☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 8492 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، بُرْدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کپڑوں میں نماز پڑھا کرتے تھے جن میں جماع کیا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8630، ترقيم محمد عوامة 8492)
حدیث نمبر: 8493 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ أُصَلِّي فِي الثَّوْبِ وَأُجَامِعُ فِيهِ؟ قَالَ:" إِنْ أَصَابَهُ شَيْءٌ ؛ فَاغْسِلْهُ، وَإِنْ لَمْ يُصِبْهُ شَيْءٌ ؛ فَلَا بَأْسَ أَنْ تُصَلِّيَ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت جابر بن سمرہ سے سوال کیا کہ کیا میں ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہوں جن میں جماع کیا ہو؟ فرمایا کہ اگر کپڑوں پر کچھ لگ جائے تو اسے دھو لے اور اگر کچھ نہ لگا ہو تو ان کپڑوں میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8631، ترقيم محمد عوامة 8493)
حدیث نمبر: 8494 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ لَتَعْلَمُ إِنَّا نُجَامِعُ فِيهِ، وَنُصَلِّي فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ جانتی ہے کہ جن کپڑوں میں ہم جماع کرتے ہیں انہی میں نماز پڑھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8632، ترقيم محمد عوامة 8494)
حدیث نمبر: 8495 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" سُئِلَ عَنْ الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُ فِيهِ أَيُصَلِّي فِيهِ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قُلْتُ: فَأَنْضَحُهُ بِالْمَاءِ؟ قَالَ: لَا تَزِيدُهُ إِلَّا نَتَنًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ آدمی نے جن کپڑوں میں جماع کیا ہو ان میں نما زپڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پر پانی چھڑک لیا جائے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس سے بدبو ہی پیدا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8633، ترقيم محمد عوامة 8495)
حدیث نمبر: 8496 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، ضَمْرَةُ بْنُ حَبِيبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ الثَّقَفِيّ ، أُمَّ حَبِيبَةَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ضَمْرَةُ بْنُ حَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ الثَّقَفِيّ , أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ عَلَيَّ وَعَلَيْهِ، كَانَ فِيهِ مَا كَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابی سفیان کہتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کپڑے میں نما ز پڑھتے دیکھا جو مجھ پر اور آپ پر تھا اور اس میں جو ہوا تھا سو ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8634، ترقيم محمد عوامة 8496)
حدیث نمبر: 8497 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ ، لَيْثٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أُمَّ حَبِيبَةَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ :" أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ حَبِيبَةَ أُخْتَهُ ابْنَةَ أَبِي سُفْيَانَ هَلْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي كَانَ يُجَامِعُهَا فِيهِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، إِذَا لَمْ يَرَ فِيهِ أَذًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن ابی سفیان نے ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان سے سوال کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کپڑوں میں نما زپڑھا کرتے تھے جن میں آپ نے جماع کیا ہو؟ آپ نے فرمایا ہاں، اگر اس میں گندگی نہ لگی ہو تو آپ ان کپڑوں میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8635، ترقيم محمد عوامة 8497)