☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يقول: لا (يجوز إلا بشهادة) رجلين
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من كان يقول: لا (يجوز إلا بشهادة) رجلين
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 9561 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَاصِمٍ ، أَبِي عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: " قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ وَافِدَانِ أَعْرَابِيَّانِ، فقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمُسْلِمَانِ أَنْتُمَا؟ قَالَا: نَعَمْ , فقَالَ لَهُمَا: أَهْلَلْتُمَا؟، قَالَا: نَعَمْ , فَأَمَرَ النَّاسَ فَأَفْطَرُوا أَوْ صَامُوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ دو دیہاتی اکھٹے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا تم دونوں مسلمان ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا تم نے چاند دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو روزہ رکھنے یا عید منانے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9720، ترقيم محمد عوامة 9561)
Hadith No.: 9562 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ فِي الْهِلَالِ، قَالَ:" إذَا شَهِدَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدْلٍ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ فَأَفْطِرُوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ رؤیت ہلال کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر دو عادل آدمی چاند دیکھنے کی گواہی دیں تو عید کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9721، ترقيم محمد عوامة 9562)
Hadith No.: 9563 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: أَبَى عُثْمَانُ:" أَنْ يُجِيزَ شَهَادَةَ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ أَوْ غَيْرِهِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ہاشم بن عتبہ کی گواہی کو رؤیت ہلال کے بارے میں قبول نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9722، ترقيم محمد عوامة 9563)
Hadith No.: 9564 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَرَى الْهِلَالَ وَحْدَهُ قَبْلَ النَّاسِ، قَالَ:" لَا يَصُومُ إلَّا مَعَ النَّاسِ وَلَا يُفْطِرُ إلَّا مَعَ النَّاسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جس نے اکیلے چاند دیکھا ہو فرماتے ہیں کہ وہ لوگوں کے ساتھ روزہ رکھے اور لوگوں کے ساتھ عید منائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9723، ترقيم محمد عوامة 9564)
Hadith No.: 9565 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ شَهِدَ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ وَحْدَهُ، قَالَ:" لَا يُلْتَفَتُ إلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جس نے اکیلے چاند دیکھا ہو فرماتے ہیں کہ وہ اپنی رؤیت کی طرف توجہ نہ کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9724، ترقيم محمد عوامة 9565)
Hadith No.: 9566 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: كُنَّا بخانقينَ فَأَهْلَلْنَا هِلَالَ رَمَضَانَ فَمِنَّا مَنْ صَامَ وَمِنَّا مَنْ أَفْطَرَ فَأَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ:" إنَّ الْأَهِلَّةَ بَعْضُهَا أَكْبَرُ مِنْ بَعْضٍ فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ نَهَارًا فَلَا تُفْطِرُوا إلَّا أَنْ يَشْهَدَ رَجُلَانِ مُسْلِمَانِ أَنَّهُمَا أَهَّلَاهُ بِالْأَمْسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ ہم مقام خانقین میں تھے کہ ہمارے پاس حضرت عمر کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ بعض چاند دوسروں سے بڑے ہوتے ہیں۔ جب تم دن کے وقت چاند دیکھو تو اس وقت تک روزہ نہ توڑو جب تک دو مسلمان گواہی نہ دے دیں کہ انہوں نے گذشتہ کل چاند دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9725، ترقيم محمد عوامة 9566)