☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الميت إذا لم يوجد له سدر يغسل (بغيره) خطمي أو أشنان
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← في الميت إذا لم يوجد له سدر يغسل (بغيره) خطمي أو أشنان
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 11026 مصنف ابن أبي شيبة
لِعَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : يُغْسَلُ رَأْسُ الْمَيِّتِ بِخَطْمِيٍّ؟ فَقَالَتْ:" لَا تَعْتَنِتُوا مَيِّتَكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا میت کے سر کو خطمی سے دھو سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا اپنے مردوں کو خوا مخواہ سامنے مت لاؤ (ظاہر مت کرو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11232، ترقيم محمد عوامة 11026)
حديث رقم: 11027 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إنْ لَمْ يَكُنْ سِدْرٌ فَلَا يَضُرُّكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تمہارے پاس میت کو غسل دینے کے لئے بیری کے پتے نہ ہوں تو کوئی حرج اور نقصان نہیں ہے [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11233، ترقيم محمد عوامة 11027)
حديث رقم: 11028 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " لَا يَغْسِلُونَهُ بِخَطْمِيٍّ وَهُمْ يَقْدِرُونَ عَلَى السِّدْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام) بیری کے پتوں پر قدرت کے وقت خطمی سے غسل نہ دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11234، ترقيم محمد عوامة 11028)
حديث رقم: 11029 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ فِي الْمَيِّتِ:" اغْسِلْهُ بِسِدْرٍ، فَإِنْ لَمْ يُوجَدْ سِدْرٌ فَخَطْمِيٌّ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ خِطْمِيٌّ فَبِأُشْنَانٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ میں میت کو بیری کے پتوں سے غسل دوں گا، اگر وہ برای نہ پاؤں تو خطمی سے غسل دوں، اور اگر خطمی بھی نہ ملے تو اشنان کے پتوں سے غسل دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11235، ترقيم محمد عوامة 11029)
حديث رقم: 11030 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " إذَا طَالَ ضَنَى الْمَيِّتِ غُسِّلَ بِأُشْنَانٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ جب مریض کی بیماری لمبی ہوجائے تو اس کو اشنان کے پتوں سے غسل دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11236، ترقيم محمد عوامة 11030)
حديث رقم: 11031 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " لَا تَغْسِلُونِي بِالسِّدْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مجھے بیری کے پتوں سے غسل مت دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11237، ترقيم محمد عوامة 11031)
حديث رقم: 11032 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إذَا لَمْ يَكُنْ سِدْرٌ فَخَطْمِيٌّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب میت کو غسل دینے کیلئے بیری کے پتے نہ ملیں تو خطمی سے غسل دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11238، ترقيم محمد عوامة 11032)