☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يقصر الصلاة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كان يقصر الصلاة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 27
Page 1 of 2
Hadith No.: 8240 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، زُبَيْدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " صَلَاةُ السَّفَرِ رَكْعَتَانِ تَمَامٌ غَيْرُ قَصْرٍ عَلَى لِسَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کے مطابق سفر کی دو رکعتیں پوری پوری ہیں ان میں کمی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8374، ترقيم محمد عوامة 8240)
Hadith No.: 8241 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي السَّفَرِ ، سَعِيدِ بْنِ شُفَيٍّ ، لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ شُفَيٍّ ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّا قَوْمٌ كُنَّا إِذَا سَافَرْنَا كَانَ مَعَنَا مَنْ يَكْفِينَا الْخِدْمَةَ مِنْ غِلْمَانِنَا، فَكَيْفَ نُصَلِّي؟، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ"، قَالَ: ثُمَّ عُدْتُ، فَسَأَلْتُهُ؟ فَقَالَ: مثل ذَلِكَ، ثُمَّ عُدْتُ، فَقَالَ لِي بَعْضُ الْقَوْمِ: أَمَا تَعْقِلُ؟ أَمَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ لَكَ؟"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن شفی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ ہم لوگ جب سفر کرتے ہیں تو ہمارے ساتھ اتنے خادم وغیرہ ہوتے ہیں جو ہماری ضروریات کا انتظام کردیتے ہیں، سو ہم کیسے نماز پڑھیں؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی سفر پر تشریف لے جاتے تو واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ میں نے پھر یہی سوال کیا انہوں نے وہی جواب دیا۔ میں نے پھر سوال کیا تو ایک آدمی نے مجھے کہا کہ تمہیں ان کی بات سمجھ نہیں آرہی؟ تم نہیں سنتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8375، ترقيم محمد عوامة 8241)
Hadith No.: 8242 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي حَنْظَلَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ؟ فَقَالَ:" رَكْعَتَانِ ؛ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حنظلہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سفر کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سفر میں دو رکعتیں پڑھنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8376، ترقيم محمد عوامة 8242)
Hadith No.: 8243 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إِدْرِيسَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ ، يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قُلْتُ: فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا سورة النساء آية 101، وَقَدْ أَمِنَ النَّاسُ؟ فَقَالَ: عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ:" صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَيْكُمْ، فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن امیہ فرماتے ہں ا کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: جب تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ کافر تمہیں تکلیف پہنچائیں گے تو یہ بات حرج سے خالی ہے کہ تم نما ز میں قصر کرلو۔ میں نے کہا کہ اب تو امن کا زمانہ ہے، لہٰذا قصر کیا جائے گا یا نہیں؟ حضرت عمر نے فرمایا کہ جس بات پر تمہیں اشکال ہوا ہے مجھے بھی اسی بات پر اشکال ہوا تھا، ا س پر میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا تھا، آپ نے فرمایا تھا کہ یہ اللہ کی طرف سے تم پر صدقہ ہے، اس صدقے کو قبول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8377، ترقيم محمد عوامة 8243)
Hadith No.: 8244 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " خَرَجَ سَلْمَانُ فِي ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُزَاةً، وَسَلْمَانُ أَسَنُّهُمْ فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ، قَالُوا لَهُ: تَقَدَّمْ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ:" مَا أَنَا بِالَّذِي أَتَقَدَّمُ، وَأَنْتُمُ الْعَرَبُ، مِنْكُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلْيَتَقَدَّمْ بَعْضُكُمْ , فَتَقَدَّمَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَصَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الصَّلَاةَ، قَالَ سَلْمَانُ: مَا لَنَا وَلِلْمُرَبَّعَةِ؟ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِينَا رَكْعَتَانِ نِصْفُ الْمُرَبَّعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان بارہ صحابہ کرام کے ساتھ ایک جنگ کے لئے نکلے، وہ عمر میں ان سب سے زیادہ تھے۔ جب نماز کا وقت ہوا تو سب نے کہا کہ اے ابو عبداللہ! آپ امامت کرائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں امامت کا استحقاق نہیں رکھتا، تم عرب ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہی میں سے ہیں۔ لہٰذا تم میں سے کوئی آگے بڑھ کر امامت کرائے۔ اس پر ایک صاحب آگے بڑھے اور انہوں نے چار رکعات پڑھائیں۔ جب ہم نے نما زمکمل کرلی تو حضرت سلمان نے فرمایا کہ ہم چار رکعات کیوں پڑھیں؟ ہمارے لئے چار کا نصف دو رکعتیں ہی کافی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8378، ترقيم محمد عوامة 8244)
Hadith No.: 8245 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةِ الْوَالِبِيِّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ نَضْلَةَ، قَالَ: " خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ، وَنَحْنُ اثْنَا عَشَرَ، أَوْ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَاكِبًا، كُلُّهُمْ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرِي، قَالَ: فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَتَدَافَعَ الْقَوْمُ، فَتَقَدَّمَ شَابٌّ مِنْهُمْ، فَصَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، فَلَمَّا صَلَّى، قَالَ سَلْمَانُ: مَا لَنَا، وَلِلْمَرْبُوعَةِ؟ يَكْفِينَا نِصْفُ الْمَرْبُوعَةِ، نَحْنُ إِلَى التَّخْفِيفِ أَفْقَرُ، فَقَالُوا: تَقَدَّمْ أَنْتَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، فَصَلِّي بِنَا، فَقَالَ: أَنْتُمْ بَنُو إِسْمَاعِيلَ الْأَئِمَّةُ، وَنَحْنُ الْوُزَرَاءُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن نضلہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں بارہ یا تیرہ آدمی روانہ ہوئے، میرے علاوہ باقی سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحبت یافتہ افراد تھے۔ جب نماز کا وقت آیا تو وہ سب ایک دوسرے کو امامت کے لئے آگے کرنے لگے۔ ان میں سے ایک نوجوان آگے بڑھے اور انہوں نے چار رکعات پڑھائیں۔ جب نما زپڑھا چکے تو حضرت سلمان نے فرمایا ہم چار رکعات کیوں پڑھیں؟ ہمارے لئے چار کا نصف دو رکعتیں ہی کافی ہیں۔ ہم تخفیف کے زیادہ محتاج ہیں۔ اس پر سب نے کہا کہ اے ابو عبد اللہ! آپ ہی نماز پڑھایا کریں۔ انہوں نے فرمایا کہ تم بنو اسماعیل ائمہ ہو اور ہم وزراء ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8379، ترقيم محمد عوامة 8245)
Hadith No.: 8246 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي رَجُلٌ تَاجِرٌ أَخْتَلِفُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں ایک تاجر آدمی ہوں اور میرا بحرین آنا جانا لگا رہتا ہے۔ میں کیسے نماز پڑھوں؟ آپ نے اسے دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8380، ترقيم محمد عوامة 8246)
Hadith No.: 8247 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَلَمَةَ بْنَ صُهَيْبٍ وَنَحْنُ بِسِجِسْتَانَ عَنِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ: رَكْعَتَيْنِ حَتَّى تَرْجِعَ إِلَى أَهْلِكَ ؛ هَكَذَا كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يَقُولُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ہم سجستان میں تھے، میں نے حضرت سلمہ بن صہیب سے نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس وقت تک دو دو رکعتیں پڑھو جب تک اپنے گھر والوں کے پاس واپس نہ چلے جاؤ۔ حضرت عبد اللہ بھی یونہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8381، ترقيم محمد عوامة 8247)
Hadith No.: 8248 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ابْنُ عَوْنٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، وَنَحْنُ آمِنُونَ لَا نَخَافُ شَيْئًا رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ امن کی حالت میں بغیر کسی خوف کے دو رکعتیں ادا کی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8382، ترقيم محمد عوامة 8248)
Hadith No.: 8249 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ السُّوَائِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ السُّوَائِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ لَمْ نزل نُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ سوائی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منی میں ظہر کی دو رکعتیں ادا کی ہیں۔ پھر آپ مدینہ واپس آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8383، ترقيم محمد عوامة 8249)
Hadith No.: 8250 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " أَوَّلُ مَا فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ زِيدَ فِيهَا، فَجَعَلَ لِلْمُقِيمِ أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ دراصل نماز کی دو رکعتیں ہی فرض ہوئی تھیں، پھر ان میں اضافہ کیا گیا اور مقیم کے لیے چار رکعات کردی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8384، ترقيم محمد عوامة 8250)
Hadith No.: 8251 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ سِمَاكٍ الْحَنَفِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: " الرَّكْعَتَانِ فِي السَّفَرِ تَمَامٌ غَيْرُ قَصْرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سفر میں دو رکعتیں پوری پوری ہیں ان میں کمی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8385، ترقيم محمد عوامة 8251)
Hadith No.: 8252 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ وِقَاءِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ:" أَنَّ عَلِيًّا خَرَجَ فِي السَّفَرِ، فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہایک سفر میں نکلے وہ واپس آنے تک دو دو رکعتیں ادا کرتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8386، ترقيم محمد عوامة 8252)
Hadith No.: 8253 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ:" أَنَّ عَلِيًّا خَرَجَ مِنَ الْبَصْرَةِ، فَصَلَّى الظُّهْرَ أَرْبَعًا، فَقَالَ: أَمَا إِنَّا لَوْجَاوَزْنَا هَذَا الْخُصَّ ؛ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حرب بن ابی اسود فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بصرہ سے نکلے اور انہوں نے چار رکعتیں ادا فرمائیں اور پھر ارشاد فرمایا کہ جب ہم اس جھونپڑے کو عبور کرلیں گے تو دو رکعتیں پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8387، ترقيم محمد عوامة 8253)
Hadith No.: 8254 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ , أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَسْأَلُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ : أُتِمُّ الصَّلَاةَ، وَأَصُومُ فِي السَّفَرِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَإِنِّي أَقْوَى عَلَى ذَلِكَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْوَى مِنْكَ، كَانَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ، وَيُفْطِرُ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خِيَارُكُمْ مَنْ قَصَرَ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ، وَأَفْطَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ کیا میں سفر میں پوری نماز پڑھ سکتا ہوں اور روزہ رکھ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ اس نے کہا کہ میں اس کی طاقت رکھتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم سے زیادہ قوی تھے۔ آپ دورانِ سفر نماز میں قصر فرماتے اور روزہ نہیں رکھا کرتے تھے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو دوران سفر نماز میں قصر کرے اور روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8388، ترقيم محمد عوامة 8254)
Hadith No.: 8255 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ بِالْمَدَائِنِ، فَقُلْتُ: إِنِّي إِمَامُ قَوْمِي وَإِنِّي أُرِيدُ الرُّجُوعَ إِلَى أَهْلِي فَكَمْ أُصَلِّي؟ قَالَ: أَرْبَعًا، ثُمَّ لَقِيتُهُ بَعْدُ بِالرَّيِّ، فَقُلْتُ: إِنِّي أُرِيدُ الرَّجْعَةَ إِلَى أَهْلِي فَكَمْ تَأْمُرُنِي أَنْ أُصَلِّيَ؟ قَالَ: رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں مدائن میں حضرت عبد اللہ بن معقل سے ملا اور میں نے ان سے عرض کیا کہ میں اپنی قوم کا امام ہوں اور میں اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہوں، میں کتنی رکعات پڑھاؤں؟ انہوں نے فرمایا چار۔ پھر میں بعد میں انہیں ریّ میں ملا اور میں نے کہا کہ میں اپنی قوم کا امام ہوں اور اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہوں، آپ مجھے کتنی رکعتیں پڑھنے کا حکم دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8389، ترقيم محمد عوامة 8255)
Hadith No.: 8256 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، قَالَ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ:" كَانَ أَبِي يَقْصُرُ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ میرے والد گھر سے نکلنے سے لے کر واپس آنے تک قصر نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8390، ترقيم محمد عوامة 8256)
Hadith No.: 8257 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ زَاذَوِيٍّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ:" إِنِّي وَصَاحِبٌ لِي كُنَّا فِي سَفَرٍ فَكُنْتُ أُتِمُّ، وَكَانَ صَاحِبِي يَقْصُرُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: بَلْ أَنْتَ الَّذِي كُنْتَ تَقْصُرُ، وَصَاحِبُكَ الَّذِي كَانَ يُتِمُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں اور میرا ایک دوست ہم دونوں سفر میں تھے، میں پوری نماز پڑھتا تھا اور وہ قصر کرتا تھا۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ تم قصر کرتے تھے اور تمہارا دوست پوری نماز پڑھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8391، ترقيم محمد عوامة 8257)
Hadith No.: 8258 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَبِي نَضْرَةَ ، عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، قَالَ:" مَرَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فِي مَجْلِسِنَا، فَقَامَ إِلَيْهِ فَتًى مِنَ الْقَوْمِ، فَسَأَلَهُ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَجِّ وَالْغَزْوِ وَالْعُمْرَةِ، فَجَاءَ، فَوَقَفَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا سَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَسْمَعُوهُ، أَوْ كَمَا قَالَ: قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَحَجَجْتُ مَعَهُ، فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، يَقُولُ لِأَهْلِ الْبَلَدِ: صَلُّوا أَرْبَعًا، فَإِنَّا سَفْرٌ، وَاعْتَمَرْتُ مَعَهُ ثَلَاثَ عُمَرٍ، لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَغَزَوْتُ، فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ حَجَّاتٍ، فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ سَبْعَ سِنِينَ مِنْ إِمَارَتِهِ، لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَلَّى بِمِنًى أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین ہماری مجلس کے پاس سے گذرے تو ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے کہا کہ آپ ہمیں یہ بتائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حج، جہاد اور عمرے میں کیسی نماز ادا فرماتے تھے؟ وہ آئے اور ہمارے پاس کھڑے ہوگئے اور فرمایا: اس نے مجھ سے ایسی بات کے بارے میں سوال کیا ہے جو میں تمہیں بھی سنانا چاہتا ہوں۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جہاد میں حصہ لیا ہے۔ آپ مدینہ واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں نے آپ کے ساتھ حج کیا ہے آپ مدینہ آنے تک دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ فتح مکہ والے سال مکہ میں قیام پذیر رہا، آپ نے اٹھارہ راتیں وہاں قیام فرمایا۔ اس دوران آپ دو رکعات نماز پڑھاتے اور پھر سلام پیرمکر مکہ والوں سے کہتے تھے کہ اپنی چار رکعات پوری کرلو ہم مسافر لوگ ہیں۔ میں نے حضر ت ابوبکر کے ساتھ حج اور جہاد کیا وہ مدینہ آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت عمر کے ساتھ کئی حج کئے وہ مدینہ آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت عثمان کی امارت میں سات سال حج کیا وہ بھی دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ پھر انہوں نے منی میں چار رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8392، ترقيم محمد عوامة 8258)
Hadith No.: 8259 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، سِمَاكٍ ، عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ صَلَاةَ الْمُسَافِرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ میں ظہر کی دو رکعتیں مسافر کی نماز کے مطابق اد ا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8393، ترقيم محمد عوامة 8259)