☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی عورت کو رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← اگر کسی عورت کو رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9431 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: فِي الْمَرْأَةِ تَحِيضُ أَوَّلَ النَّهَارِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فقَالَ:" تَأْكُلُ وَتَشْرَبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کو رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟ فرمایا وہ کھانا پینا شروع کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9589، ترقيم محمد عوامة 9431)
حدیث نمبر: 9432 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ:" فِي الْمَرْأَةِ حَاضَتْ بَعْدَ مَا اصْفَرَّتِ الشَّمْسُ فِي رَمَضَانَ، قَالَ: تُفْطِرُ، قَالَ: وَإِنْ أَصْبَحَتْ حَائِضًا فَطَهُرَتْ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، قَالَ: لَا تَأْكُلُ بَقِيَّةَ يَوْمِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت رمضان میں سورج کے زرد ہونے کے بعد حائضہ ہوئی تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔ اگر وہ حائضہ تھی، لیکن طلوع فجر کے بعدوہ پاک ہوگئی تو باقی دن کچھ نہ کھائے پئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9590، ترقيم محمد عوامة 9432)
حدیث نمبر: 9433 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ:" فِي الْمَرْأَةِ تُصْبِحُ صَائِمَةً أَوَّلَ النَّهَارِ، ثُمَّ تَحِيضُ، قَالَ: تَأْكُلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت نے پاکی کی حالت میں روزے کے ساتھ دن شروع کیا، پھر اسے حیض آگیا تو وہ کھا سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9591، ترقيم محمد عوامة 9433)
حدیث نمبر: 9434 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" فِي الْحَائِضِ تَطْهُرُ فَلَا تَأْكُلُ شَيْئًا كَرَاهَةَ أَنْ تشبه الْمُشْرِكِينَ إلَى اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر رمضان کے دن میں کوئی عورت پاک ہوجائے تو مشرکین کی مشابہت سے بچنے کے لئے رات تک کچھ نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9592، ترقيم محمد عوامة 9434)