عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الْأَجْلَحِ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ أَبُو طَالِبٍ جَاءَ عَلِيٌّ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ الْكَافِرَ قَدْ مَاتَ , فَمَا تَرَى فِيهِ؟ قَالَ:" أَرَى أَنْ تَغْسِلَهُ وَتُنَحِّيهِ , وَأَمَرَهُ بِالْغُسْلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب ابو طالب کا انتقال ہوا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور فرمایا آپ کا کافر چچا فوت ہوگیا ہے آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو غسل دو اور دفنا دو، اور ان کو (بعد میں) غسل کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12209، ترقيم محمد عوامة 11970)