☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 8661 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ، فَلَمْ يَفْقَهْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے قرآن مجید کو تین دن سے کم میں ختم کیا اس نے اسے نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8801، ترقيم محمد عوامة 8661)
حدیث نمبر: 8662 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ، وَسُفْيَانُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ ؛ فَهُوَ رَاجِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے قرآن مجید کو تین دن سے کم میں ختم کیا وہ رجز پڑھنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8802، ترقيم محمد عوامة 8662)
حدیث نمبر: 8663 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ ثَلَاثٍ، وَقَلَّمَا يَسْتَعِينُ بِالنَّهَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تین دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے، وہ دن میں بہت کم تلاوت کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8803، ترقيم محمد عوامة 8663)
حدیث نمبر: 8664 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أُبَيٍّ:" أَنَّهُ كَانَ يَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِي ثَمَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی آٹھ دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8804، ترقيم محمد عوامة 8664)
حدیث نمبر: 8665 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،" أَنَّهُ كَانَ يَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِي ثَمَانٍ"، وَأَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ:" كَانَ يَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِي سَبْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت تمیم داری سات دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8805، ترقيم محمد عوامة 8665)
حدیث نمبر: 8666 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ:" كَانَ مُعَاذٌ يَكْرَهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ تین دن سے کم میں قرآن مجید ختم کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8806، ترقيم محمد عوامة 8666)
حدیث نمبر: 8667 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ الْأَسْوَدُ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فِي لَيْلَتَيْنِ، وَيَخْتِمُهُ فِي سِوَى رَمَضَانَ فِي سِتٍّ"، وَكَانَ عَلْقَمَةُ يَخْتِمُهُ فِي خَمْسٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود رمضان میں دو راتوں میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے اور رمضان کے علاوہ چھ دنوں میں۔ حضرت علقمہ پانچ دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8807، ترقيم محمد عوامة 8667)
حدیث نمبر: 8668 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ:" أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي خَمْسٍ"،" وَكَانَ الْأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ يَقْرَؤُهُ فِي سِتٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ پانچ دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ حضرت اسود بن یزید چھ دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8808، ترقيم محمد عوامة 8668)
حدیث نمبر: 8669 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ سَبْعٍ، وَكَانَ عَلْقَمَةُ، وَالْأَسْوَدُ يَقْرَؤُهُ أَحَدُهُمَا فِي خَمْسٍ، وَالْآخَرُ فِي سِتٍّ، وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ يَقْرَؤُهُ فِي سَبْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن یزید سات دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ حضرت علقمہ اور حضرت اسود میں سے ایک پانچ دن میں اور دوسرے چھ دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم سات دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8809، ترقيم محمد عوامة 8669)
حدیث نمبر: 8670 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ:" كَانَ عُرْوَةُ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ سَبْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سات دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8810، ترقيم محمد عوامة 8670)
حدیث نمبر: 8671 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" كَانَ يَؤُمُّ الْحَيَّ فِي رَمَضَانَ، وَكَانَ يَخْتِمُ فِي سَبْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز رمضان میں اپنے علاقے والوں کو تراویح پڑھاتے تھے اور سات دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8811، ترقيم محمد عوامة 8671)
حدیث نمبر: 8672 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ ، أَوْسِ بْنِ حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدُ ثَقِيفٍ، قَالَ: فَأَنْزَلَنَا فِي قُبَّةٍ لَهُ، وَنَزَلَ إِخْوَانُنَا الْأَحْلَافُ عَلَى مُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا بَعْدَ الْعِشَاءِ، فَيُحَدِّثُنَا، وَكَانَ أَكْثَرُ حَدِيثِهِ تَشَكِّيَهُ قُرَيْشًا وَيَقُولُ:" وَلَا سَوَاءَ ؛ كُنَّا بِمَكَّةَ إِلَّا مُسْتَضْعَفِينَ مُسْتَذَلِّينَ فَلَمَّا أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ كَانَتِ الْحَرْبُ سِجَالًا عَلَيْنَا وَلَنَا"، قَالَ: فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَأَطْوَلَ، فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ: أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا، فَقَالَ:" إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ حِزْبٌ مِنَ الْقُرْآنِ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَخْرُجَ حَتَّى أَقْضِيَهُ." فَسَأَلْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ كَانَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَزِّبُ الْقُرْآنَ؟ فَقَالَ:" كَانَ يُحَزِّبُهُ ثَلَاثًا، وَخَمْسًا وَسَبْعًا، وَتِسْعًا، وَإِحْدَى عَشْرَةَ، وَثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَحِزْبَ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ثقیف کے وفد کے ساتھ حاضر ہوئے۔ آپ نے ہمیں ایک قبہ میں ٹھہرایا۔ ہمارے کچھ حلیف بھائی حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پاس ٹھہرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس عشاء کے بعد تشریف لایا کرتے تھے۔ آپ کی اکثر گفتگو قریش کی شکایات پر مشتمل ہوتی تھی۔ آپ فرماتے کہ دونوں جگہ پریشانی ہے، مکہ میں کمزور اور لاچار تھے، مدینہ آئے تو لڑائیوں نے ہمیں گھیر لیا ہے، کچھ ہمارے خلاف جاتی ہیں اور کچھ ہمارے حق میں۔ ایک رات آپ نے تشریف لانے میں دیر کردی، جب آپ تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! آج آپ نے تشریف لانے میں دیر کردی! آپ نے فرمایا کہ میرے روز کی تلاوت کے معمول میں کچھ کمی رہ گئی تھی اور مجھے یہ بات پسند نہ تھی کہ میں اسے پورا کیے بغیر جاؤں۔ ہم نے صحابہ کرام سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزانہ کتنا قرآن پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے بتایا کہ آپ قرآن مجید کو تین، پانچ، سات، نو، گیارہ، تیرہ اور حزب المفصل میں تقسیم فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8812، ترقيم محمد عوامة 8672)
حدیث نمبر: 8673 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: " لَأَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقْرَأَهُ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ، وَأَنْ أَقْرَأَهُ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقْرَأَهُ فِي عَشْرٍ. وَلَأَنْ أَقْرَأَهُ فِي عَشْرٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقْرَأَهُ فِي سَبْعٍ أَقِفُ، وَأَدْعُو"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں ایک مہینے میں قرآن پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں پندرہ دن میں پڑھوں۔ میں اسے پندرہ دن میں پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اسے دس دنوں میں پڑھوں۔ میں اسے دس دن میں مکمل کروں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اسے سات دن میں پڑھوں۔ میں رکتا ہوں اور دعا کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8813، ترقيم محمد عوامة 8673)
حدیث نمبر: 8674 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : اقْرَأْ الْقُرْآنَ فِي سَبْعٍ، وَلَا تَقْرَأْهُ فِي ثَلَاثٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کو سات دنوں میں پڑھو تین دنوں میں نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8814، ترقيم محمد عوامة 8674)
حدیث نمبر: 8675 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ يَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ ثَلَاثٍ، ثُمَّ يُصْبِحُ الْيَوْمَ الَّذِي يَخْتِمُ فِيهِ صَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسیب بن رافع قرآن مجید کو تین دن میں ختم فرماتے تھے، پھر جس رات قرآن ختم ہوتا اگلے دن روزہ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8815، ترقيم محمد عوامة 8675)
حدیث نمبر: 8676 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى مَسْرُوقٍ، فَقَالَ: مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي جُمُعَةٍ؟ فَقَالَ مَسْرُوقٌ:" حَسَنٌ ؛ لَوْ أَخَذْتَ مُصْحَفًا كُلَّ جُمُعَةٍ، فَأَدْخَلْتَهُ بَيْتًا لَأَوْشَكَ أَنْ يَمْلَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت مسروق کے پا س آیا اور اس نے کہا کہ آپ اس آدمی کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو جمعہ کو قرآن کی تلاوت کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اچھا ہے، اگر تم ہر جمعہ کو مصحف پکڑو اور اسے کسی کمرے میں داخل کرو تو امید ہے کہ یہ اسے بھر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8816، ترقيم محمد عوامة 8676)