☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجا ئیں تو کس سے ابتداء کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجا ئیں تو کس سے ابتداء کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 7995 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ، وَوُضِعَ الْعَشَاءُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کا وقت ہوجائے اور دوسری طرف کھانا رکھ دیا جائے تو پہلے کھانا کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8126، ترقيم محمد عوامة 7995)
حدیث نمبر: 7996 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8127، ترقيم محمد عوامة 7996)
حدیث نمبر: 7997 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8128، ترقيم محمد عوامة 7997)
حدیث نمبر: 7998 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ، فَلَا يَعْجَلَنَّ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ"، قَالَ نَافِعٌ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوضَعُ لَهُ الطَّعَامُ، فَتُقَامُ الصَّلَاةُ، فَلَا يَأْتِيهَا حَتَّى يَفْرُغَ، وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارے لئے کھانا رکھ دیا جائے اور نماز کھڑی ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو اور کھانے سے فارغ ہونے میں جلدی نہ کرو۔ حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لئے کھانا رکھ دیا جاتا اور دوسری طرف نماز کھڑی ہوجاتی تو کھانے سے فارغ ہونے تک نماز کے لئے نہیں جاتے تھے۔ اگرچہ اس دوران وہ امام کی قراءت سن رہے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8129، ترقيم محمد عوامة 7998)
حدیث نمبر: 7999 مصنف ابن ابی شیبہ
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ ، إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَالْعَشَاءُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ کے والد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کا وقت ہوجائے اور دوسری طرف کھانا رکھ دیا جائے تو پہلے کھانا کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8130، ترقيم محمد عوامة 7999)
حدیث نمبر: 8000 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا حَضَرَتِ الْعَشَاءُ وَالصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8131، ترقيم محمد عوامة 8000)
حدیث نمبر: 8001 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: نَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مثل ذَلِكَ، وَلَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے لیکن اس میں یہ قول نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8132، ترقيم محمد عوامة 8001)
حدیث نمبر: 8002 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8133، ترقيم محمد عوامة 8002)
حدیث نمبر: 8003 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " كُنَّا عَلَى طَعَامٍ لَنَا، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَحَبَسَنِي أَبُو طَلْحَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ کھانا کھا رہے تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا۔ حضرت ابوطلحہ نے مجھے کھانے کے لئے روکے رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8134، ترقيم محمد عوامة 8003)
حدیث نمبر: 8004 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ ابْنٍ لِأَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَقَدْ خَرَجَ لِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ، وَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ، فَتُلُقِّيَ بِقَصْعَةٍ فِيهَا ثَرِيدٌ وَلَحْمٌ، فَقَالَ: اجْلِسُوا، فَكُلُوا، فَإِنَّمَا صُنِعَ الطَّعَامُ، لِيُؤْكَلَ، فَأَكَلَ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ، فَغَسَلَ أَطْرَافَ أَصَابِعِهِ، وَمَضْمَضَ، وَصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابوبکر کے ساتھ تھے، وہ مغرب کی نماز کے لئے نکلنے لگے اور مؤذن اذان دے چکا تھا۔ اتنے میں ثرید اور گوشت کا ایک پیالہ لایا گیا۔ انہوں نے فرمایا کہ بیٹھ کر اسے کھالو کیونکہ کھانا اسی لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اسے کھایا جائے۔ انہوں نے بھی اس میں سے کھایا اور پھر پانی منگوا کر اپنے ہاتھوں کو اس سے دھویا اور پھر کلی کرکے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8135، ترقيم محمد عوامة 8004)
حدیث نمبر: 8005 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: دَعَانَا يَسَارُ بْنُ نُمَيْرٍ إِلَى طَعَامٍ عِنْدَ الْمَغْرِبِ، فَقَالَ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يَقُولُ: " ابْدَءُوا بِطَعَامِكُمْ، ثُمَّ افْرُغُوا لِصَلَاتِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت یسار بن نمیر نے ہمیں مغرب کے وقت کھانے پر بلایا اور فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب فرمایا کرتے تھے کہ پہلے کھانا کھالو پھر نماز کے لئے فارغ ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8136، ترقيم محمد عوامة 8005)
حدیث نمبر: 8006 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب کھانارکھ دیا جائے اور نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8137، ترقيم محمد عوامة 8006)
حدیث نمبر: 8007 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ قَنَانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّهْمِيِّ، عَنْ أَشْيَاخٍ لَهُمْ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَلِيٍّ وَحَضَرَ الْفِطْرُ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ لَنَا عَلِيٌّ:" أَفْطِرُوا ؛ فَإِنَّهُ أَحْسَنُ لِصَلَاتِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فنان بن عبد اللہ نہمی اپنے بزرگوں سے نقل کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ رمضان میں افطاری کا وقت ہوگیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا کہ پہلے افطاری کرلو کیونکہ یہ تمہاری نماز کے لئے اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8138، ترقيم محمد عوامة 8007)
حدیث نمبر: 8008 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ كَانَ يَقُولُ: " الْعَشَاءُ قَبْلَ الصَّلَاةِ يُذْهِبُ النَّفْسَ اللَّوَّامَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کھانے سے پہلے نماز پڑھ لینا نفس لوامہ کو بھگا دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8139، ترقيم محمد عوامة 8008)
حدیث نمبر: 8009 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ رَجُلٍ يُقَالَ لَهُ زِيَادٌ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَشِوَاءٌ لَهُ فِي التَّنُّورِ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَقُلْنَا لَهُ؟ فَقَالَ: لَا، حَتَّى نَأْكُلَ ؛ لَا يَعْرِضُ لَنَا فِي صَلَاتِنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھے اور ان کے تنور میں کوئی چیز بھونی جارہی تھی۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا اور ہم نے انہیں نماز کے لئے چلنے کی اجازت مانگی تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں، ہم کھانا کھا کر جائیں گے تاکہ یہ کھانا نماز میں ہمیں تنگ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8140، ترقيم محمد عوامة 8009)
حدیث نمبر: 8010 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: " إِذَا جِيءَ بِعَشَائِكَ، وَنُودِيَ بِالصَّلَاةِ، فَابْدَأْ بِالْعَشَاءِ، ثُمَّ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ جب تمہارا کھانا آجائے اور نماز کے لیے اذان کہہ دی جائے تو پہلے کھانا کھاؤ پھر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8141، ترقيم محمد عوامة 8010)
حدیث نمبر: 8011 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " قَدِمْتُ مِنَ الْعِرَاقِ، فَقُرِّبَ عَشَاءُ أَبِي طَلْحَةَ وَمَعَهُ مَنْ شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي:" هَلُمَّ فَكُلْ" فَقُلْتُ: حَتَّى أُصَلِّيَ، فَقَالَ: قَدْ أَخَذْتَ بِأَخْلَاقِ أَهْلِ الْعِرَاقِ، هَلُمَّ فَكُلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں عراق سے واپس آیا تو حضرت ابو طلحہ اور ان کے ساتھ موجود کچھ صحابہ کے پاس کھانا رکھا گیا۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ آؤ کھانا کھاؤ۔ میں نے کہا کہ میں نماز پڑھ کرکھاؤں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے عراق والوں کی عادتیں اپنا لی ہیں آؤ کھانا کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8142، ترقيم محمد عوامة 8011)