☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 8260 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ:" صَلَّى عُثْمَانُ بِمِنًى أَرْبَعًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَ عُمَرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ تَفَرَّقَتْ بِكُمُ الطُّرُقُ، وَلَوَدِدْتُ أَنَّ لِي مِنْ أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ رَكْعَتَيْنِ مُتَقَبَّلَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے منی میں چار رکعتیں ادا فرمائیں تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منی میں دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ منی میں دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ میں نے حضرت عمر کے ساتھ منی میں دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ اب تمہارے راستے مختلف ہوگئے ہں۔ میری خواہش یہ ہے کہ چار میں سے میری دو رکعتیں قبول ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8394، ترقيم محمد عوامة 8260)
حدیث نمبر: 8261 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَأَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَأَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى، آمَنَ مَا كَانَ النَّاسُ، وَأَكْثَرُ مَا كَانَ النَّاسُ: رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارثہ بن وہب خزاعی کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منی میں لوگوں کے انتہائی امن میں ہونے کے باوجود دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8395، ترقيم محمد عوامة 8261)
حدیث نمبر: 8262 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ بِمِنًى، فَقَالَ:" هَلْ سَمِعْتَ بِمُحَمَّدٍ، أَوْ آمَنْتَ بِهِ؟ فَإِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن ابی عاصم ثقفی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منی کی نما ز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں سنا اور ان پر ایمان لائے ہو؟ وہ منی میں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8396، ترقيم محمد عوامة 8262)
حدیث نمبر: 8263 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ صَلَّوْا بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان اپنی امارت کے ابتدائی دنوں میں منی میں دو رکعت نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8397، ترقيم محمد عوامة 8263)
حدیث نمبر: 8264 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا حَنْظَلَةُ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ، وَسَالِمًا، وَطَاوُسًا عَنِ الصَّلَاةِ بِمِنًى؟ فَقَالُوا: اقْصُرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنظلۃ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم، حضرت سالم اور حضرت طاوس سے منی کی نماز کے بارے میں سوال کیا توا نہوں نے فرمایا کہ وہاں قصر کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8398، ترقيم محمد عوامة 8264)
حدیث نمبر: 8265 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُصَلِّي الْمُسَافِرُ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ، إِلَّا أَنْ يَأْتِيَ مِصْرًا مِنَ الْأَمْصَارِ، فَيُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مسافر گھر واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھے گا البتہ اگر وہ کسی شہر میں جائے تو اس شہر والوں کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8399، ترقيم محمد عوامة 8265)
حدیث نمبر: 8266 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّ الصَّلَاةَ أَوَّلُ مَا فُرِضَتْ رَكْعَتَيْنِ، فَزِيدَتْ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ، وَأُقِرَّتْ فِي صَلَاةِ السَّفَرِ"، فَقُلْتُ لِعُرْوَةِ: مَا بَالُ عَائِشَةَ كَانَتْ تُتِمُّ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ، وَهِيَ تَقُولُ: هَذَا؟ قَالَ: تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ فَلَمْ أَسْأَلْهُ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پہلے دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں۔ پھر حضر کی نماز میں اضافہ کردیا گیا اور سفر کی نماز کو جوں کا توں باقی رکھا گیا۔ حضر ت زہری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ سے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا یہ بات بھی فرماتی ہیں اور سفر میں پوری نماز بھی پڑھتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ وہی تاویل کرتی ہیں جو حضرت عثمان نے کی ہے، میں نے ان سے نہیں پوچھا کہ حضرت عثمان نے اس کی کیا تاویل کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8400، ترقيم محمد عوامة 8266)