☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کے ناخن یا بال کاٹنے کے بعد ان کا کیا کیا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کے ناخن یا بال کاٹنے کے بعد ان کا کیا کیا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 11061 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ وَوَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، فِي الْمَيِّتِ يَسْقُطُ مِنْ شَعْرِهِ وَأَظْفَارِهِ، قَالَ:" يُجْعَلُ مَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے دریافت کیا گیا میت کے ناخن اور بال کاٹنے کے بعد (ان کا کیا کیا جائے)؟ آپ نے فرمایا اس کے ساتھ ہی رکھے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11269، ترقيم محمد عوامة 11061)
حدیث نمبر: 11062 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ , وَبَنَاتِ سِيرِينَ قَالُوا: " يُدْفَنُ مَعَ الْمَيِّتِ مَا يَسْقُطُ مِنْ شَعْرٍ أَوْ غَيْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم حضرت ابن سیرین سے اور سیرین کی بیٹیوں سے روایت کرتے ہیں کہ میت کے بال وغیرہ جو کاٹے جائیں وہ میت کے ساتھ دفن کئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11270، ترقيم محمد عوامة 11062)
حدیث نمبر: 11063 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ: " يُقَلَّمُ أَظْفَارُ الْمَيِّتِ وَشَارِبُهُ إذَا طَالَ" قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ:" يُوضَعُ مَعَهُ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سنا کہ میت کے ناخن اور مونچھیں اگر بڑھی ہوئی ہوں تو کاٹی جائیں گی، میں نے حضرت سے دریافت کیا کہ ان کو اس کے ساتھ قبر میں رکھا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11271، ترقيم محمد عوامة 11063)
حدیث نمبر: 11064 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ:" كَانَ يُحِبُّ أَنْ يُجْعَلَ مَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ ان کو اس کے ساتھ ہی قبر میں رکھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11272، ترقيم محمد عوامة 11064)
حدیث نمبر: 11065 مصنف ابن ابی شیبہ
قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ ، مَرَّ عَلَى رَجُلٍ قَدْ بَانَتْ إصْبَعُهُ مِنْهُ فَصَرَّهَا مَعَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد ایک شخص کے پاس سے گزرے اس کی انگلی الگ ہوگئی تھی آپ نے اس کے ساتھ اس کو قبر میں رکھ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11273، ترقيم محمد عوامة 11065)
حدیث نمبر: 11066 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ حَفْصَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: " سَرِّحْ شَعْرَ الْمَيِّتِ فَإِنَّهُ يُجْعَلُ مَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ میت کے بالوں کو کنگھا کر کے (سیدھا) کیا جائے اور اس کے (ٹوٹے ہوئے) بالوں کو اس کے ساتھ قبر میں رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11274، ترقيم محمد عوامة 11066)