☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کو غسل دینے کے بعد اگر اس سے کچھ (گندگی) نکلے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کو غسل دینے کے بعد اگر اس سے کچھ (گندگی) نکلے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 11036 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ فِي الْمَيِّتِ إذَا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْءُ بَعْدَ غُسْلِهِ، قَالَ:" يُغْسَلُ مَا خَرَجَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے پوچھا گیا کہ میت کو غسل دینے کے بعد اگر کچھ گندگی نکلے تو؟ تو آپ نے فرمایا جو گندگی نکلے اس کو دھویا جائے گا، اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں دو بارہ غسل دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11242، ترقيم محمد عوامة 11036)
حدیث نمبر: 11037 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" يُغَسَّلُ مَرَّتَيْنِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ دو بار غسل دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11244، ترقيم محمد عوامة 11037)
حدیث نمبر: 11038 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ بَعْضِ الْكُوفِيِّينَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، مثل قَوْلِ الْحَسَنِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی نے بھی حضرت حسن کے مثل فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11245، ترقيم محمد عوامة 11038)
حدیث نمبر: 11039 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِحَمَّادٍ: الْمَيِّتُ إذَا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْءُ بَعْدَمَا يُفْرَغُ مِنْهُ قَالَ:" يُغْسَلُ ذَلِكَ الْمَكَانُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے پوچھا میت کو غسل دینے کے بعد اگر کچھ گندگی نکلے؟ آپ نے فرمایا (صرف) اس جگہ کو دھویا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11246، ترقيم محمد عوامة 11039)
حدیث نمبر: 11040 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ: " إذَا خَرَجَ مِنْهُ شَيْءٌ أُجْرِيَ عَلَيْهِ الْمَاءُ وَلَمْ يُعَدْ وُضُوءُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب غسل دینے کے بعد کوئی گندگی نکلے تو اس پر پانی بہایا جائے گا اور وضو (غسل) کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11247، ترقيم محمد عوامة 11040)
حدیث نمبر: 11041 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ يُونُسَ، فِي الْمَيِّتِ يَخْرُجُ مِنْهُ الشَّيْءُ بَعْدَ الْغُسْلِ قَالَ:" يُعَادُ عَلَيْهِ الْغُسْلُ مَرَّتَيْنِ، فَإِنْ خَرَجَ مِنْهُ شَيْءٌ أُعِيدَ عَلَيْهِ الْغُسْلُ مَرَّتَيْنِ إلَى سَبْعِ مَرَّاتٍ، إلَّا أَنْ يَخَافُوا أَنْ يَسْتَرْخِيَ فَيَفْسُدَ عَلَيْهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ میت کہ غسل دینے کے بعد اگر کچھ گندگی نکلے تو پھر دوبارہ غسل کا اعادہ کیا جائے گا یہاں تک کہ سات مرتبہ اسی طرح اعادہ کیا جائے گا، ہاں اگر خوف ہو کہ اس کے اعضاء ڈھیلے ہو کر فاسد ہوجائیں گے تو (پھر اعادہ نہیں کریں گے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11248، ترقيم محمد عوامة 11041)