☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8910 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بِلَالٍ، وَهُوَ يَقْرَأُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَمِنْ هَذِهِ السُّورَةِ، فَقَالَ: مَرَرْتُ بِكَ يَا بِلَالُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَمِنْ هَذِهِ السُّورَةِ؟ فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَخْلِطَ الطَّيِّبَ بِالطَّيِّبِ، قَالَ: " اقْرَإِ السُّورَةَ عَلَى نَحْوِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ حضرت بلال کے پاس سے گذرے وہ کبھی ایک سورت سے پڑھتے اور کبھی دوسری سورت سے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ بلال! میں تمہارے پاس سے گذرا تھا تم کبھی ایک سورت سے پڑھتے تھے اور کبھی دوسری سورت سے! انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میرے باپ آپ پر قربان ہوں، میں چاہتا تھا کہ خوشبو کو خوشبو کے ساتھ ملاؤں۔ آپ نے فرمایا کہ ایک ہی سورت کو پوری طرح پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9058، ترقيم محمد عوامة 8910)
حدیث نمبر: 8911 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" كَانَ عَمَّارٌ يَخْلِطُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَمِنْ هَذِهِ السُّورَةِ فَقِيلَ لَهُ؟ فَقَالَ: أَتَرَوْنَ أَخْلِطُ فِيهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عمار دورانِ تلاوت مختلف سورتوں سے پڑھا کرتے تھے۔ ان کے اس عمل پر اعتراض کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ میں سورت میں ان الفاظ کو داخل کردوں گا جو اس کا حصہ نہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9059، ترقيم محمد عوامة 8911)
حدیث نمبر: 8912 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" سُئِلَ مُحَمَّدٌ، عَنِ الَّذِي يَقْرَأُ مِنْ هَاهُنَا وَمِنْ هَاهُنَا؟ فَقَالَ: لِيَتَّقِ ؛ لَا يَأْثَمُ إِثْمًا عَظِيمًا وَهُوَ لَا يَشْعُرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی دوران قراءت مختلف حصوں سے پڑھے تو یہ کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے اس سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ کہیں بےدھیانی میں وہ کسی بڑے گناہ کا ارتکاب نہ کر بیٹھے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9060، ترقيم محمد عوامة 8912)
حدیث نمبر: 8913 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ أَثِقُ بِهِ:" أَنَّهُ أَمَّ النَّاسَ بِالْحِيرَةِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقَرَأَ مِنْ سُوَرٍ شَتَّى، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا حِينَ انْصَرَفَ، فَقَالَ: شَغَلَنِي الْجِهَادُ، عَنْ تَعَلُّمِ الْقُرْآنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن جمیع ایک ثقہ راوی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید نے حیرہ میں لوگوں کی امامت کرائی، انہوں نے مختلف سورتوں سے پڑھا، پھر سلام پھیرنے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا کہ جہاد نے مجھے قرآن سیکھنے نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9061، ترقيم محمد عوامة 8913)
حدیث نمبر: 8914 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَقْرَأَ مِنْ سُورَتَيْنِ حَتَّى يَخْتِمَ وَاحِدَةً، ثُمَّ يَأْخُذَ فِي أُخْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن دو سورتوں سے تلاوت کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ ایک سورت کو مکمل کرنے کے بعد دوسری کو شروع کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9062، ترقيم محمد عوامة 8914)