☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص (نماز جنازہ میں) امام تک پہنچے تو وہ تکبیر کہہ چکا ہو تو کیا وہ فورا نماز میں شامل ہو جائے یا امام کی تکبیر کا انتظار کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← جو شخص (نماز جنازہ میں) امام تک پہنچے تو وہ تکبیر کہہ چکا ہو تو کیا وہ فورا نماز میں شامل ہو جائے یا امام کی تکبیر کا انتظار کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 11608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا انْتَهَى الرَّجُلُ إلَى الْجِنَازَةِ وَقَدْ سُبِقَ بِبَعْضِ التَّكْبِيرِ لَمْ يُكَبِّرْ حَتَّى يُكَبِّرَ الْإِمَامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں جب آدمی نماز جنازہ میں اس وقت پہنچے جب امام کچھ تکبیریں کہہ چکا ہو تو وہ فورا تکبیر نہ کہے بلکہ امام کی تکبیر کا انتظار کرے (پھر نماز میں داخل ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11834، ترقيم محمد عوامة 11608)
حدیث نمبر: 11609 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ يَنْتَهِي إلَى الْجِنَازَةِ وَهُمْ يُصَلُّونَ عَلَيْهَا , قَالَ:" يَدْخُلُ مَعَهُمْ بِتَكْبِيرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کوئی شخص نماز جنازہ کے لئے آئے اور لوگ نماز جنازہ ادا کر رہے ہوں تو وہ بھی تکبیر کہہ کر ان کے ساتھ شامل ہوجائے، (امام کی تکبیر کا انتظار نہ کرے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11835، ترقيم محمد عوامة 11609)