☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في ليلة القدر (و) أي ليلة هي
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في ليلة القدر (و) أي ليلة هي
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 36
Page 1 of 2
Hadith No.: 8751 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8898، ترقيم محمد عوامة 8751)
Hadith No.: 8752 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي بَكْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ؛ لِتِسْعٍ بَقِينَ، أَوْ لِسَبْعٍ بَقِينَ، أَوْ لِخَمْسٍ بَقِينَ، أَوْ لِثَلَاثٍ، أَوْ لِآخِرِ لَيْلَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ اکیسویں، تیئسویں، پچیسویں، ستائیسویں یا آخری رات میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8899، ترقيم محمد عوامة 8752)
Hadith No.: 8753 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8900، ترقيم محمد عوامة 8753)
Hadith No.: 8754 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، جَبَلَةَ ، وَمُحَارِبٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ جَبَلَةَ ، وَمُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَحَيَّنُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8901، ترقيم محمد عوامة 8754)
Hadith No.: 8755 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، مَرْثَدِ بْنِ أَبِي مَرْثَدٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ أَبِي مَرْثَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي ذَرٍّ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى، فَسَأَلْتُهُ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ؟ فَقَالَ: كُنْتُ أَسْأَلَ النَّاسِ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ كَانَتْ تَكُونُ عَلَى عَهْدِ الْأَنْبِيَاءِ فَإِذَا ذَهَبُوا رُفِعَتْ؟، قَالَ: لَا، وَلَكِنْ تَكُونُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنَا بِهَا، قَالَ: لَوْ أُذِنَ لِي فِيهَا لَأَخْبَرْتُكُمْ، وَلَكِنِ الْتَمِسُوهَا فِي أَحَدِ السُّبْعَيْنِ، ثُمَّ لَا تَسْأَلْنِي عَنْهَا بَعْدَ مَقَامِي، أَوْ مَقَامِكَ هَذَا، ثُمَّ أَخَذَ فِي حَدِيثٍ، فَلَمَّا انْبَسَطَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا حَدَّثْتنِي بِهَا! قَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَغَضِبَ عَلَيَّ غَضْبَةً لَمْ يَغْضَبْ عَلَيَّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا مِثْلَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مرثد فرماتے ہیں کہ میں جمرۂ وسطیٰ کے پاس حضرت ابو ذر غفاری کے پاس تھا۔ میں نے ان سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شب قدر کے بارے میں سب سے زیادہ سوال میں کیا کرتا تھا۔ ایک دن میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! شبِ قدر انبیاء کے زمانوں میں ہوتی ہے، جب انبیاء دنیا سے تشریف لے جاتے تو یہ رات بھی اٹھا لی جاتی تھی، کیا ایسا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں، بلکہ شبِ قدر قیامت تک باقی رہے گی۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ! پھر مجھے اس کے بارے میں بتادیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر مجھے اس کے بتانے کی اجازت ہوتی تو میں تمہیں ضرور بتادیتا۔ البتہ میں اتنا کہوں گا کہ تم اسے رمضان کی آخری سات راتوں میں سے ایک میں تلاش کرو۔ اب تم مجھ سے اس بارے میں سوال مت کرنا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری باتوں میں مشغول ہوگئے۔ جب آپ کی طبیعت مبارکہ میں مجھے انبساط محسوس ہوا تو میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! میں آپ کو قسم دے کر عرض کرتا ہوں کہ آپ مجھے اس رات کے بارے میں بتا دیجئے۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مجھ پر اتنا غصہ آیا کہ اس سے پہلے اور اس کے بعد میں نے آپ کو اتنے غصے میں نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8902، ترقيم محمد عوامة 8755)
Hadith No.: 8756 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ أَبِي الصَّلْتِ، عَنْ أَبِي عَقْرَبٍ الْأَسَدِيِّ، قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ مَسْعُودٍ فِي دَارِهِ، فَوَجَدْنَاهُ فَوْقَ الْبَيْتِ، فَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ: قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ:" صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ" فَقُلْنَا لَهُ: سَمِعْنَاكَ تَقُولُ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ:" صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ"؟ فَقَالَ:" لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي السَّبْعِ مِنَ النِّصْفِ الْآخِرِ ؛ وَذَلِكَ أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ يَوْمَئِذٍ بَيْضَاءَ لَا شُعَاعَ لَهَا، فَنَظَرْتُ إِلَى الشَّمْسِ، فَرَأَيْتهَا كَمَا حُدِّثْتُ ؛ فَكَبَّرْتُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عقرب اسدی کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن مسعود کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے انہیں کمرے کی چھت پر موجود پایا، ہم نے سنا کہ وہ نیچے اترنے سے پہلے کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا۔ ہم نے ان سے کہا کہ ہم نے آپ کو سنا کہ آپ نے نیچے اترنے سے پہلے کہا اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شبِ قدر رمضان کے دوسرے نصف کے سات دنوں میں ہے، اس کی علامت یہ ہے کہ اس رات میں سورج جب طلوع ہوتا ہے تو سفید ہوتا ہے اور کرنوں کے بغیر ہوتا ہے۔ جب میں نے سورج کو دیکھا تو اسے اسی حالت میں پایا جس حالت مں ے مجھے بتایا گیا تھا، چناچہ میں نے خوشی سے اللہ کی کبریائی بیان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8903، ترقيم محمد عوامة 8756)
Hadith No.: 8757 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُتِيتُ وَأَنَا نَائِمٌ فِي رَمَضَانَ، فَقِيلَ لِي: إِنَّ اللَّيْلَةَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ، قَالَ: فَقُمْتُ وَأَنَا نَاعِسٌ، فَتَعَلَّقْتُ بِبَعْضِ أَطْنَابِ فُسْطَاطِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَنَظَرْتُ فِي اللَّيْلَةِ، فَإِذَا هِيَ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَطْلُعُ مَعَ الشَّمْسِ كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَّا لَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَذَلِكَ أَنَّهَا تَطْلُعُ يَوْمَئِذٍ بَيْضَاءَ لَا شُعَاعَ لَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رمضان میں سویا ہوا تھا کہ ایک آدمی میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ آج شبِ قدر ہے۔ میں نیند کی حالت میں بیدار ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک خیمہ کی رسی کو پکڑ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے رات کا اندازہ لگایا تو وہ رمضان کی تیئسویں رات تھی۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شیطان شبِ قدر کے علاوہ ہر رات سورج کے ساتھ برآمد ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے شب قدر کے دن سورج سفید حالت میں بغیر کرنوں کے طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8904، ترقيم محمد عوامة 8757)
Hadith No.: 8758 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ قَنَانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّهْمِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ زِرًّا عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ عُمَرُ، وَحُذَيْفَةُ، وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَشُكُّونَ أَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ ؛ تَبْقَى ثَلَاثٌ"، قَالَ: قَالَ زِرٌّ: فَوَاصَلَهَا
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قنان بن عبد اللہ نہمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زر سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور بہت سے صحابہ کرام کو اس بارے میں کوئی شک نہیں تھا کہ شبِ قدر رمضان کی ستائیسویں رات ہے۔ جب رمضان کے تین دن باقی رہ جائں ح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8905، ترقيم محمد عوامة 8758)
Hadith No.: 8759 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ: " لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ شبِ قدر رمضان کی ستائیسویں رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8906، ترقيم محمد عوامة 8759)
Hadith No.: 8760 Musannaf Ibn Abi Shaibah
بِلَالًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ، عَنِ الصُّنَابِحِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ بِلَالًا عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ؟ قَالَ: " لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صنابحی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت بلال سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ تیئس رمضان کی رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8907، ترقيم محمد عوامة 8760)
Hadith No.: 8761 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: لَقَدْ عَلِمْتُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ:" اطْلُبُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ شبِ قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8908، ترقيم محمد عوامة 8761)
Hadith No.: 8762 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لِسَبْعٍ، تَبْقَى، تَحَرَّوْهَا لِتِسْعٍ تَبْقَى، تَحَرَّوْهَا لِإِحْدَى عَشْرَةَ تَبْقَى، صَبِيحَةَ بَدْرٍ ؛ فَإِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ كُلَّ يَوْمٍ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ، إِلَّا صَبِيحَةَ بَدْرٍ، فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْضَاءَ لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ شبِ قدر کو رمضان کی تیئسویں، اکیسویں اور انیسویں راتوں میں تلاش کرو۔ اور شبِ قدر کو چودھویں رات کی صبح میں تلاش کرو۔ کیونکہ سورج ہر روز شیطان کے دوسینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے، سوائے چودھویں کی صبح کے، کیونکہ اس میں سورج صاف ہوتا ہے اور اس میں کرنیں نہیں ہوتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8909، ترقيم محمد عوامة 8762)
Hadith No.: 8763 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ ، أَسْبَاطِ بْنِ نَصْرٍ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ أَسْبَاطِ بْنِ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اطْلُبُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8910، ترقيم محمد عوامة 8763)
Hadith No.: 8764 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، هُبَيْرَةَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا دَخَلَتِ الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ أَيْقَظَ أَهْلَهُ، وَرَفَعَ الْمِئْزَرَ، قِيلَ لِأَبِي بَكْرٍ مَا رَفْعُ الْمِئْزَرِ؟ قَالَ: اعْتِزَالُ النِّسَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر والوں کو جگاتے اور ازار کو بلند رکھتے۔ حضرت ابوبکر بن عیاش سے سوال کیا گیا کہ ازار کو بلند رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ خواتین سے کنارہ کشی اختیار کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8911، ترقيم محمد عوامة 8764)
Hadith No.: 8765 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي كُلِّ شَهْرِ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شبِ قدر رمضان کی ہر رات میں ہوسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8912، ترقيم محمد عوامة 8765)
Hadith No.: 8766 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، هُبَيْرَةَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوقِظُ أَهْلَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اپنی ازواج کو جگایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8913، ترقيم محمد عوامة 8766)
Hadith No.: 8767 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ ؛ يُدْرِكْهَا، قَالَ: وَقَالَ أُبَيٌّ:" لَقَدْ عَلِمَ عَبْدُ اللَّهِ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ!"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص پورا سال رات کو قیام کرے گا وہ شبِ قدر کو پالے گا۔ حضرت ابی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جانتے تھے کہ شبِ قدر رمضان کی ستائیسویں رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8914، ترقيم محمد عوامة 8767)
Hadith No.: 8768 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ الْأَسَدِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أُبَيًّا , يَقُولُ: " هِيَ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابی فرماتے ہیں کہ شب قدر رمضان کی ستائیسویں رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8915، ترقيم محمد عوامة 8768)
Hadith No.: 8769 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ , يَقُولُ: " إِذَا كَانَتْ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ ؛ فَاغْتَسِلُوا وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يُؤَخِّرَ فِطْرَهُ إِلَى السَّحَرِ ؛ فَلْيَفْعَلْ، وَلْيُفْطِرْ عَلَى ضَيَاحٍ مِنْ لَبَنٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زر بن حبیش فرماتے ہیں کہ جب رمضان کی ستائیسویں رات ہو تو غسل کرو۔ اس رات میں اگر تم میں سے کوئی اپنی افطاری کو سحر تک مؤخر کرسکے تو کرلے، نیز اسے چاہئے کہ اس دن لسی سے افطار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8916، ترقيم محمد عوامة 8769)
Hadith No.: 8770 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْلَةُ الْقَدْرِ بَلْجَةٌ سَمْحَةٌ تَطْلُعُ شَمْسُهَا لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ شبِ قدر ایک روشن اور چمکدار رات ہے، اس میں سورج بغیر شعاع کے طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8917، ترقيم محمد عوامة 8770)