☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في تحريك الحصى
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في تحريك الحصى
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 7932 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا كُنْتَ فِي صَلَاةٍ، فَلَا تُحَرِّكِ الْحَصَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نماز میں کنکریوں کو حرکت مت دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8063، ترقيم محمد عوامة 7932)
Hadith No.: 7933 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: رَأَى ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يُقَلِّبُ الْحَصَاةَ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: " لَا تُقَلِّبِ الْحَصَاةَ فِي الصَّلَاةِ ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو نماز میں کنکریوں کو حرکت دیتے دیکھا تو فرمایا کہ نماز میں کنکریوں کو حرکت مت دو، کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8064، ترقيم محمد عوامة 7933)
Hadith No.: 7934 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَلْحَةَ، قَالَ: " تَقْلِيبُ الْحَصَى أَذَى لِلْمَلَكِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینا فرشتوں کو تکلیف دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8065، ترقيم محمد عوامة 7934)
Hadith No.: 7935 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ مَسْرُوقٍ، فَمَسِسْتُ الْحَصَى، فَضَرَبَ بِيَدَيَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسروق کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز میں کنکریوں کو ہلایا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8066، ترقيم محمد عوامة 7935)
Hadith No.: 7936 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي عِيَاضٍ، فَمَسِسْتُ الْحَصَى، فَضَرَبَ بِيَدَيَّ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ: إِنَّهُ يُقَالَ فِي هَذَا قَوْلٌ شَدِيدٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن فیاض کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عیاض کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز میں کنکریوں کو ہلایا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔ جب انہوں نے نماز پوری کرلی تو فرمایا کہ اس بارے میں بہت سخت بات کہی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8067، ترقيم محمد عوامة 7936)
Hadith No.: 7937 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا صَلَّيْتَ فَلَا تَعْبَثْ بِالْحَصَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز کنکریوں کو بلاوجہ ہاتھ مت لگاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8068، ترقيم محمد عوامة 7937)
Hadith No.: 7938 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُدَيْرٍ مَوْلَى عَطِيَّةَ، قَالَ:" صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ فَأَخَذْتُ عُودًا فَرَفَعْتُهُ إِلَى فِي، فَضَرَبَ ذقني، فَلَمَّا صَلَّى قُلْتُ لَهُ:" مَا حَمَلَكَ وَقَدْ أَعْجَبَنِي؟" فَقَالَ: كَانَ يُقَالَ: مَنْ عَبثَ بِشَيْءٍ فِي صَلَاتِهِ ؛ كَانَ حَظُّهُ مِنْ صَلَاتِهِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت دینار مولی عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس بن عباد کے ساتھ نماز پڑھی، میں نے نماز میں ایک لکڑی کو پکڑ کر اپنے منہ سے لگایا تو انہوں نے میری ٹھوڑی پر مارا۔ جب انہوں نے نماز مکمل کرلی تو میں نے ان سے کہا کہ آپ نے ایسے فعل کا ارتکاب کیوں کیا جس نے مجھے تعجب میں ڈال دیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ کہا جاتا تھا کہ جس شخص نے اپنی نماز میں کوئی فضول کام کیا تو اس کے بقدر اس کی نماز میں سے کمی کرلی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8069، ترقيم محمد عوامة 7938)
Hadith No.: 7939 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَعْبَثَ الرَّجُلُ بِشَيْءٍ فِي صَلَاتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی نماز میں کوئی فضول کام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8070، ترقيم محمد عوامة 7939)
Hadith No.: 7940 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:" صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، فَمَسِسْتُ الْحَصَى، فَلَمَّا صَلَّى، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَا يَسْأَلَنَّ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ شَيْئًا مِنَ الْخَيْرِ وَفِي يَدِهِ الْحَجَرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معمر بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے شاگردوں میں سے ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگایا۔ نماز پوری کرنے کے بعد انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پتھر ہو تو اپنے رب سے کسی خیر کا سوال نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8071، ترقيم محمد عوامة 7940)
Hadith No.: 7941 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا أَبِي، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ الْعَبَثَ فِي الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے نماز میں فضول کام کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8072، ترقيم محمد عوامة 7941)
Hadith No.: 8067 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي عِيَاضٍ، فَمَسِسْتُ الْحَصَى، فَضَرَبَ بِيَدَيَّ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ: إِنَّهُ يُقَالَ فِي هَذَا قَوْلٌ شَدِيدٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن فیاض کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عیاض کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز میں کنکریوں کو ہلایا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔ جب انہوں نے نماز پوری کرلی تو فرمایا کہ اس بارے میں بہت سخت بات کہی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8067، ترقيم محمد عوامة 7936)