☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جنین کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جنین کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 11704 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِيهِ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " الطِّفْلُ يُصَلَّى عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بچے کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11931، ترقيم محمد عوامة 11704)
حدیث نمبر: 11705 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " صَلَّى عَلَى السِّقْطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جنین کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔ حضرت نافع فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم وہ (بوقت پیدائش) زندہ تھا کہ مردہ؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11932، ترقيم محمد عوامة 11705)
حدیث نمبر: 11706 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: " أَحَقُّ مَنْ صَلَّيْنَا عَلَيْهِ أَطْفَالُنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی بکر فرماتے ہیں کہ جن کی نماز جنازہ ہم ادا کرتے ہیں ان میں سب سے زیادہ حق دار ہمارے بچے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11934، ترقيم محمد عوامة 11706)
حدیث نمبر: 11707 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: " إذَا تَمَّ خَلْقُهُ وَنُفِخَ فِيهِ الرُّوحُ صُلِّيَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں جب بچے کی خلقت مکمل ہوجائے اور اس میں روح پھونک دی جائے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11935، ترقيم محمد عوامة 11707)
حدیث نمبر: 11708 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُومُ عَلَى الْمَنْفُوسِ مِنْ وَلَدِهِ الَّذِي لَمْ يَعْمَلْ خَطِيئَةً , فَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَجِرْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوھریرہ نے نو زائیدہ بچے کی نماز جنازہ پڑھائی جس نے کوئی گناہ نہ کیا تھا، (اس میں دعا مانگتے ہوئے فرمایا) اے اللہ! اس کو عذاب قبر سے محفوظ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11936، ترقيم محمد عوامة 11708)
حدیث نمبر: 11709 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، فِي السِّقْطِ إِنِ اسْتَوَى خَلْقُهُ سُمِّيَ , وَصُلِّيَ عَلَيْهِ كَمَا يُصَلَّى عَلَى الْكَبِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب جنین کی خلقت مکمل ہوجائے تو اس کا نام بھی رکھا جائے گا اور اس کی نماز جنازہ ابھی ادا کی جائے گی جس طرح بڑے کی کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11937، ترقيم محمد عوامة 11709)
حدیث نمبر: 11710 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، ، زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِيهِ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: " السُّقْطُ يُصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ يُدْعَى لِأَبَوَيْهِ بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ جنین کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں اس کے والدین کے لیے مغفرت کی دعا کریں گے۔ ایک راوی حضرت یونس فرماتے ہیں اھل زیاد نے اس کو مرفوعا نقل فرمایا ہے، لیکن میں نے اس کو اس طرح محفوظ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11938، ترقيم محمد عوامة 11710)
حدیث نمبر: 11711 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " مَا نَدَعُ أَحَدًا مِنْ أَوْلَادِنَا إلَّا صَلَّيْنَا عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں ہم نے اپنی اولاد میں سے کسی کو نماز جنازہ پڑھائے بغیر نہیں چھوڑا، (دفن نہیں کیا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11940، ترقيم محمد عوامة 11711)
حدیث نمبر: 11712 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " يُصَلَّى عَلَى الصَّغِيرِ كَمَا يُصَلَّى عَلَى الْكَبِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں بڑے کی طرح بچے کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11941، ترقيم محمد عوامة 11712)
حدیث نمبر: 11713 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " صَلِّ عَلَى السِّقْطِ وَسَمِّهِ، فَإِنَّهُ وُلِدَ عَلَى الْفِطْرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جنین کی نماز جنازہ پڑھو اور اس کا نام رکھو کیونکہ وہ فطرت اسلام پر پیدا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11942، ترقيم محمد عوامة 11713)
حدیث نمبر: 11714 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى؟، قَالَ: " أَدْرَكْتُ بَقَايَا الْأَنْصَارِ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّبِيِّ مِنْ صِبْيَانِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: میں نے انصار کو پایا کہ وہ اپنے بچوں کی نماز جنازہ ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11943، ترقيم محمد عوامة 11714)
حدیث نمبر: 11715 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي السِّقْطِ إذَا وَقَعَ مَيِّتًا قَالَ:" إذَا نُفِخَ فِيهِ الرُّوحُ صُلِّيَ عَلَيْهِ، وَذَلِكَ لِأَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اس جنین کے بارے میں کہ جو مردہ ہی پیدا ہوا ہو فرماتے کہ جب اس میں روح پھونکی جا چکی ہو تو اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اور یہ روح چار ماہ میں پھونکی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11944، ترقيم محمد عوامة 11715)
حدیث نمبر: 11716 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: ثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ خَالِدٍ الْأَحْدَبِ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَى الْأَطْفَالِ، قَالَ:" لَأَنْ أُصَلِّيَ عَلَى مَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ أَحَبُّ إلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد الاحدب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بچوں کی نماز جنازہ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ آپ نے فرمایا جس کا کوئی گناہ نہیں اس کی نماز جنازہ پڑھنا مجھے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11945، ترقيم محمد عوامة 11716)