☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زکوٰۃ کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کرنے کو بعض حضرات نے ناپسندیدہ کہا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← زکوٰۃ کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کرنے کو بعض حضرات نے ناپسندیدہ کہا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 10407 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ حضرت حسن اور دوسرے حضرات زکوٰۃ کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کو ناپسند فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10594، ترقيم محمد عوامة 10407)
حدیث نمبر: 10408 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ تُحْمَلَ الصَّدَقَةُ مِنْ بَلَدٍ إلَى بَلَدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ کو ایک شہر سے دوسرے شہر لے جانا ناپسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10596، ترقيم محمد عوامة 10408)
حدیث نمبر: 10409 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، بُعِثَ إلَيْهِ بِزَكَاةٍ مِنَ الْعِرَاقِ إلَى الشَّامِ، فَرَدَّهَا إلَى الْعِرَاقِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن ابو رواد سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس عراق اور شام کی زکوٰۃ وصول کر کے ارسال کی گئی تو آپ نے وہ زکوٰۃ کا مال واپس عراق بھجوا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10597، ترقيم محمد عوامة 10409)
حدیث نمبر: 10410 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ امْرَأَةَ الْقَاسِمِ فَقَالَتْ: اجْتَمَعَ عندَنَا دَرَاهِمُ مِنْ زَكَاتِنَا، فَبَعَثْتُ بِهَا إلَى الشَّامِ فَقَالَ:" ادْفَعُوهَا إلَى الْأَمِيرِ الَّذِي بِالْمَدِينَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن مرہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے حضرت قاسم سے دریافت فرمایا کہ ہمارے پاس زکوٰۃ کے کچھ دراہم موجود ہیں کیا ہم انہیں شام بھیج دیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ مدینہ میں جو امیر اور حاکم ہے اسکو ادا کرو۔ (شہر سے دوسرے شہر منتقل نہ کرو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10598، ترقيم محمد عوامة 10410)
حدیث نمبر: 10411 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي لينة، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " ضَعِ الزَّكَاةَ فِي الْقَرْيَةِ الَّتِي أَنْتَ فِيهَا فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا فَقِيرٌ فَإِلَى الَّتِي تَلِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک ارشاد فرماتے ہیں کہ جس شہر میں آپ ہیں زکوٰۃ کو اسی شہر میں رکھیں۔ اور اگر اس شہر میں فقراء (اور مستحقین) نہ ہوں تو جو شہر اس کے قریب ہے وہاں لے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10599، ترقيم محمد عوامة 10411)
حدیث نمبر: 10412 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَلَيْسَ بِالْأَحْمَرِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ، قَالَ: بَعَثَ مَعِي بِزَكَاةٍ إلَى مَكَّةَ، فَلَقِيتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَقَالَ:" رُدَّهَا إلَى الْأَرْضِ الَّتِي حَمَلْتهَا مِنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فرقد السبخی فرماتے ہیں کہ مجھے زکوٰۃ دے کر مکہ بھیجا گیا تو میری حضرت سعید بن جبیر سے ملاقات ہوگئی۔ آپ نے مجھ سے فرمایا کہ جس شہر سے یہ وصول کی گئی ہے واپس اسی شہر اس کو لے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10600، ترقيم محمد عوامة 10412)