☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال يجمع المسافر بين الصلاتين
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من قال يجمع المسافر بين الصلاتين
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 21
Page 1 of 2
Hadith No.: 8311 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ ؛ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر کے لئے راستے میں چل رہے ہوتے تو مغرب اور عشاء کو اکٹھا کرکے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8446، ترقيم محمد عوامة 8311)
Hadith No.: 8312 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا، وَسَبْعًا جَمِيعًا، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا الشَّعْثَاءِ، أَظُنُّهُ أَخَّرَ الظُّهْرَ، وَعَجَّلَ الْعَصْرَ، وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ، وَعَجَّلَ الْعِشَاءَ؟ قَالَ: وَأَنَا أَظُنُّ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آٹھ رکعتیں ایک ساتھ اور سا ت رکعتیں ایک ساتھ پڑھی ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا اے ابو الشعثائ! میرا خیال ہے کہ آپ نے ظہر کی نماز کو تاخیر سے اور عصر کی نماز کو جلدی پڑھا، اور مغرب کو تاخیر سے اور عشاء کو جلدی پڑھا۔ انہوں نے فرمایا کہ میرا بھی یہی خیال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8447، ترقيم محمد عوامة 8312)
Hadith No.: 8313 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک میں ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8448، ترقيم محمد عوامة 8313)
Hadith No.: 8314 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَبِي الطُّفَيْلِ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، فِي السَّفَرِ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذبن جبل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک کے سفر میں ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8449، ترقيم محمد عوامة 8314)
Hadith No.: 8315 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ ، صَالِحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوأَمَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، فِي الْمَدِينَةِ فِي غَيْرِ خَوْفٍ، وَلَا مَطَرٍ، قَالَ: فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ؟ قَالَ: أَرَادَ التَّوْسِعَةَ عَلَى أُمَّتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں بغیر کسی خوف اور بارش کے ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ امت کی آسانی کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8450، ترقيم محمد عوامة 8315)
Hadith No.: 8316 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ : " الصَّلَاةُ"، فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" الصَّلَاةُ" فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" الصَّلَاةُ" ؛ ثَلَاثًا، فَقَالَ لَا أُ مَّ لَكَ!، أَنْتَ تُعْلِمُنَا بِالصَّلَاةِ؟ قَدْ كُنَّا نَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، يَعْنِي: فِي السَّفَرِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن شقیق عقیلی کہتے ہیں ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے، اس نے پھر کہا نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے، اس نے جب تیسری مرتبہ کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ تیرا برا ہو، تو ہمیں نماز سکھاتا ہے، ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں دو نمازوں کو جمع کرکے پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8451، ترقيم محمد عوامة 8316)
Hadith No.: 8317 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَكَانَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، وَهُوَ فِي مَنْزِلٍ، لَمْ يَرْكَبْ حَتَّى يُصَلِّيَ الظُّهْرَ. فَإِذَا رَاحَ، فَحَضَرَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَإِنْ سَارَ مِنْ مَنْزِلِهِ قَبْلَ أَنْ تَزُولَ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، قُلْنَا لَهُ: الصَّلَاةُ، فَيَقُولُ:" سِيرُوا". حَتَّى إِذَا كَانَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ ؛ نزل، فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، ثُمَّ يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَصَلَ ضَحْوَتَهُ بِرَوْحَتِهِ صَنَعَ هَكَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حفص بن عبیداللہ بن انس کہتے ہیں کہ ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے، جب سورج زائل ہوجاتا اور وہ کسی منزل پر ہوتے تو عصر پڑھنے سے پہلے سوار نہ ہوتے تھے اور جب کوچ کرجاتے اور عصر کا وقت ہوجاتا تو عصر کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ اگر زوال شمس سے پہلے وہ کسی منزل سے کوچ کرتے تو ہم ان سے کہتے کہ نماز کا وقت ہونے والا ہے۔ وہ فرماتے کہ چلتے رہو۔ پھر جب دونوں نمازوں کا درمیانی وقت آتا تو اترتے اور ظہر اور عصر کی نماز کو ادا فرماتے۔ پھر فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یونہی کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8452، ترقيم محمد عوامة 8317)
Hadith No.: 8318 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَقْبَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ مِنَ الطَّائِفِ فَأَخَّرَ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ، ثُمَّ نزل، فَجَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما طائف سے واپس آرہے تھے، آپ نے مغرب کی نماز کو مؤخر کیا پھر قیام کیا اور عشاء اور مغرب کی نماز کو جمع کرکے پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8453، ترقيم محمد عوامة 8318)
Hadith No.: 8319 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ:" خَرَجْتُ أَنَا وَسَعْدٌ إِلَى مَكَّةَ فَكَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ ؛ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ يُؤَخِّرُ مِنْ هَذِهِ وَيُعَجِّلُ مِنْ هَذِهِ، وَيُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا، وَيُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ، وَيُعَجِّلُ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں اور حضرت سعد مکہ کی طرف گئے، وہ ظہر اور عصر کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔ ایک کو تاخیر سے اور دوسری کو جلدی پڑھتے۔ ان دونوں کو اکٹھا پڑھا کرتے تھے۔ وہ مغرب کو مؤخر کرتے اور عشاء کو جلدی پڑھتے، پھر ان دونوں کو اکٹھے پڑھا کرتے تھے، وہ مکہ پہنچنے تک یونہی کرتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8454، ترقيم محمد عوامة 8319)
Hadith No.: 8320 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: " صَحِبْتُهُ فِي سَفَرٍ، فَكَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شہاب کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت ابو موسیٰ اشعری کے ساتھ تھا، وہ ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8455، ترقيم محمد عوامة 8320)
Hadith No.: 8321 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: " سَافَرْتُ مَعَ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، فَكَانَا يَجْمَعَانِ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسامہ بن زید اور حضرت سعید بن زید کے ساتھ سفر کیا، وہ ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8456، ترقيم محمد عوامة 8321)
Hadith No.: 8322 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَلِيلِ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: " سَافَرْتُ مَعَ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، فَكَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الجلیل بن عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید کے ساتھ سفر کیا، وہ دو نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8457، ترقيم محمد عوامة 8322)
Hadith No.: 8323 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَيُعَجِّلُ الْعَصْرَ، وَيُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ، وَيُعَجِّلُ الْعِشَاءَ فِي السَّفَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں ظہر کو مؤخر کرتے اور عصر کو جلدی پڑھتے، مغرب کو مؤخر کرتے اور عشاء کو جلدی پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8458، ترقيم محمد عوامة 8323)
Hadith No.: 8324 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي قَيْسٍ ، هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ الْأَوْدِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ الْأَوْدِيِّ ، قَالَ: " جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہذیل بن شرحبیل اودی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نما ز کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8459، ترقيم محمد عوامة 8324)
Hadith No.: 8325 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، الْأَعْمَشِ ، عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةً إِلَّا لِوَقْتِهَا، إِلَّا الْعِشَاءَ وَالْمَغْرِبَ، فَإِنَّهُ جَمَعَهُمَا يَوْمَئِذٍ بِجَمْعٍ، وَصَلَّى الْفَجْرَ يَوْمَئِذٍ قَبْلَ مِيقَاتِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نماز اس کے وقت کے بغیر پڑھتے نہیں دیکھا، البتہ آپ نے مزدلفہ میں عشاء اور مغرب کی نماز کو اکٹھے پڑھا اور اس دن فجر کی نماز کو اس کے وقت سے پہلے ادا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8460، ترقيم محمد عوامة 8325)
Hadith No.: 8326 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ:" كَانَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ إِذَا عَجَّلَ بِهِ السَّيْرُ، جَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن زید کو جب سفر کی جلدی ہوتی تو وہ دو نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8461، ترقيم محمد عوامة 8326)
Hadith No.: 8327 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنْ " تَأْخِيرِ الظُّهْرِ وَالْمَغْرِبِ فِي السَّفَرِ؟ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے ظہر اور مغرب کی تاخیر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8462، ترقيم محمد عوامة 8327)
Hadith No.: 8328 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أُسَامَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ تَأْخِيرِ الْمَغْرِبِ وَتَعْجِيلِ الْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ؟ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید ابو اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے مغرب کی تاخیر اور عشاء کی تعجیل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8463، ترقيم محمد عوامة 8328)
Hadith No.: 8329 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: " جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي غَزْوَةِ بَنِي الْمُصْطَلِقِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب کے دادا فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ بنی المصطلق میں دو نمازوں کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8464، ترقيم محمد عوامة 8329)
Hadith No.: 8330 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ :" أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ فِي السَّفَرِ، ثُمَّ يَتَعَشَّى، ثُمَّ يُصَلِّي الْعِشَاءَ عَلَى إِثرِهَا، ثُمَّ يَقُولُ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سفر میں مغرب کی نما ز پڑھتے پھر شام کا کھانا کھاتے پھر فورا عشاء کی نماز پڑھ لیتے۔ پھر فرماتے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8465، ترقيم محمد عوامة 8330)