☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بھیڑ کا بچہ کیا بکریوں کے مالک پر حساب کیا جائیگا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بھیڑ کا بچہ کیا بکریوں کے مالک پر حساب کیا جائیگا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 10076 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس اور حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ بھیڑ کے بچہ کو نہیں گنا جائے گا اور اسکو زکوٰۃ میں وصول نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10250، ترقيم محمد عوامة 10076)
حدیث نمبر: 10077 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: " أَيُعْتَدُّ بِالصِّغَارِ أَوْلَادِ الشَّاةِ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا بکری کے چھوٹے بچوں کو (بھی زکوٰۃ وصول کرتے وقت) شمار کیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10252، ترقيم محمد عوامة 10077)
حدیث نمبر: 10078 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " يُعْتَدُّ بِالصَّغِيرِ حَتَّى مَا تُنْتِجُهُ أُمُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ شمار کیا جائے گا بکری کے چھوٹے بچوں کو جس وقت اس کی ماں نے اس کو جنم (پیدا) دیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10253، ترقيم محمد عوامة 10078)
حدیث نمبر: 10079 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ ، اسْتَعْمَلَ أَبَاهُ عَلَى الطَّائِفِ ومخاليفها، وَكَانَ يُصَدِّقُ فَاعْتَدَّ عَلَيْهِمْ بِالْغِذَاءِ، فَقَالَ لَهُ النَّاسُ: إنْ كُنْتَ مُعْتَدًّا بِالْغِذَاءِ فَخُذْ مِنْهُ، فَأَمْسَكَ عَنْهُمْ حَتَّى لَقِيَ عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي , قَالُوا، فَقَالَ: " اعْتَدْ عَلَيْهِمْ بِالْغِذَاءِ وَإِنْ جَاءَ بِهَا الرَّاعِي يَحْمِلُهَا عَلَى يَدِهِ، وَأَخْبِرْهُمْ أَنَّكَ تَدَعُ لَهُمُ الرُّبَّى والْمَاخِضَ وَالْأَكِيلَةَ وَفَحْلَ الْغَنَمِ وَخُذِ الْعناقَ الْجَذَعَةَ وَالثَّنِيَّةَ فَذَلِكَ عَدْلٌ بَيْنَ خِيَارِ الْمَالِ وَالْغِذَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بشر بن عاصم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے میرے والد کو طائف کے علاقوں میں زکوٰۃ وصول کرنے کا فریضہ سونپا، (میرے والد نے) انکی بکریوں کو چھوٹے بچوں کو ملا کر شمار کیا، لوگوں نے میرے والد سے کہا: اگر آپ زکوٰۃ وصول کرتے وقت اس چھوٹے بچے کو بھی شمار کر رہے ہیں تو پھر زکوٰۃ میں بھی اسی چھوٹے کو وصول کرلو۔ وہ رک گئے ان سے یہاں تک کہ ان کی حضرت عمر سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے حضرت عمر کے سامنے سارا ماجرا بیان کیا، آپ نے فرمایا: انکی بکریوں کو شمار کرتے وقت چھوٹے بچوں کو بھی ساتھ شمار کرو اگرچہ (وہ اتنا چھوٹا ہو کہ) چرواہا اس کو اپنے ہاتھوں پہ اٹھا کر لائے، اور ان کو بتادو کہ بیشک تمہارے لئے چھوٹا دودھ پیتا بچہ، حاملہ بکری، وہ بکری جس کو ذبح کرنے کی غرض موٹا اور فربہ کیا ہو اور سانڈ (نر) جانور چھوڑ دیا گیا ہے (یعنی زکوٰۃ لیتے وقت ان کا شمار نہیں ہوگا) ہاں البتہ لیا جائے گا وہ بچہ جس پر ابھی سال مکمل نہ گذرا ہو اور اسی طرح بکری کا آٹھ ماہ کا بچہ اور وہ بکری جس کے سامنے والے چار دانتوں میں سے دو ظاہر ہوگئے ہوں۔ اس طرح کرنے سے بہترین مال اور چھوٹے مال کے درمیان انصاف اور مساوات ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10254، ترقيم محمد عوامة 10079)
حدیث نمبر: 10080 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ ، بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُفْيَانَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ: " خُذْ مَا بَيْنَ الْغَذِيَّةِ وَالْهَرِمَةِ" يَعني بِالْغَذِيَّةِ السَّخْلَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن مسلم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سفیان بن عبد اللہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے بھیجا تو ان کو فرمایا: بہت چھوٹے جانور اور بوڑھے جانور کے درمیان (جو درمیانے عمر والا) جانور ہو اسکو وصول کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10255، ترقيم محمد عوامة 10080)