☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی نصرانی غلام کو آزاد کر دے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← آدمی نصرانی غلام کو آزاد کر دے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 10703 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي الرَّجُلِ يُعْتِقُ الْعَبْدَ النَّصْرَانِيَّ قَالَ:" ذِمَّتُهُ ذِمَّةُ مَوَالِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس پر جزیہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10906، ترقيم محمد عوامة 10703)
حدیث نمبر: 10704 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْهِ الْجِزْيَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی اگر نصرانی غلام کو آزاد کر دے تو اس پر جزیہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10907، ترقيم محمد عوامة 10704)
حدیث نمبر: 10705 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يُعْتِقُ الْعَبْدَ النَّصْرَانِيَّ قَالَ:" عَلَيْهِ الْجِزْيَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سنان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز اس نصرانی غلام سے جزیہ وصول فرمایا کرتے تھے جس کو کسی مسلمان نے آزاد کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10908، ترقيم محمد عوامة 10705)
حدیث نمبر: 10706 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سِنَانٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنْ نَصْرَانِيٍّ أَعْتَقَهُ مُسْلِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز سے خراجی زمین کے متعلق دریافت فرمایا کہ کیا اس پر زکوٰۃ (بھی) ہے؟ آپ نے فرمایا خراج زمین پر ہے اور زکوٰۃ تو اس کے دانوں (کھیتی وغیرہ) پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10909، ترقيم محمد عوامة 10706)