☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص للصائم أن يحتجم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من رخص للصائم أن يحتجم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 27
Page 1 of 2
Hadith No.: 9404 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، يَزِيدَ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ مُحْرِمًا صَائِمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ سے مدینہ کے سفر کے دوران روزہ اور احرام کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9562، ترقيم محمد عوامة 9404)
Hadith No.: 9405 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَجَّاجٍ ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9563، ترقيم محمد عوامة 9405)
Hadith No.: 9406 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ صَائِمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9564، ترقيم محمد عوامة 9406)
Hadith No.: 9407 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9565، ترقيم محمد عوامة 9407)
Hadith No.: 9408 Musannaf Ibn Abi Shaibah
إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ يَرْفَعُهُ، قَالَ: " ثَلَاثَةٌ لَا يُفَطِّرَنَّ الصَّائِمَ: الْحِجَامَةُ، وَالْقَيْءُ، وَالِاحْتِلَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزیں روزے کو نہیں توڑتیں: پچھنے لگوانا، قے کرنا اور احتلام ہوجانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9566، ترقيم محمد عوامة 9408)
Hadith No.: 9409 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود سے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9567، ترقيم محمد عوامة 9409)
Hadith No.: 9410 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" مَا كُنَّا نَحْسِبُ يُكْرَهُ مِنْ ذَلِكَ إلَّا جُهْدُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس سے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ ہم پچھنے لگوانے میں مبالغہ کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9568، ترقيم محمد عوامة 9410)
Hadith No.: 9411 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : فِي الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ، قَالَ:" الْفِطْرُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا يَخْرُجُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے خارج ہونے سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9569، ترقيم محمد عوامة 9411)
Hadith No.: 9412 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَحْتَجِمُ وَهُوَ صَائِمٌ، ثُمَّ تَرَكَهَا بَعْدُ فَكَانَ يَحْتَجِمُ لَيْلًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پہلے روزے کی حالت میں پچھنے لگوایا کرتے تھے پھر آپ نے ایسا کرنا چھوڑ دیا پھر آپ رات کو پچھنے لگوایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9570، ترقيم محمد عوامة 9412)
Hadith No.: 9413 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يَحْتَجِمُ عِنْدَ اللَّيْلِ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روزے کی حالت میں رات کے وقت پچھنے لگوایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9571، ترقيم محمد عوامة 9413)
Hadith No.: 9414 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ روزہ دار کے پچھنے لگوانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9572، ترقيم محمد عوامة 9414)
Hadith No.: 9415 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ :" أَنَّهُ كَرِهَ الْحِجَامَةَ لِلصَّائِمِ مِنْ أَجْلِ الضَّعْفِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید نے کمزوری کے بہ سبب روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9573، ترقيم محمد عوامة 9415)
Hadith No.: 9416 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَرْمِيِّ، عَنْ دِينَارٍ، قَالَ: " حَجَمْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پچھنے لگوائے حالانکہ ان کا روزہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9574، ترقيم محمد عوامة 9416)
Hadith No.: 9417 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " احْتَجَمَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت حسین بن عیر نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9575، ترقيم محمد عوامة 9417)
Hadith No.: 9418 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَطَاوُسٌ أَنَّهُمَا لَمْ يَكُونَا يَرَيَانِ بالحجامة للصائم بأسا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضر ت طاوس روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9576، ترقيم محمد عوامة 9418)
Hadith No.: 9419 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أبو الأحوص، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيَّ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ نَحْوًا مِمَّا يُوَافِقُ شَرْطُهُ فِطْرَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ: إنَّمَا يُكْرَهُ الْحِجَامَةُ لِلصَّائِمِ، قَالَ: إنَّمَا تُكْرَهُ لَهُ مَخَافَةَ الضَّعْفِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن سلمی کو دیکھا، انہوں نے غروب شمس سے پہلے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ میں نے ان سے کہا کہ اے ابو عبدا لرحمن! آپ تو روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کو مکروہ قرار دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ روزہ دار کے پچھنوں کو کمزور ی پیدا ہونے کے خوف سے مکروہ قرار دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9577، ترقيم محمد عوامة 9419)
Hadith No.: 9420 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَصْحَابِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا:" إنَّمَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ، وَالْوِصَالِ فِي الصِّيَامِ إبْقَاءً عَلَى أَصْحَابِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کہا کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کی آسانی کے لئے ان پر شفقت کرتے ہوئے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوانے اور صوم وصال رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9578، ترقيم محمد عوامة 9420)
Hadith No.: 9421 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ بُزَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" إنَّمَا يُكْرَهُ ذَلِكَ لِلضَّعْفِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بزیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل سے روزہ کے دوران پچھنے لگوانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کی کراہت کمزوری کے اندیشے کی وجہ سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9579، ترقيم محمد عوامة 9421)
Hadith No.: 9422 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاذًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ:" أَنَّ مُعَاذًا احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9580، ترقيم محمد عوامة 9422)
Hadith No.: 9423 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَا: " لَا بَأْسَ بِالْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ مَا لَمْ يَخَفْ ضَعْفًا" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضر ت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر روزہ دار کو کمزوری کا خوف نہ ہو تو پچھنے لگوانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9581، ترقيم محمد عوامة 9423)