☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے عورتوں کا جنازہ کے ساتھ نکلنے کو ناپسند کیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات نے عورتوں کا جنازہ کے ساتھ نکلنے کو ناپسند کیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 11400 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، لَيْثٍ ، عُبَيْدٍ ، مَسْرُوقٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عُبَيْدٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ جِنَازَةٍ , وَمَعَهَا امْرَأَةٌ، فَلَمْ يَبْرَحْ حَتَّى تَوَارَتْ , بِالْبُيُوتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی جنازہ کے لیے نکلے جس میں عورتیں بھی تھیں تو آپ اس وقت تک نہ ٹلے کہ جب تک عورتیں گھروں کو نہ چلی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11620، ترقيم محمد عوامة 11400)
حدیث نمبر: 11401 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ فُضَيْلٍ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَا تَتْبَعْنِي امْرَأَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں (میرے جنازے) کے پیچھے عورتیں نہ آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11621، ترقيم محمد عوامة 11401)
حدیث نمبر: 11402 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا إذَا أَخْرَجُوا الْجِنَازَةَ , أَغْلَقُوا الْبَابَ عَلَى النِّسَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام) جب جنازے کے لیے نکلتے تو عورتوں پر دروازہ بند کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11622، ترقيم محمد عوامة 11402)
حدیث نمبر: 11403 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، قَالَ:" كَانَ مَسْرُوقٌ لَا يُصَلِّي عَلَى جِنَازَةٍ مَعَهَا امْرَأَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن المنتشر فرماتے ہیں کہ جس جنازے کے ساتھ عورتیں ہوتی حضرت مسروق اس کا جنازہ نہ پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11623، ترقيم محمد عوامة 11403)
حدیث نمبر: 11404 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" كَانَ أَبِي إذَا كَانَتْ دَارٌ فِيهَا جِنَازَةٌ , أَمَرَ بِالْبَابِ , فَفُتِحَ , فَدَخَلَ الْعَوَّادُ، فَإِذَا خُرِجَ بِالْجِنَازَةِ , أَمَرَ بِبَابِ الدَّارِ فَأُغْلِقَ , فَلَا تَتْبَعُهَا الْمَرْأَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ جب میرے والد صاحب کسی گھر میں ہوتے جس میں جنازہ ہوتا تو حکم دیتے دروازے (والے کو) تو وہ کھول دیا جاتا اور سارنگی والے داخل ہوجاتے، جب جنازہ لے کر نکلا جاتا تو گھر کے دروازے (والوں کو) حکم دیتے تو وہ بند کردیئے جاتے۔ پس عورتیں جنازہ کے ساتھ نہ آتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11624، ترقيم محمد عوامة 11404)
حدیث نمبر: 11405 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " نُهِينَا أَنْ نَتْبَعَ جِنَازَةً مَعَهَا رَانَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ہمیں اس جنازے کے ساتھ چلنے سے روکا گیا ہے جس میں زور سے رونے کی آواز ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11625، ترقيم محمد عوامة 11405)
حدیث نمبر: 11406 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَا يَكْرَهَانِ أَنْ تَتْبَعَ النِّسَاءُ الْجَنَائِزَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد عورتوں کے جنازے کے ساتھ جانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11626، ترقيم محمد عوامة 11406)
حدیث نمبر: 11407 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سُوَيْدٍ، قَالَ: " لَا يَنْبَغِي لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَابِ الدَّارِ مَعَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید ارشاد فرماتے ہیں کہ عورت کا گھر کے دروازے سے جنازے کے ساتھ نکلنا مناسب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11627، ترقيم محمد عوامة 11407)
حدیث نمبر: 11408 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، قال: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ، قَالَ:" كُنَّا فِي جِنَازَةٍ وَفِيهَا أَبُو أُسَامَةَ فَرَأَى نِسْوَةً فِي الْجِنَازَةِ فَطَرَدَهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قیس فرماتے ہیں ہم ایک جنازے میں تھے اور اس جنازے میں حضرت ابو امامہ بھی تھے، آپ اس جنازے میں ایک عورت دیکھی تو اس کو دور کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11628، ترقيم محمد عوامة 11408)
حدیث نمبر: 11409 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: رَأَيْتُهُ يَحْثُو التُّرَابَ فِي وُجُوهِ النِّسَاءِ فِي الْجِنَازَةِ يَقُولُ لَهُنَّ:" ارْجِعْنَ، فَإِنْ رَجَعْنَ مَضَى مَعَ الْجِنَازَةِ , وَإِلَّا رَجَعَ وَتَرَكَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مسروق کو دیکھا وہ جنازہ میں عورتوں کے چہروں پر مٹی پھینکتے تھے اور ان کو کہتے تھے واپس لوٹ جاؤ۔ اگر وہ لوٹ جاتیں تو جنازہ میں شرکت کرتے ورنہ واپس ہوجاتے اور جنازہ میں شرکت نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11629، ترقيم محمد عوامة 11409)
حدیث نمبر: 11410 مصنف ابن ابی شیبہ
أُمِّ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَ: " نُهِينَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ ہمیں جنازے کے پیچھے جانے سے منع کیا گیا ہے اور یہ ہم پر لازم اور ضروری نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11630، ترقيم محمد عوامة 11410)