☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما (يؤخذ) من الكروم والرطاب والنخل وما يوضع على الأرض
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزكاة← ما (يؤخذ) من الكروم والرطاب والنخل وما يوضع على الأرض
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 10823 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: " جَعَلَ عَلَى أَهْلِ السَّوَادِ عَلَى كُلِّ جَرِيبٍ قَفِيزًا وَدِرْهَمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے عراق والوں پر ہر جریب (زمین) پر ایک قفیز اور درہم مقرر فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11028، ترقيم محمد عوامة 10823)
Hadith No.: 10824 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، أَنَّ عُمَرَ : " جَعَلَ عَلَى جَرِيبِ النَّخْلِ ثَمَانِيَةَ دَرَاهِمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے کھجوروں کے باغات کے جریب پر آٹھ درہم مقرر فرمائے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11029، ترقيم محمد عوامة 10824)
Hadith No.: 10825 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: " وَضَعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى أَهْلِ السَّوَادِ عَلَى كُلِّ جَرِيبِ أَرْضٍ يَبْلُغُهُ الْمَاءُ عَامِرًا وَغَامِرًا دِرْهَمًا وَقَفِيزًا مِنْ طَعَامٍ، وَعَلَى الْبَسَاتِينِ عَلَى كُلِّ جَرِيبِ أَرْضٍ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ وَعَشَرَةَ أَقْفِزَةٍ مِنْ طَعَامٍ، وَعَلَى الْكُرُومِ عَلَى كُلِّ جَرِيبِ أَرْضٍ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ وَعَشَرَةَ أَقْفِزَةٍ مِنْ طَعَامٍ، وَعَلَى الرِّطَابِ عَلَى كُلِّ جَرِيبِ أَرْضٍ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ وَخَمْسَةَ أَقْفِزَةِ طَعَامٍ، وَلَمْ يَضَعْ عَلَى النَّخْلِ شَيْئًا، وَجَعَلَهُ تَبَعًا لِلْأَرْضِ، وَعَلَى رُءُوسِ الرِّجَالِ عَلَى الْغَنِيِّ ثَمَانِيَةً وَأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، وَعَلَى الْوَسَطِ أَرْبَعَةً وَعِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَعَلَى الْفَقِيرِ اثْنَيْ عَشَرَ دِرْهَمًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ الثقفی سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے عراق والوں پر جریب زمین پر جس کو پانی پہنچتا ہو خواہ وہ زمین آباد ہو یا غیر آباد ایک درہم اور طعام میں سے ایک قفیز مقرر فرمایا، اور باغات والوں پر ہر جریب زمین پر دس درہم اور دس قفیز کھانے میں سے، اور انگور والوں پر ہر جریب زمین پر دس درہم اور قفیز کھانے میں سے، اور تر کھجوروں میں ہر جریب زمین پر پانچ درہم اور پانچ قفیز کھانے میں سے مقرر فرمایا۔ اور جس درخت پر کچھ نہ لگتا تھا اس کو زمین کے تابع کردیا، اور مردوں میں مالداروں پر اڑتالیس درہم خراج، درمیانے درجے کے لوگوں پر چوبیس درہم اور فقیروں پر بارہ درہم خراج مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11030، ترقيم محمد عوامة 10825)
Hadith No.: 10826 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: وَضَعَ عُمَرُ عَلَى السَّوَادِ فَذَكَرَ مثل حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبید اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق نے عراق والوں پر مقرر فرمایا پھر ابن مسہر کی حدیث کے مثل ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11031، ترقيم محمد عوامة 10826)
Hadith No.: 10827 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " بَعَثَ عُمَرُ عُثْمَانَ بْنَ حُنَيْفٍ إلَى مِسَاحَةِ الْأَرْضِ، قَالَ: فَوَضَعَ عُثْمَانَ عَلَى الْجَرِيبِ مِنَ الْكَرْمِ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ، وَعَلَى جَرِيبِ النَّخْلِ ثَمَانِيَةَ دَرَاهِمَ، وَعَلَى جَرِيبِ الشَّعِيرِ دِرْهَمَيْنِ، وَجَعَلَ عَلَى كُلِّ رَأْسٍ فِي السَّنَةِ أَرْبَعَةً وَعِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَعَطَّلَ النِّسَاءَ وَالصِّبْيَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت عثمان بن حنیف کو زمین کے رقبہ کی پیمائش کے لئے بھیجا۔ حضرت عثمان بن حنیف نے انگوروں والی زمین کے ہر جریب پر دس درہم مقرر فرمائے اور کھجور والی زمین کے جریب پر آٹھ درہم مقرر فرمائے اور جو والی زمین کے جریب پر دو درہم مقرر فرمائے اور ہر شخص پر سال میں چوبیس درہم خراج مقرر فرمایا اور عورتوں اور بچوں سے خراج کو معطل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11032، ترقيم محمد عوامة 10827)
Hadith No.: 10828 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ بَعَثَ عُثْمَانَ بْنَ حُنَيْفٍ عَلَى السَّوَادِ , فَوَضَعَ عَلَى كُلِّ جَرِيبٍ عَامِرًا أَوْغَامِرًا يَنَالُهُ الْمَاءُ دِرْهَمًا وَقَفِيزًا، يَعني الْحِنْطَةَ وَالشَّعِيرَ، وَعَلَى كُلِّ جَرِيبِ الْكَرْمِ عَشَرَةً، وَعَلَى كُلِّ جَرِيبِ الرَّطْبَةِ خَمْسَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت عثمان بن حنیف کو عراق بھیجا تو انہوں نے ہر وہ زمین جہاں پانی پہنچتا ہو خواہ آباد ہو یا غیر آباد اور گندم والی ہو یا اس میں جو ہو اس کے ہر جریب پر ایک درہم مقرر فرمایا اور انگور والی زمین کے جریب پر دس درہم اور تر کھجور کے جریب پر پانچ درہم مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11033، ترقيم محمد عوامة 10828)
Hadith No.: 10829 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ" وَضَعَ عَلَى النَّخْلِ عَلَى الرَّقْلَتَيْنِ دِرْهَمًا وَعَلَى الْفَارِسِيَّةِ دِرْهَمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابان بن تغلب سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے کھجوروں پر مقرر فرمایا: بڑی کھجوروں پر ایک درہم اور فارسی کھجوروں (چھوٹی کھجوروں) پر بھی ایک درہم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11034، ترقيم محمد عوامة 10829)