☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کا قعدۂ اخیرہ میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر کسی آدمی کا قعدۂ اخیرہ میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 8555 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ، ثُمَّ أَحْدَثَ، فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ، وَمَنْ كَانَ خَلْفَهُ مِمَّنْ أَدْرَكَ مَعَهُ الصَّلَاةَ ؛ عَلَى مثل ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب امام قعدہ اخیرہ میں بیٹھے اور اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی اور ان لوگوں کی نما زبھی ہوگئی جنہوں نے اس کے ساتھ نما زپڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8695، ترقيم محمد عوامة 8555)
حدیث نمبر: 8556 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ فِي الرَّابِعَةِ، ثُمَّ أَحْدَثَ ؛ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ، فَلْيَقُمْ حَيْثُ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب امام قعدۂ اخیرہ میں بیٹھے اور اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز ہوگئی اور وہ جب چاہے کھڑا ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8696، ترقيم محمد عوامة 8556)
حدیث نمبر: 8557 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْكُوفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا رَعَفَ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ، فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عین فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کی نکسیر قعدۂ اخیرہ میں پھوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8697، ترقيم محمد عوامة 8557)
حدیث نمبر: 8558 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ أَحْدَثَ، فَقَدْ أَجْزَأَتْهُ صَلَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آخری سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد کسی کا وضو ٹوٹ گیا تو اس کی نما زمکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8698، ترقيم محمد عوامة 8558)
حدیث نمبر: 8559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ، فَقَدْ مَضَتْ صَلَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے آخری سجدے سے سر اٹھایا اور اس کا وضو ٹوٹ گیا تو اس کی نماز ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8699، ترقيم محمد عوامة 8559)
حدیث نمبر: 8560 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " إِذَا جَلَسَ بَعْدَ تَمَامِ الصَّلَاةِ فَأَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ يَتَشَهَّدَ أَوْ بَعْدَ التَّشَهُّدِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ الْإِمَامُ، فَقَدْ جَازَتْ ؛ وَلْيَنْصَرِفْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب نماز پوری کرنے کے بعد کسی آدمی کا وضو ٹوٹ گیا، خواہ تشہد پڑھنے سے پہلے یا بعد میں ہو یا امام کے سلام پھیرنے سے بھی پہلے ہو تو اس کی نماز ہوگئی اب وہ چاہے تو نماز سے نکل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8700، ترقيم محمد عوامة 8560)
حدیث نمبر: 8561 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا أَتَمَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، ثُمَّ أَحْدَثَ، فَقَدِ انْقَضَتْ صَلَاتُهُ، وَإِنْ لَمْ يَتَشَهَّدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے رکوع و سجود کو پورا کرلیا، پھر اس کا وضو ٹوٹ گیا تو اس کی نماز مکمل ہوگئی، خواہ اس نے تشہد نہ پڑھی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8701، ترقيم محمد عوامة 8561)