☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر روزہ دار کی منی نکل آئی تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر روزہ دار کی منی نکل آئی تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 9570 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا أَمْنَى الصَّائِمُ فَقَدْ أَفْطَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر روزہ دار کی منی نکل آئی تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9729، ترقيم محمد عوامة 9570)
حدیث نمبر: 9571 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا أَمْنَى الصَّائِمُ أَفْطَرَ , قُلْتُ: فَيُكَفِّرُ كَفَّارَةَ الْمَنِيِّ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ اگر روزہ دار کی منی نکل آئی تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔ میں نے کہا کہ کیا وہ منی نکلنے کا کفارہ دے گا؟ انہوں نے کہا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9730، ترقيم محمد عوامة 9571)
حدیث نمبر: 9572 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا قَبَّلَ أَوْ لَمَسَ وَهُوَ صَائِمٌ فَأَمْنَى فَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُجَامِعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لیا یا اسے چھوا اور اس کی منی نکل آئی تو یہ جماع کے درجہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9731، ترقيم محمد عوامة 9572)
حدیث نمبر: 9573 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ:" سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ رَجُلٍ نَظَرَ إلَى امْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ فَأَمْنَى مِنْ شَهْوَتِهَا هَلْ يُفْطِرُ؟ قَالَ: لَا وَيُتِمُّ صَوْمَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی رمضان میں اپنی بیوی کو دیکھے اور شہوت کی وجہ سے اس کی منی نکل آئے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ انہوں نے فرمایا نہیں، وہ اپنے روزے کو پورا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9732، ترقيم محمد عوامة 9573)
حدیث نمبر: 9574 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ فِي الصَّائِمِ يُلَاعِبُ امْرَأَتَهُ حَتَّى يُمْذِيَ أَوْ يُودِيَ، قَالَ:" لَا يُوجِبُ عَلَيْهِ الْقَضَاءَ إلَّا مَا أَوْجَبَ عَلَيْهِ الْغُسْلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے ملاعبت کی اور اس کی مذی یاودی نکلی تو اس پر قضاء اس وقت تک واجب نہ ہوگی جب تک وہ چیز نہ نکلے جو غسل کو واجب کرتی ہے یعنی منی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9733، ترقيم محمد عوامة 9574)
حدیث نمبر: 9575 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إنْ أَمْنَى الصَّائِمُ أَفْطَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر روزہ دار کی منی نکل آئی تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9734، ترقيم محمد عوامة 9575)