☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في صوم (يوم) عرفة بغير عرفة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← ما قالوا في صوم (يوم) عرفة بغير عرفة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 9806 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، أَبِي الْخَلِيلِ ، أَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَوْمُ عَرَفَةَ كَفَّارَةُ سَنَتَيْنِ: سَنَةٍ مَاضِيَةٍ وَسَنَةٍ مُسْتَقْبَلَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوم عرفہ کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے، ایک گذشتہ سال کے گناہوں اور ایک آنے والے سال کے گناہوں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9973، ترقيم محمد عوامة 9806)
Hadith No.: 9807 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ ، أَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ صِيَامِ عَرَفَةَ، فقَالَ:" أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ كَفَّارَةَ سَنَتَيْنِ: سَنَةً مَاضِيَةً، وَسَنَةً مُسْتَقْبَلَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یوم عرفہ کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یوم عرفہ کے روزہ کو دو سال کے گناہوں کا کفارہ سمجھو، ایک گذشتہ سال کے گناہوں کا اور ایک آنے والے سال کے گناہوں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9974، ترقيم محمد عوامة 9807)
Hadith No.: 9808 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ هُزَيْلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا:" كَانَتْ تَصُومُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا یومِ عرفہ کو روزہ رکھا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9975، ترقيم محمد عوامة 9808)
Hadith No.: 9809 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، أَبِي قَيْسٍ ، هُزَيْلٍ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا مِنَ السَّنَةِ يَوْمٌ أَحَبُّ إلَيَّ أَنْ أَصُومَهُ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پورے سال میرے نزدیک روزہ رکھنے کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ دن عرفہ کا دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9976، ترقيم محمد عوامة 9809)
Hadith No.: 9810 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي حَفْصٍ الطَّائِفِيِّ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي حَفْصٍ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَوْمُ عَرَفَةَ كَفَّارَةُ سَنَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عرفہ کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9977، ترقيم محمد عوامة 9810)
Hadith No.: 9811 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم یوم عرفہ کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9978، ترقيم محمد عوامة 9811)
Hadith No.: 9812 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ" فِي صَوْمِ عَرَفَةَ فِي الْحَضَرِ إذَا كَانَ فِيهِ اخْتِلَافٌ فَلَا تَصُومَنَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم حضر میں یوم عرفہ کے روزے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر اس میں اختلاف ہو تو ہرگز روزہ نہیں رکھنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9979، ترقيم محمد عوامة 9812)
Hadith No.: 9813 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا لَا يَرَوْنَ بِصَوْمِ عَرَفَةَ بَأْسًا إلَّا أَنْ يَتَخَوَّفُوا أَنْ يَكُونَ يَوْمَ الذَّبْحِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف یوم عرفہ کے روزے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے البتہ اگر اس کے بارے میں یوم نحر ہونے کا خوف ہو تو پھر اس دن روزہ نہیں رکھنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9980، ترقيم محمد عوامة 9813)
Hadith No.: 9814 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ , أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إنَّ صَوْمَ عَرَفَةَ كَفَّارَةُ نِصْفِ سَنَةٍ"، قَالَ: وَقَالَ مُجَاهِدٌ , قَالَ فُلَانٌ: كَفَّارَةُ سَنَةٍ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ عرفہ کا روزہ آدھے سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9981، ترقيم محمد عوامة 9814)
Hadith No.: 9815 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ الْحَسَنِ أَنَّ صِيَامَ عَرَفَةَ يَعْدِلُ صِيَامَ سَنَةٍ، فقَالَ الْحَسَنُ:" مَا أَعْلَمُ لِيَوْمٍ فَضْلًا عَلَى يَوْمٍ، وَلَا لِلَيْلَةٍ عَلَى لَيْلَةٍ إلَّا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فَإِنَّهَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ"، وَلَقَدْ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ : " صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ يَرُشُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ مِنْ إدَاوَةٍ مَعَهُ يَتَبَرَّدُ بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید الطویل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حسن کے سامنے ذکر کیا گیا کہ یوم عرفہ کے روزے کا ثواب ایک سال کے روزوں کے برابر ہے۔ یہ سن کر حضرت حسن نے فرمایا کہ میرے خیال میں کسی دن کو دوسرے دن پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ اور سوائے لیلۃ القدر کے کسی دوسری رات کو کسی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ شبِ قدر ایک ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ میں نے حضرت عثمان بن ابی العاص کو دیکھا کہ وہ یوم عرفہ کو روزہ رکھا کرتے تھے تو سخت گرمی کی وجہ سے ٹھنڈک کی خاطر ان پر پانی چھڑکا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9982، ترقيم محمد عوامة 9815)