☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے صومِ وصال سے منع فرمایا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جن حضرات نے صومِ وصال سے منع فرمایا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 9678 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: وَاصَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَاصَلْنَا فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: " لَوْ أَنَّ الشَّهْرَ مُدَّ لِي لَوَاصَلْتُ وِصَالًا يَدَعُ الْمُتَعَمِّقُونَ تَعَمُّقَهُمْ إنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال رکھنا شروع کیا۔ اس پر ہم نے بھی صوم وصال رکھنا شروع کردیا۔ جب اس بات کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اگر میں ایک ماہ تک صوم وصال رکھنا چاہوں تو رکھ سکتا ہوں پھر شدت اختیار کرنے والے اپنی شدت کو چھوڑ دیں گے۔ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9841، ترقيم محمد عوامة 9678)
حدیث نمبر: 9679 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَاصَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّاسَ فَوَاصَلُوا فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُمْ , فقَالَ:" إنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إنِّي أَظَلُّ عِنْدَ رَبِّي فَيُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال رکھا، یہ بات لوگوں کو معلوم ہوئی تو لوگوں نے بھی صوم وصال رکھنا شروع کردیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ نے لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کیا اور فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9842، ترقيم محمد عوامة 9679)
حدیث نمبر: 9680 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاصَلَ فِي رَمَضَانَ فَوَاصَلَ النَّاسُ فَنَهَاهُمْ , فَقِيلَ لَهُ: إنَّكَ تُوَاصِلُ؟، فقَالَ:" إنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان میں صوم وصال رکھا تو لوگوں نے بھی صوم وصال رکھناشروع کردیا۔ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا تو کسی نے کہا کہ آپ بھی توصومِ وصال رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9843، ترقيم محمد عوامة 9680)
حدیث نمبر: 9681 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتهُ يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوِصَالِ وَهَذِهِ أُخْتِي تُوَاصِلُ وَأَنَا أَنْهَاهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا ہے۔ یہ میر ی بہن صوم وصال رکھتی ہے اور میں اسے منع کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9844، ترقيم محمد عوامة 9681)
حدیث نمبر: 9682 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، إسْرَائِيلَ ، عَبْدِ الْأَعْلَى ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ ," أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاصَلَ إلَى السَّحَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سحری تک وصال کا روزہ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9845، ترقيم محمد عوامة 9682)
حدیث نمبر: 9683 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَصْحَابِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا:" إنَّمَا نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ، وَالْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ إبْقَاءً عَلَى أَصْحَابِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ کچھ صحابہ کرام سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا اور روزے کی حالت میں پچھنے لگوانے سے بھی منع فرمایا۔ آپ نے یہ ممانعت اپنے صحابہ پر شفقت کرتے ہوئے فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9846، ترقيم محمد عوامة 9683)
حدیث نمبر: 9684 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، أَبِي قِلَابَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَاهُمْ عَنِ الْوِصَالِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إنَّكَ تُوَاصِلُ؟ فقَالَ:" إنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَمِنَ السَّحَرِ إلَى السَّحَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا۔ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں رات گذارتا ہوں تو میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ اگر تم نے صوم وصال رکھنا ہی ہے تو سحری سے سحری تک رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9847، ترقيم محمد عوامة 9684)
حدیث نمبر: 9685 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ، فَقَالُوا: إنَّكَ تُوَاصِلُ؟، فقَالَ:" إنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي" , أَوْ نَحْوَ هَذَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا تو لوگوں نے کہا کہ آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9848، ترقيم محمد عوامة 9685)
حدیث نمبر: 9686 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " لَا أُوَاصِلُ أَبَدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں کبھی صوم وصال نہیں رکھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9849، ترقيم محمد عوامة 9686)
حدیث نمبر: 9687 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا وِصَالَ فِي صِيَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ روزے میں وصال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9850، ترقيم محمد عوامة 9687)
حدیث نمبر: 9688 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتهُ يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ"، فَقَالُوا: إنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَسْتُمْ فِي ذَالِكُمْ مِثْلِي إنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي فَاكْلَفُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا کہ صوم وصال سے بچو۔ لوگوں نے کہا کہ آپ بھی تو وصال کا روزہ رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں اس طرح رات گذارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ تم ان اعمال کا خود کو مکلف بناؤ جن کی طاقت رکھتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9851، ترقيم محمد عوامة 9688)
حدیث نمبر: 9689 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ قُدَامَةَ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ سورة البقرة آية 187 مَعْنَاهَا، عَلَى أَنَّهَا كَرِهَتِ الْوِصَالَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّیَامَ إلَی اللَّیْلِ } کا معنی ہے کہ صوم وصال مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9852، ترقيم محمد عوامة 9689)