☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عاشوراء کا دن کون سا دن ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← عاشوراء کا دن کون سا دن ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 9472 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ ، الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ ، قَالَ:" انْتَهَيْتُ إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ فِي زَمْزَمَ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ , فقَالَ: إذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ وَأَصْبِحْ صَائِمًا التَّاسِعَ قُلْتُ هَكَذَا كَانَ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهُ؟، قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا وہ زمزم کے کنویں سے ٹیک لگائے بیٹھتے تھے۔ میں نے کہا کہ مجھے عاشوراء کے روزے کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ جب تم محرم کے چاند کو دیکھو تو اس دن کی تیاری شروع کردو۔ پھر نو تاریخ کو روزہ رکھو۔ میں نے کہا کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9631، ترقيم محمد عوامة 9472)
حدیث نمبر: 9473 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَئِنْ بَقِيتُ إلَى قَابِلٍ لَأَصُومَنَّ التَّاسِعَ يَعْنِي يَوْمَ عَاشُورَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں اگلے سال تک حیات رہا تو میں نو محرم یعنی یوم عاشوراء کا روزہ رکھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9632، ترقيم محمد عوامة 9473)
حدیث نمبر: 9474 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ مَوْلَى يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ , يَقُولُ: " يَوْمُ عَاشُورَاءَ صَبِيحَةُ تَاسِعَةِ لَيْلَةِ عَشْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دسویں کی رات اور نویں کی صبح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9633، ترقيم محمد عوامة 9474)
حدیث نمبر: 9475 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " عَاشُورَاءُ يَوْمُ التَّاسِعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء نو محرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9634، ترقيم محمد عوامة 9475)
حدیث نمبر: 9476 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، قَالَا: " عَاشُورَاءُ يَوْمُ الْعَاشِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9635، ترقيم محمد عوامة 9476)
حدیث نمبر: 9477 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، وَعِكْرِمَةَ، قَالُوا: " عَاشُورَاءُ يَوْمُ الْعَاشِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب، حضرت حسن اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9636، ترقيم محمد عوامة 9477)
حدیث نمبر: 9478 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَوْمُ عَاشُورَاءَ هُوَ يَوْمُ الْعَاشِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9637، ترقيم محمد عوامة 9478)
حدیث نمبر: 9479 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " هُوَ يَوْمُ التَّاسِعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء نو محرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9638، ترقيم محمد عوامة 9479)
حدیث نمبر: 9480 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فِي السَّفَرِ وَيُوَالِي بَيْنَ الْيَوْمَيْنِ مَخَافَةَ أَنْ يَفُوتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سفر میں بھی یوم عاشوراء کا روزہ رکھا کرتے تھے اور اس سے ایک دن پہلے اور ایک دن بعد میں روزہ رکھتے تھے تاکہ عاشوراء کے دن کا روزہ ضائع نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9639، ترقيم محمد عوامة 9480)
حدیث نمبر: 9481 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " عَاشُورَاءُ يَوْمُ الْعَاشِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9640، ترقيم محمد عوامة 9481)