☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی نے ماہِ رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا تو کیا وہ کچھ کھا لے یا کھانے سے رکا رہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر کسی آدمی نے ماہِ رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا تو کیا وہ کچھ کھا لے یا کھانے سے رکا رہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9439 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ وَقَعَ عَلَى أَهْلِهِ فِي رَمَضَانَ:" إنْ كَانَ فَجَرَ ظَهْرُكَ فَلَا يَفْجُرْ بَطْنُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے جس نے رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا تھا، فرمایا کہ اگر تیری کمر نے گناہ کیا ہے تو تیرے پیٹ کو گناہ نہیں کرنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9598، ترقيم محمد عوامة 9439)
حدیث نمبر: 9440 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الَّذِي يُصِيبُ أَهْلَهُ يَعْنِي فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ:" إنْ شَاءَ أَكَلَ وَشَرِبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو ماہ رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلے فرماتے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو کھا پی لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9599، ترقيم محمد عوامة 9440)
حدیث نمبر: 9441 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَلَيْسَ كَذَا يُقَالَ:" فِي الَّذِي يُصِيبُ أَهْلَهُ فِي رَمَضَانَ لِيُتِمَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ وَيَقْضِيهِ، قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص نے رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا تو وہ اس دن کو بھی پورا کرے اور اس کی قضا بھی کرے، کیا یہ صحیح بات ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9600، ترقيم محمد عوامة 9441)
حدیث نمبر: 9442 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يَقُولُ إذَا غَشِيَ لَا يُبَالِي أَكَلَ، أَوْ لَمْ يَأْكُلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے جماع کیا تو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ وہ کچھ کھائے یا نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9601، ترقيم محمد عوامة 9442)