☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص نے رمضان کا روزہ چھوڑ دیا تو اس کا کیا کفارہ ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر کسی شخص نے رمضان کا روزہ چھوڑ دیا تو اس کا کیا کفارہ ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 9867 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: إنِّي أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ، فقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَصَدَّقْ وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَصُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پا ک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دیا ہے، اب میرے لئے کیا حکم ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صدقہ کرو، اللہ سے معافی مانگو اور اس کے بدلے ایک دن کا روزہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10035، ترقيم محمد عوامة 9867)
حدیث نمبر: 9868 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، قَالَ: قَالَ لِي عَاصِمٌ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ: " مَا بَلَغَكَ فِيمَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مَا عَلَيْهِ؟ قَالَ: لِيصُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ وَيَصْنَعْ مَعَ ذَلِكَ مَعْرُوفًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی رمضان کا روزہ چھوڑدے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کے بدلے ایک روزہ رکھے اور اس کے ساتھ کوئی اور نیکی کا کام بھی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10036، ترقيم محمد عوامة 9868)
حدیث نمبر: 9869 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10037، ترقيم محمد عوامة 9869)
حدیث نمبر: 9870 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " عَلَيْهِ يَوْمًا مَكَانَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10039، ترقيم محمد عوامة 9870)
حدیث نمبر: 9871 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي رَجُلٍ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، قَالَ:" يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مِنْ ذَلِكَ، وَيَتُوبُ إلَيْهِ، وَيَقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اس شخص کے بارے میں جس نے رمضان کا روزہ جان بوجھ کر چھوڑ دیا فرماتے ہیں کہ وہ اللہ سے معافی مانگے، توبہ کرے اور اس کے بدلے ایک دن کی قضا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10040، ترقيم محمد عوامة 9871)
حدیث نمبر: 9872 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ يَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10041، ترقيم محمد عوامة 9872)
حدیث نمبر: 9873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ:" أَرْسَلَ أَبُو قِلَابَةَ إلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ يَسْأَلُهُ عَنْ رَجُلٍ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، فقَالَ سَعِيدٌ:" يَصُومُ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ أَفْطَرَ شَهْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے حضرت سعید بن مسیب کی طرف آدمی بھیج کر اس سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ چھوڑ دیاتو وہ کیا کرے؟ حضرت سعید نے فرمایا کہ وہ ہر دن کے بدلے ایک مہینے کی قضا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10042، ترقيم محمد عوامة 9873)
حدیث نمبر: 9874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فِي " رَجُلٍ يُفْطِرُ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، قَالَ: يَصُومُ شَهْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ چھوڑ دیا تو ایک مہینہ روزے رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10043، ترقيم محمد عوامة 9874)
حدیث نمبر: 9875 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " عَلَيْهِ صَوْمُ ثَلَاثَةِ آلَافِ يَوْمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر تین ہزار دنوں کا روزہ واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10044، ترقيم محمد عوامة 9875)