☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يفطر (الرجل)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← ما قالوا في الرجل يفطر (الرجل)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 9795 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: صَنَعَ طَعَامًا فَأَرْسَلَ إلَى سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فقَالَ:" إنِّي صَائِمٌ فَحَدَّثَهُ بِحَدِيثِ سَلْمَانَ أَنَّهُ فَطَّرَ أَبَا الدَّرْدَاءِ، فَأَفْطَرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریک فرماتے ہیں کہ حضرت سالم نے ایک مرتبہ کھانا تیار کروایا اور حضرت سعید بن جبیر کی طرف ایک آدمی بھیج کر انہیں بلایا۔ حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا کہ میرا روزہ ہے۔ حضرت سالم نے انہیں حضرت سلمان کی حدیث سنائی کہ حضرت ابوالدرداء نے ان کے کہنے پر روزہ توڑ دیا تھا۔ اس پر حضرت سعید بن جبیر نے روزہ توڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9962، ترقيم محمد عوامة 9795)
حديث رقم: 9796 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ وَبَرَةَ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، قَالَ:" كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ، فقَالَ لِلْقَوْمِ: اطْعَمُوا فَكُلُّهُمْ يَقُولُ: إنِّي صَائِمٌ، فَعَزَمَ عَلَيْهِمْ أَنْ يُفْطِرُوا فَأَفْطَرُوا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خرشہ بن حر فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر کے پاس تھے کہ ان کے پاس کھانالایا گیا۔ انہوں نے لوگوں کو کھانا کھانے کو کہا تو سب لوگوں نے کہا کہ ہمارا روزہ ہے۔ حضرت عمر نے انہیں اصرار کیا کہ وہ روزہ توڑ دیں چناچہ سب لوگوں نے روزہ توڑد یا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9963، ترقيم محمد عوامة 9796)
حديث رقم: 9797 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَأَلَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى: " أَكَانَ يُفْطِرُ الرَّجُلُ لِضَيْفِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنے مہمان کے لئے روزہ توڑ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9964، ترقيم محمد عوامة 9797)
حديث رقم: 9798 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ يُرَخِّصُ لِلرَّجُلِ الصَّائِمِ إذَا نزل بِهِ الضَّيْفُ أَنْ يُفْطِرَ وَيَقْضِيَ يَوْمًا مَكَانَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کی رخصت دیا کرتے تھے کہ اگر کسی کے یہاں کوئی مہمان آئے تو وہ مہمان کی خاطر روزہ توڑدے اور اس کی جگہ ایک دن کے روزے کی قضا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9965، ترقيم محمد عوامة 9798)