☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کفن سفید کپڑے کا ہونا چاہئے، اور اس کے علاوہ میں بھی رخصت دی گئی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← کفن سفید کپڑے کا ہونا چاہئے، اور اس کے علاوہ میں بھی رخصت دی گئی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 11236 مصنف ابن ابی شیبہ
إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ ، سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَيْكُمْ بِالثِّيَابِ الْبَيَاضِ، فَلْيَلْبَسْهَا أَحْيَاؤُكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سفید کپڑوں کو اپنے اوپر لازم کرو، تمہارے زندہ اس کو پہنیں اور اپنے مردوں کو اس میں کفن دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11452، ترقيم محمد عوامة 11236)
حدیث نمبر: 11237 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْبَسُوا الثِّيَابَ الْبِيضَ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سفید کپڑے پہنا کرو، اور اپنے مردوں کو اس میں کفن دیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11453، ترقيم محمد عوامة 11237)
حدیث نمبر: 11238 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ خُثَيْمٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین کپڑوں میں سفید کپڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11454، ترقيم محمد عوامة 11238)
حدیث نمبر: 11239 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنِ الْأَشْعَثِ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، أنهما قَالَا: " لَا بَأْسَ أَنْ يُكَفَّنَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْهَرَوِيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد ارشاد فرماتے ہیں کہ مرد کو ہر وی کپڑے میں (زردی مائل) کفن دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11455، ترقيم محمد عوامة 11239)
حدیث نمبر: 11240 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، أَنَّ امْرَأَةً عَرُوسًا دَخَلَتْ عَلَى زَوْجِهَا وَعَلَيْهَا ثِيَابٌ مُعَصْفَرَةٌ، فَمَاتَتْ حِينَ أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ، فَسُئِلَتْ عَائِشَةُ، فَقَالَتْ:" ادْفِنُوهَا فِي ثِيَابِهَا الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالحویرث سے مروی ہے کہ ایک عورت کی شادی ہوئی تو وہ زردی مائل کپڑے پہن کر شوہر کے پاس آئی اور وہ اس دن انتقال کرگئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: جو کپڑے اس نے پہن رکھے ہیں اس کو اسی میں دفن کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11456، ترقيم محمد عوامة 11240)