☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی کو نماز میں چھینک آئے تو وہ کیا کہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر ایک آدمی کو نماز میں چھینک آئے تو وہ کیا کہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 8101 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي صَدَقَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ سِيرِينَ: " إِذَا عَطَسْتَ فِي الصَّلَاةِ مَا أَقُولُ؟ قَالَ: قُلِ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ابی صدقہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی کو نماز میں چھینک آئے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8232، ترقيم محمد عوامة 8101)
حدیث نمبر: 8102 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَعْطِسُ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" يَحْمَدُ اللَّهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نماز میں چھینکنے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ الحمد للہ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8233، ترقيم محمد عوامة 8102)
حدیث نمبر: 8103 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَعْطِسُ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" يَحْمَدُ اللَّهَ فِي الْمَكْتُوبَةِ وَغَيْرِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرض اور غیر فرض نماز میں چھینکنے والے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ الحمد للہ کہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8234، ترقيم محمد عوامة 8103)
حدیث نمبر: 8104 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا أُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقُلْتُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَرَمَى الْقَوْمُ بِأَبْصَارِهِمْ! فَقُلْتُ: وَاثُكْلَ أُمَّاهُ، مَا شَأْنُكُمْ تَنْظُرُونَ إِلَيَّ؟ قَالَ: فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى أَفْخَاذِهِمْ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ يُنْصِتُونِي سَكَتُّ، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي هُوَ، وَأُمِّي، مَا رَأَيْتُ مِثْلَهُ، قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ، أَحْسَنَ تَعْلِيمًا مِنْهُ ؛ وَاللَّهِ مَا نَهَرَنِي، وَلَا شَتَمَنِي، وَلَا ضَرَبَنِي، قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الصَّلَاةَ لَا يَصْلُحُ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ كَلَامِ النَّاسِ، إِنَّمَا هِيَ التَّسْبِيحُ، وَالتَّكْبِيرُ وَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِ"، أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن حکم سلمی فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا کہ ایک آدمی نے نماز میں چھینک ماری، میں نے اسے یرحمک اللہ کہا۔ لوگوں نے گھور کر مجھے دیکھنا شروع کردیا۔ میں نے کہا میری ماں مجھے گم کرے! تم میری طرف کیوں دیکھ رہے ہو؟ لوگوں نے اپنے ہاتھوں کو اپنی رانوں پر مارنا شروع کردیا۔ جب میں نے محسوس کیا کہ لوگ مجھے خاموش کر ارہے ہیں تو میں خاموش ہوگیا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادا فرمالی، میرے ماں باپ آپ پر قربان، میں نے آپ سے بہتر تعلیم دینے والا نہ کوئی پہلے دیکھا اور نہ بعد میں، آپ نے نہ مجھے ڈانٹا، نہ مجھے برا بھلا کہا، نہ مجھے مارا۔ پھر فرمایا کہ یہ نمازیں لوگوں کے کلام کی صلاحیت نہیں رکھتیں، نماز تو نام ہے تسبیح وتکبیر اور تلاوت کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8235، ترقيم محمد عوامة 8104)