☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی آدمی کے لئے سجدہ کرنے کی ممانعت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کسی آدمی کے لئے سجدہ کرنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 8875 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، قَالَ: قَدِمَ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَاءِ الْأَعَاجِمِ عَلَى عُمَرَ، فَسَأَلَ عَنْ عُمَرَ فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُ خَارِجٌ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ، قَالَ: فَلَقِيَهُ وَهُوَ مُقْبِلٌ فَأَهْوَى الدِّهْقَانُ فَسَجَدَ أَوْ لِيَسْجُدَ، عَبْدُ اللَّهِ شَكَّ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: ارْفَعْ رَأْسَكَ لِلْوَاحِدِ الْقَهَّارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عمر بن محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ عجم کا ایک بڑا سردار حضرت عمر سے ملاقات کے لئے حاضر ہوا، اس نے حضرت عمر کے بارے میں سوال کیا۔ اسے بتایا گیا کہ حضرت عمر مدینہ سے باہر ہیں۔ وہ حضرت عمر سے ملاقات کے لئے چلا تو وہ اسے واپس آتے ہوئے مل گئے۔ اس سردار نے حضرت عمر کو سجدہ کرنا چاہا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ اپنے سر کو واحد قہار کے لئے بلند کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9023، ترقيم محمد عوامة 8875)
حدیث نمبر: 8876 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ رَجُلٍ يُقَالَ لَهُ: مُثَنَّى، قَالَ: جَاءَ قِسٌّ إِلَى عَلِيٍّ، فَسَجَدَ لَهُ، فَنَهَاهُ، وَقَالَ:" اسْجُدْ لِلَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مثنی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عیسائی پادری حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سجدہ کیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے منع کیا اور فرمایا کہ اللہ کو سجدہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9024، ترقيم محمد عوامة 8876)
حدیث نمبر: 8877 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي ظَبْيَانَ ، مُعَاذٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنْ مُعَاذٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ ؛ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9025، ترقيم محمد عوامة 8877)
حدیث نمبر: 8878 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مَيْسَرَةَ , أَنَّ الْعَجَمَ كَانُوا إِذَا سَجَدُوا لِسَلْمَانَ ؛ طَأْطَأَ رَأْسَهُ، وَقَالَ:" خَشَعْتُ لِلَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میسرہ کہتے ہیں کہ عجم جب حضرت سلمان کو سجدہ کرتے تو وہ اپنا سر جھکاتے اور فرماتے کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9026، ترقيم محمد عوامة 8878)
حدیث نمبر: 8879 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ ؛ لَكَانَ النِّسَاءُ لِأَزْوَاجِهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9027، ترقيم محمد عوامة 8879)
حدیث نمبر: 8880 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ ؛ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9028، ترقيم محمد عوامة 8880)