☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کھجوروں کے تخمینہ لگانے سے متعلق جو ذکر کیا گیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← کھجوروں کے تخمینہ لگانے سے متعلق جو ذکر کیا گیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 10660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، الشَّيْبَانِيِّ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ إلَى الْيَمَنِ فَخَرَصَ عَلَيْهِمُ النَّخْلَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن رواحہ کو یمن بھیجا کہ وہ تخمینہ لگائیں ان پر کھجوروں کا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کیا انہوں نے ایسا کیا؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10861، ترقيم محمد عوامة 10660)
حدیث نمبر: 10661 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مُبَارَكٍ ، مَعْمَرٍ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا بَعَثَ الْخَارِصَ أَمَرَهُ أَنْ" لَا يَخْرِصَ النَّخْلَ الْعَرَايَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن حزم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی تخمینہ لگانے والے کو بھیجتے تو اس کو حکم فرماتے کہ ان کھجوروں کا تخمینہ نہ لگائے جو مالک نے کسی محتاج کو دی ہوئی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10863، ترقيم محمد عوامة 10661)
حدیث نمبر: 10662 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو دَاوُدَ ، وَغُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَسْعُودٍ ، سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، وَغُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: جَاءَ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ إلَى مَجْلِسِنَا، فَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إذَا خَرَصْتُمْ فَخُذُوا وَدَعُوا الثُّلُثَ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا الثُّلُثَ فَالرُّبُعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت سھل بن ابو حثمہ ہماری مجلس میں تشریف لائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہمیں سنائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم تخمینہ لگاؤ تو لے لو اور ایک تہائی چھوڑ دو، اگر تم تہائی نہ پاؤ تو چوتھائی چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10864، ترقيم محمد عوامة 10662)
حدیث نمبر: 10663 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ عُمَرَ يَبْعَثُ أَبَا خَيْثَمَةَ خَارِصًا لِلنَّخْلِ فَقَالَ:" إذَا أَتَيْتَ أَهْلَ الْبَيْتِ فِي حَائِطِهِمْ فَلَا تَخْرِصْ عَلَيْهِمْ قَدْرَ مَا يَأْكُلُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بشیر بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق نے حضرت ابو خیثمہ کو کھجوروں کا تخمینہ لگانے کے لئے بھیجا تو ان سے فرمایا کہ جب تم گھر والوں کے پاس ان کی چاردیواری میں آؤ تو جتنی مقدار وہ کھاتے ہیں اس کا تخمینہ نہ لگاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10865، ترقيم محمد عوامة 10663)
حدیث نمبر: 10664 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: " خَرَصَهَا ابْنُ رَوَاحَةَ، يَعني خَيْبَرَ، أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ"، فَزَعَمَ أَنَّ الْيَهُودَ لَمَّا خَيَّرَهُمُ ابْنُ رَوَاحَةَ أَخَذُوا التَّمْرَ وَعَلَيْهِمْ عِشْرُونَ أَلْفَ وَسْقٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے خیبر کی کھجوروں کا تخمینہ لگایا تو وہ چالیس ہزار وسق تھے۔ حضرت جابر کا خیال تھا کہ حضرت ابن رواحہ نے جب یہودیوں کو اختیار دیا تو انہوں نے کھجور لی اور ان پر ٢٠ ہزار وسق لازم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10866، ترقيم محمد عوامة 10664)
حدیث نمبر: 10665 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، مَكْحُولٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خُفِّفَ عَلَى النَّاسِ فِي الْخَرْصِ، وَإِنَّ فِي الْمَالِ الْعَرِيَّةَ وَالْوَصِيَّةَ" قَالَ: الْعَرِيَّةُ: النَّخْلَةُ يَرِثُهَا الرَّجُلُ فِي حَائِطِ الرَّجُلِ، وَالْوَصِيَّةُ: الرَّجُلُ يُوصِي بِالْوَصِيَّةِ لِلْمَسَاكِينِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں پر تخمینہ لگانے میں تخفیف کا معاملہ کرو۔ بیشک لوگوں کے مال میں کچھ کھجوریں محتاجوں کیلئے ہوتی ہیں اور کچھ گری ہوئی ہوتی ہیں جنہیں لوگ روندتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10867، ترقيم محمد عوامة 10665)
حدیث نمبر: 10666 مصنف ابن ابی شیبہ
إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ عَتَّابَ بْنَ أَسِيدٍ أَنْ" يَخْرِصَ الْعنبَ كَمَا يَخْرِصُ النَّخْلَ فَتُؤَدَّى زَكَاتُهُ زَبِيبًا كَمَا تُؤَدَّى زَكَاةُ النَّخْلِ تَمْرًا" فَتِلْكَ سُنَّةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّخْلِ وَالْعِنَبِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عتاب بن اسید کو حکم فرمایا کہ وہ تخمینہ لگائیں انگوروں کا جیسا کہ کھجوروں کا لگایا جاتا ہے۔ پھر کشمش سے اس کی زکوٰۃ ادا کی جائے۔ جیسے کہ کھجور کی زکوٰۃ خشک کھجور سے ادا کی جاتی ہے۔ کھجور اور انگور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہی طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10868، ترقيم محمد عوامة 10666)
حدیث نمبر: 10667 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ الْكَرِيمِ , وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ: " يَخْرِصُ النَّخْلَ وَالْعنبَ وَلَا يَخْرِصُ الْحَبَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ کھجوروں اور انگوروں کا تخمینہ لگایا جائے گا لیکن دانوں کا تخمینہ نہیں لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10869، ترقيم محمد عوامة 10667)