☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في السواك (للصائم)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← من رخص في السواك (للصائم)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 9240 مصنف ابن أبي شيبة
شَرِيكٌ ، عَاصِمٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ وَهُوَ صَائِمٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روزہ کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9396، ترقيم محمد عوامة 9240)
حديث رقم: 9241 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَرَى بَأْسًا بِالسِّوَاكِ لِلصَّائِمِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روزہ دار کے لئے مسواک کو مکروہ قرار نہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9397، ترقيم محمد عوامة 9241)
حديث رقم: 9242 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، وَسُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَدْوَمَ سِوَاكًا وَهُوَ صَائِمٌ مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زیادہ بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں نے روزے کی حالت میں حضرت عمر سے زیادہ کسی کو مسواک کی پابندی کرتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9398، ترقيم محمد عوامة 9242)
حديث رقم: 9243 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِنَحْوِهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9399، ترقيم محمد عوامة 9243)
حديث رقم: 9244 مصنف ابن أبي شيبة
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ , عَنِ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ يُقَالَ لَهَا كُبَيْشَةُ، قَالَتْ: جِئْتُ إلَى عَائِشَةَ فَسَأَلْتُ عَنِ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ، قَالَتْ:" هَذَا سِوَاكِي فِي يَدِي وَأَنَا صَائِمَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کبشہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور میں نے ان سے روزہ دار کے لئے مسواک کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے فرمایا کہ میں روزہ دار ہوں اور یہ میرے ہاتھ میں مسواک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9400، ترقيم محمد عوامة 9244)
حديث رقم: 9245 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَلِيلِ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" نِعْمَ الطَّهُورُ اسْتَكْ عَلَى كُلِّ حَالٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روزے کی حالت میں مسواک کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا مسواک پاکیزگی کا بہترین ذریعہ ہے، ہر حال میں مسواک کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9401، ترقيم محمد عوامة 9245)
حديث رقم: 9246 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ" أَنَّهُ كَانَ يَسْتَاكُ مَرَّتَيْنِ غَدْوَةً، وَعَشِيَّةً، وَهُوَ صَائِمٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ روزے کی حالت میں دو مرتبہ صبح اور شام کو مسواک کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9402، ترقيم محمد عوامة 9246)
حديث رقم: 9247 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " اسْتَكْ أَوَّلَ النَّهَارِ، وَلَا تَسْتَكْ آخِرَهُ، إذَا كُنْتَ صَائِمًا قُلْتُ: لِمَ لَمْ أَسْتَكْ فِي آخِرِ النَّهَارِ، قَالَ:" إنَّ خُلُوفَ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے فرمایا کہ جب تمہارا روزہ ہو تو دن کے ابتدائی حصہ میں مسواک کرو، دن کے آخری حصہ میں مسواک نہ کرو۔ میں نے کہا کہ دن کے آخری حصہ میں مسواک کیوں نہ کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9403، ترقيم محمد عوامة 9247)
حديث رقم: 9248 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ مُحَمَّدٌ يَسْتَاكُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ وَيَكْرَهُهُ مِنْ آخِرِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد روزہ کی حالت میں دن کے شروع میں مسواک کرتے تھے لیکن دن کے آخر میں اسے مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9404، ترقيم محمد عوامة 9248)
حديث رقم: 9249 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يَسْتَاكُ إذَا أَرَادَ أَنْ يَرُوحَ إلَى الظُّهْرِ وَهُوَ صَائِمٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روزے کی حالت میں ظہر کے لئے جانے سے پہلے مسواک کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9405، ترقيم محمد عوامة 9249)
حديث رقم: 9250 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالسِّوَاكِ لِلصَّائِمِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ روزہ دار کے لئے مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9406، ترقيم محمد عوامة 9250)
حديث رقم: 9251 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا بِالسِّوَاكِ لِلصَّائِمِ إِلا عِنْدَ اصْفِرَارِ الشَّمْسِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم عصر کے بعد سورج کے زرد پڑجانے سے پہلے روزہ دار کے لئے مسواک کو مکروہ قرار نہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9407، ترقيم محمد عوامة 9251)
حديث رقم: 9252 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ:" أَنَّهُ كَرِهَ السِّوَاكَ لِلصَّائِمِ بَعْدَ الظُّهْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے ظہر کے بعد روزہ دار کے لئے مسواک کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9408، ترقيم محمد عوامة 9252)
حديث رقم: 9253 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " يَسْتَاكُ الصَّائِمُ أَيُّ النَّهَارِ شَاءَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ روزہ دار جب چاہے مسواک کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9409، ترقيم محمد عوامة 9253)
حديث رقم: 9254 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" أَدْمَيْتُ فَمِي الْيَوْمَ مَرَّتَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روزہ دار کے مسواک کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ میں دن میں دو مرتبہ مسواک سے اپنے منہ کا خون نکالتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9410، ترقيم محمد عوامة 9254)
حديث رقم: 9255 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ أبي غُنَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا بِالسِّوَاكِ لِلصَّائِمِ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ، وَقَالَ:" إنَّمَا كُرِهَ لَهُ آخِرَ النَّهَارِ بَعْدَ مَا تَخَلَّفَ فُوهُ يُسْتَحَبُّ أَنْ يَرْجِعَ فِي جَوْفِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم کے نزدیک روزہ دار کے لئے دن کے ابتدائی حصہ میں مسواک کرنا جائز ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ دن کے آخری حصہ میں مسواک کرنا مکروہ ہے تاکہ معدے کے خالی ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بو واپس چلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9411، ترقيم محمد عوامة 9255)
حديث رقم: 9256 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: سُئِلَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ عَنِ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ، فقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب سے روزے میں مسواک کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9412، ترقيم محمد عوامة 9256)