَّلٍ، فَقَالَ: إنِّي أُحِبُّ أَنْ أَحْضُرَهَا , وَلَا أَتْبَعَهَا؟ قَالَ:" ارْكَبْ دَابَّةً , وَسِرْ أَمَامَهَا عَلْوَةً، فَإِنَّكَ إذَا سِرْتَ أَمَامَهَا فَلَسْتَ مَعَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن السائب فرماتے ہیں کہ ثقیف کے ایک شخص کی والدہ کا انتقال ہوگیا جو کہ نصرانیہ تھی۔ اس نے حضرت ابن معقل سے اس کے متعلق دریافت کیا، آپ نے فرمایا مجھے تو یہ پسند ہے کہ اس کے جنازے میں حاضر ہوا جائے لیکن اس کے جنازے کے ساتھ (پیچھے) نہ چلا جائے، پھر فرمایا: سواری پر سوار ہو جاؤ اور اس کے آگے تین سے چار سو گز چلو کیونکہ جب تم اس کے آگے چلو گے تو اس کے ساتھ شمار نہیں ہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12206، ترقيم محمد عوامة 11967)
حدیث نمبر: 11968 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ يَتْبَعُ أُمَّهُ النَّصْرَانِيَّةَ تَمُوتُ قَالَ:" يَتْبَعُهَا وَيَمْشِي أَمَامَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شریک فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے سوال کیا کہ اس کی نصرانیہ ماں فوت ہوگئی ہے اس کے جنازے کے ساتھ جاسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کے ساتھ تو جائے لیکن اس کے جنازے کے آگے چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12207، ترقيم محمد عوامة 11968)
حدیث نمبر: 11969 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ نَصْرَانِيٌّ وَلَهُ ابْنٌ مُسْلِمٌ، فَلَمْ يَتْبَعُهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" كَانَ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَتْبَعَهُ , وَيَدْفِنَهُ , وَيَسْتَغْفِرَ لَهُ فِي حَيَاتِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک نصرانی کا انتقال ہوا اس کا ایک مسلمان بیٹا تھا جو اس کے جنازے میں شریک نہیں ہوا، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مناسب تھا کہ وہ اپنے باپ کے جنازے کے ساتھ جاتا اس کو دفن کرتا اور اپنی زندگی میں اس کے لئے دعائے مغفرت کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12208، ترقيم محمد عوامة 11969)
حدیث نمبر: 11970 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الْأَجْلَحِ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ أَبُو طَالِبٍ جَاءَ عَلِيٌّ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ الْكَافِرَ قَدْ مَاتَ , فَمَا تَرَى فِيهِ؟ قَالَ:" أَرَى أَنْ تَغْسِلَهُ وَتُنَحِّيهِ , وَأَمَرَهُ بِالْغُسْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب ابو طالب کا انتقال ہوا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور فرمایا آپ کا کافر چچا فوت ہوگیا ہے آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو غسل دو اور دفنا دو، اور ان کو (بعد میں) غسل کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12209، ترقيم محمد عوامة 11970)
حدیث نمبر: 11971 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ نَصْرَانِيٌّ , فَوَكَّلَهُ ابْنُهُ إلَى أَهْلِ دِينِهِ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ:" مَا كَانَ عَلَيْهِ لَوْ مَشَى مَعَهُ , وأحثه , وَاسْتَغْفَرَ لَهُ مَا كَانَ حَيًّا، ثُمَّ تَلَا وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لأَبِيهِ سورة التوبة آية 114 الْآيَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک نصرانی شخص کا انتقال ہوا تو اس کے بیٹے نے اس کو ان کے مذہب والوں کے سپرد کردیا، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس جب اس کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہ تھا اگر یہ اس کے ساتھ جاتا اور اس کو دفناتا اور اپنی زندگی میں اس کے لیے دعائے مغفرت کرتا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: { وَمَا کَانَ اسْتِغْفَارُ إبْرَاہِیمَ لأَبِیہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12210، ترقيم محمد عوامة 11971)