☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يصوم في السفر يقول: هو أفضل
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من كان يصوم في السفر يقول: هو أفضل
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 9067 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، أَنَسٌ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ:" سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ، فقَالَ:" مَنْ أَفْطَرَ فَرُخْصَةٌ وَمَنْ صَامَ فَالصَّوْمُ أَفْضَلُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے دورانِ سفرروزہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جو روزہ نہ رکھے اس کے لئے رخصت ہے اور اگر کوئی روزہ رکھے تو یہ افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9220، ترقيم محمد عوامة 9067)
Hadith No.: 9068 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: " صَحِبْتُ عَائِشَةَ فِي السَّفَرِ فَمَا أَفْطَرَتْ حَتَّى دَخَلَتْ مَكَّةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھا۔ انہوں نے مدینہ پہنچنے تک روزے نہیں رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9221، ترقيم محمد عوامة 9068)
Hadith No.: 9069 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقَيْسِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نضر بن عبد اللہ قیسی فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد سفر میں روزہ رکھتے تھے اور کبھی نہ بھی رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9222، ترقيم محمد عوامة 9069)
Hadith No.: 9070 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُوسَى مَوْلَى ابْنِ عَامِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنِ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ، فقَالَ: " كُنَّا مَعَ أَبِي مُوسَى فِي السَّفَرِ فَصَامَ وَصُمْنَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ مولی ابی عامر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سفر میں روزے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے انہوں نے روزہ رکھا تو ہم نے بھی روزہ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9223، ترقيم محمد عوامة 9070)
Hadith No.: 9071 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدِ بْنِ الْأَسْوَدِ:" أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَصُومُ فِي السَّفَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن اسود فرماتے ہیں کہ ان کے والد سفر میں ر وزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9224، ترقيم محمد عوامة 9071)
Hadith No.: 9072 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ مُحَمَّدٌ يَصُومُ فِي السَّفَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سفر میں روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9225، ترقيم محمد عوامة 9072)
Hadith No.: 9073 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ:" قَدْ رَأَيْتُ عَائِشَةَ تَصُومُ فِي السَّفَرِ حَتَّى أَذْلَقَهَا السَّمُومُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سفر میں روزہ رکھا کرتی تھیں جس کی وجہ سے کمزور ہوگئی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9226، ترقيم محمد عوامة 9073)
Hadith No.: 9074 Musannaf Ibn Abi Shaibah
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی العاص بھی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی طرح فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9227، ترقيم محمد عوامة 9074)
Hadith No.: 9075 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يَخْرُجُ إلَى الْغَابَةِ فَلَا يُفْطِرُ، وَلَا يَقْصُرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کبھی صحراء کی طرف نکلتے تو روزہ نہ چھوڑتے تھے اور نماز بھی پوری پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9228، ترقيم محمد عوامة 9075)
Hadith No.: 9076 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ ، قَالَ: " الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ أَفْضَلُ وَالْفِطْرُ رُخْصَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے اور روزہ نہ رکھنے کی رخصت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9229، ترقيم محمد عوامة 9076)
Hadith No.: 9077 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ كَهْمَسٍ، قَالَ: سُئِلَ سَالِمٌ أَوْ سَأَلْتُهُ عَنِ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ، فقَالَ:" إنْ صُمْتُمْ فَقَدْ أَجْزَأَ عَنْكُمْ وَإِنْ أَفْطَرْتُمْ فَقَدْ رُخِّصَ لَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کھمس کہتے ہیں کہ حضرت سالم سے سفر میں روزہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر روزہ رکھ لو تو تمہارے لئے اچھا ہے اور اگر روزہ نہ رکھو تو اس کی بھی رخصت موجود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9230، ترقيم محمد عوامة 9077)
Hadith No.: 9078 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، هِشَامٌ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ حَمْزَةَ الْأَسْلَمِيَّ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ، فقَالَ:" صُمْ إنْ شِئْتَ وَأَفْطِرْ إنْ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حمزہ اسلمی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دورانِ سفر روزے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر چاہو تو روزہ رکھو اور اگر چاہو تو نہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9231، ترقيم محمد عوامة 9078)
Hadith No.: 9079 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ الْعَوَّامِ، قَالَ: قُلْتُ لِمُجَاهِدٍ أَيُّ ذَلِكَ أَعْجَبُ إلَيْكَ، قَالَ:" إذَا كُنْتَ تُطِيقُ الصَّوْمَ فَالصَّوْمُ أَعْجَبُ إلَيَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے پوچھا کہ سفر میں روزہ رکھنا زیادہ بہتر ہے یا روزہ چھوڑنا؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر تم میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو تو میرے خیال میں روزہ رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9232، ترقيم محمد عوامة 9079)
Hadith No.: 9080 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: صَحِبْتُ أَبِي، وَعَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، وَالْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ، وَأَبَا وَائِلٍ:" فَكَانُوا يَصُومُونَ رَمَضَانَ وَغَيْرَهُ فِي السَّفَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اشعث بن ابی شعثاء فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد حضرت ابو شعثاء اور حضرت عمرو بن میمون، اسود بن یزید اور ابو وائل کے ساتھ رہا ہوں۔ یہ سب حضرات دوران سفر رمضان کے اور دوسرے روزے رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9233، ترقيم محمد عوامة 9080)
Hadith No.: 9081 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" اسْتَأْذَنْتُ حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ، فقَالَ لِي حُذَيْفَةُ : بِشَرْطٍ: عَلَى أَنْ لَا تَقْصُرَ وَلَا تُفْطِرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدائن میں تھا۔ میں نے ان سے واپس اپنے گھر والوں کے پاس جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے فرمایا کہ اس شرط کے ساتھ اجازت ہے کہ تم نہ نماز میں قصر کرو گے اور نہ ہی روزہ چھوڑو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9234، ترقيم محمد عوامة 9081)