☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ باب ہے اس مسکین کے بارے میں کہ جس کو (یعنی اس مسکین کے لیے) کچھ دینے کا حکم دیا گیا لیکن وہ چیز نہ مل سکی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← یہ باب ہے اس مسکین کے بارے میں کہ جس کو (یعنی اس مسکین کے لیے) کچھ دینے کا حکم دیا گیا لیکن وہ چیز نہ مل سکی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 10382 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ :" كَانَ يَأْمُرُ لِلْمِسْكِينِ بِالشَّيْءِ، فَإِذَا لَمْ يُوجَدْ وُضِعَ حَتَّى يُعْطِيَهُ غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عاص مسکین کو کوئی چیز دینے کے لیے حکم دیتے پھر اگر وہ نہ ملتی تو اس کو چھوڑ کر اس کی جگہ کوئی دوسری عنایت فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10568، ترقيم محمد عوامة 10382)
حدیث نمبر: 10383 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ:" أَنَّهُ كَرِهَ إذَا أُمِرَ لِلسَّائِلِ بِطَعَامٍ فَلَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ أَنْ يَأْكُلَهُ حَتَّى يَتَصَدَّقَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ کسی مسکین کو کوئی کھانے کی چیز دینے کا حکم دیتے پھر اگر وہ نہ ملتی تو خود بھی اس کو تناول نہ فرماتے بلکہ صدقہ کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10569، ترقيم محمد عوامة 10383)
حدیث نمبر: 10384 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حباب بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ سَائِلًا سَأَلَ حُمَيْدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ لَهُ حُمَيْدٌ: إنَّكَ ضَالٌّ وَكَأَنَّهُ عبادي، فَأَمَرَ لَهُ بِشَيْءٍ فَاسْتَقَلَّهُ، وَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهُ فَقَالَ لَهُ حُمَيْدٌ" مَا شِئْتُ إنْ قَبِلْتَهُ وَإِلَّا أَعْطَيْنَاهُ غَيْرَكَ" ثُمَّ قَالَ: كَانَ يُقَالُ:" رُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ يُمَثِّلُ رَأْسَ الْقَطَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سعید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت حمید بن عبد الرحمن سے کچھ مانگا، حضرت حمید نے اس سے فرمایا کہ تو گمراہ لگتا ہے اور تو مجھے نصرانی معلوم ہوتا ہے۔ (عرب کا قبیلہ جو گمراہ ہو کر نصرانیت اختیار کرلے ان کو عبادی کہا جاتا ہے) پھر اس کو کچھ دینے کا حکم فرمایا تو اس نے اسکو کم سمجھا اور لینے سے انکار کردیا۔ حضرت حمید نے فرمایا کہ اگر تو چاہتا ہے تو قبول کرلے ورنہ ہم کسی اور کو دے دیں گے۔ پھر آپ نے ارشاد فرمایا سائل کو عطاء کرو (دیدو) اگرچہ پرندہ (چکور) کا معمولی سر ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10570، ترقيم محمد عوامة 10384)
حدیث نمبر: 10385 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ , فِي الرَّجُلِ يَخْرُجُ بِالصَّدَقَةِ إلَى السَّائِلِ فَيَفُوتُ مِنْهُ فَلَا يَجِدُهُ قَالَ:" يَصْرِفُهَا إلَى غَيْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کوئی شخص سائل کو کچھ دینے کیلئے نکالتا ہے لیکن وہ سائل اس سے گم ہوجاتا ہے بعد میں اسکو نہیں پاتا تو کیا کرے؟ آپ نے فرمایا اس کے علاوہ کسی اور کو دیدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10571، ترقيم محمد عوامة 10385)
حدیث نمبر: 10386 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يُخْرِجُ الصَّدَقَةَ إلَى الْمِسْكِينَ فَيَفُوتُهُ قَالَ:" يَحْبِسُهَا حَتَّى يُعْطِيَهَا مِسْكِينًا غَيْرَهُ وَلَا يَرْجِعُ فِي شَيْءٍ جَعَلَهُ لِلَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کسی مسکین کو صدقہ دینے کیلئے نکالتا ہے لیکن وہ مسکین اس سے فوت ہوجاتا ہے تو اب وہ کیا کرے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ کسی اور مسکین کو دیدے تو یہ بھی کافی ہے۔ اور جو چیز اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے بنائی ہے (مقرر کی ہے) اسکو نہ لوٹائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10572، ترقيم محمد عوامة 10386)
حدیث نمبر: 10387 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، فِي السَّائِلِ إذَا خَرَجَ إلَيْهِ بِالْكِسْرَةِ حَبَسَهَا حَتَّى يَجِيءَ غَيْرُهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب تو سائل کی طرف کوئی چیز (ٹکڑا) لیکر نکلے اور اس کو نہ پائے تو اس چیز کو روکے رکھ یہاں تک کہ اس کے علاوہ کوئی اور آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10573، ترقيم محمد عوامة 10387)
حدیث نمبر: 10388 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كَانَ ابْنُ الْعَاصِ يَقُولُ: " إذَا خَرَجَ إلَيْهِ بِالْكِسْرَةِ فَلَمْ يُوجَدْ حَبَسُوهَا حَتَّى يَجِيءَ غَيْرُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تو سائل کی طرف کوئی چیز (ٹکڑا) لے کر نکلے اور اس کو نہ پائے تو اس چیز کو روکے رکھ یہاں تک کہ اس کے علاوہ کوئی اور آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10574، ترقيم محمد عوامة 10388)
حدیث نمبر: 10389 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: " يَضَعُهَا حَتَّى يَجِيءَ غَيْرُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت عمرو بن عاص نے فرمایا کہ اس کو اپنے پاس رکھ لے یہاں تک کہ اس کے علاوہ کوئی اور سائل آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10575، ترقيم محمد عوامة 10389)
حدیث نمبر: 10390 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید اور حضرت بکر فرماتے ہیں کہ اس کو اپنے پاس روکے رکھے یہاں تک کہ کسی اور کو عطا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10576، ترقيم محمد عوامة 10390)