☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قبر پر کپڑا لٹکانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← قبر پر کپڑا لٹکانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 11785 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: " شَهِدْتُ جِنَازَةَ الْحَارِثِ فَمَدُّوا عَلَى قَبْرِهِ ثَوْبَانِ، فَجَبَذَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ:" إنَّمَا هُوَ رَجُلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت حارث کے جنازے میں حاضر ہوا لوگوں نے آپ کی قبر پر کپڑا لٹکایا (پردہ کیلئے) حضرت عبد اللہ بن یزید نے اس کو کھینچ دیا اور فرمایا یہ مرد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12019، ترقيم محمد عوامة 11785)
حدیث نمبر: 11786 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ قَيْسٍ، أَنَّ شُرَيْحًا، أَوْصَى أَنْ" لَا يَمُدُّوا عَلَى قَبْرِهِ ثَوْبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے وصیت فرمائی تھی کہ میری قبر پر کپڑا نہ لٹکانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12020، ترقيم محمد عوامة 11786)
حدیث نمبر: 11787 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: " شَهِدْتُ جِنَازَةَ رَجُلٍ فِيهَا الْحَسَنُ، وَابْنُ سِيرِينَ فَمُدَّ عَلَى قَبْرِهِ ثَوْبٌ" فَقَالَ الْحَسَنُ:" اكْشِفُوهُ، فَإِنَّمَا هُوَ رَجُلٌ"، وَلَمْ يَرَ ابْنُ سِيرِينَ بِهِ بَأْسًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہں، کہ میں ایک شخص کے جنازے میں شریک تھا جس میں حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین بھی تھے، اس کی قبر پر کپڑا لٹکایا گیا تو حضرت حسن نے فرمایا: (اس کی کیا ضرورت ہے) یہ تو مرد ہیں، اور حضرت ابن سیرین اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12021، ترقيم محمد عوامة 11787)
حدیث نمبر: 11788 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبِي حَمْزَةَ ، إبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ قَبْرَ سَعْدٍ فَمَدَّ عَلَيْهِ ثَوْبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد کو قبر میں اتارا تو اس پر کپڑا لٹکایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12022، ترقيم محمد عوامة 11788)