☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 8185 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ:" أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَدْعُو لِلزُّبَيْرِ فِي صَلَاتِهِ وَيُسَمِّيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عروہ اپنی نماز میں حضرت زبیر کا نام لیتے اور ان کے لئے دعا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8317، ترقيم محمد عوامة 8185)
حدیث نمبر: 8186 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ :" إِنِّي لَأَدْعُو لِسَبْعِينَ مِنْ إِخْوَانِي وَأَنَا سَاجِدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ میں سجدے کی حالت میں اپنے ستر بھائیوں کے لئے دعا کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8318، ترقيم محمد عوامة 8186)
حدیث نمبر: 8187 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ:" كَانَ يُسَمِّي الرِّجَالَ بَعْدَ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز کے بعد کی دعا میں لوگوں کا نام لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8319، ترقيم محمد عوامة 8187)
حدیث نمبر: 8188 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا الْفَضْلُ بْنُ عَطِيَّةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ يُصَلِّي وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلزُّبَيْرِ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَسْمَاءَ ابْنَةِ أَبِي بَكْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضل بن عطیہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتایا جس نے عروہ بن زبیر کو دیکھا ہے کہ وہ نماز میں کہا کرتے تھے: اے اللہ! زبیر کی مغفرت فرما، اے اللہ! اسماء بنت ابی بکر کی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8320، ترقيم محمد عوامة 8188)
حدیث نمبر: 8189 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اپنی نماز میں جس کے لئے تمہیں اچھا لگے دعا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8321، ترقيم محمد عوامة 8189)
حدیث نمبر: 8190 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" نُبِّئْتُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ أَنْ لَا يُسَمِّيَ أَحَدًا فِي الدُّعَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے خط لکھا کہ دعا میں کسی کا نام نہ لیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8323، ترقيم محمد عوامة 8190)
حدیث نمبر: 8191 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنِ الْفَرَافِصَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ وَهُوَ سَاجِدٌ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلزُّبَيْرِ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فرافصہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو سجدے کی حالت میں یہ کہتے سنا: اے اللہ! زبیر کی مغفرت فرما، اے اللہ! اسماء بنت ابی بکر کی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8324، ترقيم محمد عوامة 8191)
حدیث نمبر: 8192 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَقُولُ فِي الصَّلَاةِ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي غُلَامًا، وَلَا يُسَمِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نماز میں یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ اے اللہ! مجھے لڑکا عطا فرما۔ البتہ نام نہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8325، ترقيم محمد عوامة 8192)