☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کو امام کے ساتھ ایک رکعت ملے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر کسی آدمی کو امام کے ساتھ ایک رکعت ملے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8739 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا كَانَ لَكَ وِتْرٌ وَلِلْإِمَامِ شَفْعٌ، فَلَا تَشَهُّدَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تمہاری ایک رکعت ہوئی ہو اور امام کی دو ہوگئی ہوں تو تم تشہد نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8885، ترقيم محمد عوامة 8739)
حدیث نمبر: 8740 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ:" يَتَشَهَّدُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن شہاب فرماتے ہیں وہ تشہد پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8886، ترقيم محمد عوامة 8740)
حدیث نمبر: 8741 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُدْرِكُ رَكْعَةً مَعَ الْإِمَامِ، قَالَ:" يَتَشَهَّدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو امام کے ساتھ ایک رکعت ملے تو وہ تشہد پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8887، ترقيم محمد عوامة 8741)
حدیث نمبر: 8742 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ: فِي الرَّجُلِ يُدْرِكُ مَعَ الْإِمَامِ وِتْرًا مِنَ الصَّلَاةِ، قَالَ:" لَا يَتَشَهَّدُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جسے امام کے ساتھ ایک رکعت ملے فرماتے ہیں کہ وہ تشہد نہیں پڑھے گا۔ حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں بھی یہی سمجھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8888، ترقيم محمد عوامة 8742)
حدیث نمبر: 8743 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا , وَابْنَ شِهَابٍ عَنِ الرَّجُلِ يُسْبَقُ بِرَكْعَةٍ، فَيَجْلِسُ مَعَ الْإِمَامِ؟ قَالَا:" يَتَشَهَّدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن انس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع اور حضرت ابن شہاب سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جسے ایک رکعت ملے، تو کیا وہ امام کے ساتھ قعدہ کرے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تشہد پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8890، ترقيم محمد عوامة 8743)