☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في صدقة الغنم متى تجب فيها وكم فيها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← في صدقة الغنم متى تجب فيها وكم فيها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 10057 مصنف ابن أبي شيبة
عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِتَابَ الصَّدَقَةِ فَقَرَنَهُ بِسَيْفِهِ، أَوْ قَالَ بِوَصِيَّتِهِ، وَلَمْ يُخْرِجْهُ إلَى عُمَّالِهِ حَتَّى قُبِضَ عَمِلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى هَلَكَ، وَعَمِلَ بِهِ عُمَرُ: " فِي صَدَقَةِ الْغَنَمِ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ فَشَاتَانِ إلَى مِائَتَيْنِ، فَإِنْ زَادَتْ فَثَلَاثٌ إلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةِ شَاةٍ شَاةٌ لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ حَتَّى تَبْلُغَ الْمِائَةَ، وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُفْتَرِقٍ، وَمَا كَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بِالسَّوِيَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے احکامات لکھے اور ان کو اپنی تلوار کے ساتھ رکھ لیا اور اسکو زکوٰۃ وصول کرنے والوں کیلئے نہیں نکالا یہاں تک کہ آپ دار فانی سے دارالبقاء کی طرف کوچ کر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد صدیق اکبر اس پر عمل پیرا رہے یہاں کہ وہ دار فانی سے ہجرت کر گئے، اور آپ کے بعد پھر حضرت عمر اس پر عمل پیرا رہے۔ اس میں بکریوں کی زکوٰۃ سے متعلق تحریر تھا کہ چالیس بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس بکریوں تک، پھر اگر ایک سو بیس سے زائد ہوجائیں تو اس پر دو بکریاں ہیں دو سو تک۔ پھر اگر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں۔ پھر اگر اس پر ایک بکری زائد ہوجائے تو ہر سو بکریوں پہ ایک بکری ہے اور پھر کچھ نہیں ہے (درمیانی عدد پر) یہاں تک کہ پھر سو ہوجائیں۔ اور مجتمع کو الگ الگ نہیں کیا جائے گا اور الگ الگ کو مجتمع نہیں کیا جائے گا، اور اگر دو شریک ہوں تو وہ بعد میں آپس میں ایک دوسرے سے برابر رجوع کرلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10229، ترقيم محمد عوامة 10057)
حديث رقم: 10058 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِيهَا شَاتَانِ إلَى مِائَتَيْنِ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِنْ كَثُرَتِ الْغَنَمُ فَفِي كُلِّ مِائَةِ شَاةٍ شَاةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس تک، اگر اس سے زائد ہو جائں ٨ تو دو بکریاں ہیں دو سو تک، پھر اگر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین بکریاں ہیں تین سو تک، پھر اگر بکریاں (اس سے بھی) زیادہ ہوجائیں تو ہر سو پر ایک بکری واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10230، ترقيم محمد عوامة 10058)
حديث رقم: 10059 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ شَاةً وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ إلَى مِائَتَيْنِ، فَإِنْ زَادَتْ شَاةً فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إلَى ثَلَاثِمِائَةٍ فِي كُلِّ مِائَةِ شَاةٍ شَاةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پہ زکوٰۃ ایک بکری ہے ایک سو بیس تک (ایک ہی بکری ہے) پھر جب ایک سو بیس سے بکریاں زائد ہوجائیں تو دو بکریاں ہیں دو سو تک، اور جب دو سو سے ایک بکری زائد ہوگی تو تین بکریاں ہیں تین سو تک، اس کے بعد ہر سو پر ایک بکری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10231، ترقيم محمد عوامة 10059)
حديث رقم: 10060 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إلَى أَرْبَعِمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَإِلَى خَمْسِمِائَةٍ، ثُمَّ عَلَى هَذَا الْحِسَابِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ چار سو تک (یہی ہے) پھر اگر چار سو سے ایک بکری زائد ہوجائے تو پانچ بکریاں ہیں، پھر اسی حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10232، ترقيم محمد عوامة 10060)
حديث رقم: 10061 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " فِي أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا جَاوَزَتِ الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَشَاتَانِ حَتَّى تَبْلُغَ الْمِائَتَيْنِ، وَإِذَا جَاوَزَتِ الْمِائَتَيْنِ فَثَلَاثُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ الثَّلَاثَمِائَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پہ ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس تک، پھر جب ایک سو بیس سے بکریاں زائد ہوجائیں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں، پھر جب دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین بکریاں ہیں یہاں تک کہ تین سو بکریاں ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10233، ترقيم محمد عوامة 10061)
حديث رقم: 10062 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي صَدَقَةِ الْغَنَمِ، قَالَ: " إذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ فَفِيهَا شَاةٌ إلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ إلَى مِائَتَيْنِ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى ثَلَاثِمِائَةٍ وَكَثُرَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةِ شَاةٍ شَاةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ چالیس سے لیکر ایک سو بیس بکریوں تک زکوٰۃ ایک بکری ہے اور جب ایک سو بیس سے زائد ہوجائیں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں اور پھر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں، پھر جب تین سو سے زائد ہوجائیں تو ہر سو پر ایک بکری ہے، حضرت عبد اللہ بھی یہی فرماتے ہیں کہ تین سو تک۔ پھر جب تین سو سے زائد ہوجائیں تو چار سو تک چار بکریاں ہیں۔ پھر اسی حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔ راوی حدیث محمد فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عامر نے بتایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ متفرق کو جمع نہیں کیا جائے گا اور جمع کو متفرق نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10234، ترقيم محمد عوامة 10062)
حديث رقم: 10063 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ فَفِيهَا شَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ إلَى مِائَتَيْنِ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةِ شَاةً شَاةٌ وَسَقَطَتِ الْأَرْبَعُونَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ چالیس سے لے کر ایک سو بیس بکریوں پہ ایک بکری زکوٰۃ ہے، پھر جب ایک سو بیس سے زائد ہوجائیں تو اس پر دو بکریاں ہیں دو سو تک پھر اگر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں، اور اگر بکریاں اس سے بھی زائد ہوجائیں تو ہر سو پر ایک بکری زکوٰۃ ہے، اور چالیس (سے کم) ساقط ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10237، ترقيم محمد عوامة 10063)