☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مرنے پر کھانا کھلانا اور نوحہ کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← مرنے پر کھانا کھلانا اور نوحہ کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 11464 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: " الطَّعَامُ عَلَى الْمَيِّتِ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَالنَّوْحُ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری ارشاد فرماتے ہیں کہ مرنے پر کھانا کھلانا اور نوحہ کرنا دونوں جاہلیت کے کام ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11685، ترقيم محمد عوامة 11464)
حدیث نمبر: 11465 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا فُضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " ثَلَاثٌ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ: بَيْتُوتَةُ الْمَرْأَةِ عندَ أَهْلِ الْمُصِيبَةِ لَيْسَتْ مِنْهُمْ، وَالنِّيَاحَةُ، وَنَحْرُ الْجَزُورِ عندَ الْمُصِيبَةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ تین کام جاہلیت والے ہیں، غیر عورت کا مصیبت والوں کے ہاں رات گزارنا، نوحہ کرنا اور مصیبت کے وقت جانور ذبح کرنا (کھانے کیلئے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11686، ترقيم محمد عوامة 11465)
حدیث نمبر: 11466 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: أَدْرَكْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَمْنَعُ أَهْلَ الْمَيِّتِ الْجَمَاعَاتِ يَقُولُ:" تَرَزُونِ وَتَغْرَمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز میت کے گھر میں اجتماع لگانے سے منع کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ایک طرف تو یہ دکھ کا شکار ہیں اور دوسری طرف جرمانہ بھریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11687، ترقيم محمد عوامة 11466)
حدیث نمبر: 11467 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ طَلْحَةَ، قَالَ: قَدِمَ جَرِيرٌ عَلَى عُمَرَ , فَقَالَ: " هَلْ يُنَاحُ قِبَلُكُمْ عَلَى الْمَيِّتِ؟ قَالَ: لَا" قَالَ:" فَهَلْ تَجْتَمِعُ النِّسَاءُ عندَكُمْ عَلَى الْمَيِّتِ وَيُطْعَمُ الطَّعَامُ؟ قَالَ: نَعَمْ"، فَقَالَ:" تِلْكَ النِّيَاحَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر حضرت عمر کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کیا تمہارے پاس (تمہارے ہاں) میت پر نوحہ کیا جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں، حضرت جریر نے پوچھا کیا تمہارے ہاں میت کے پاس عورتیں جمع ہوتی ہیں اور کھانا کھلایا جاتا ہے؟ فرمایا ہاں۔ حضرت جریر نے فرمایا یہی تو نوحہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11688، ترقيم محمد عوامة 11467)